الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب۔ سیدنا عبداللہ بن حذافہ سہمی اور سیدنا علقمہ بن مجز زمدلجیؓ کے سریہ کا بیان اور اسی کو سریۂ انصار بھی کہا جاتا ہے۔
(۱۶۷۵)۔ امیر المومنین سیدنا علیؓ فرماتے ہیں کہ نبیﷺ نے ایک لشکر بھیجا اور اس کا حاکم ایک انصاری کو بنایا اور سب کو اس کی فرمانبرداری کرنے کا حکم دیا۔ (راستے میں) اسے غصہ آیا تو...
باب۔ نبیﷺ کا سیدنا خالد بن ولیدؓ کو بنی جذیمہ کی طرف روانہ کرنے کا بیان۔
(۱۶۷۴)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے سیدنا خالد بن ولیدؓ کو نبی جذیمہ کی طرف روانہ کیا۔ سیدنا خالدؓ نے انھیں اسلام کی طرف بلایا۔ وہ اچھی طرح یوں نہ کہہ سکے کہ ہم اسلام لائے بلکہ گھبراہٹ میں کہنے لگے کہ ہم نے...
باب۔ غزوۂ طائف کا بیان جو شوال ۸ہجری میں ہوا۔
(۱۶۶۸)۔ ام المومنین ام سلمہؓ کہتی ہیں کہ نبیﷺ میرے ہاں تشریف لائے ، اس وقت میرے پاس ایک ہیجڑا بیٹھا تھا۔ میں نے سنا کہ وہ عبداللہ بن ابی امیہ سے کہہ رہا تھا :'' اے عبداللہ! اگر کل اللہ تعالیٰ طائف فتح کر ادے تو غیلان کی بیٹی کو لے کہنا کیونکہ (وہ اس...
باب۔ جنگ اوطاس کا بیان۔
(۱۶۶۷)۔ سیدنا ابو موسیٰ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہﷺ غزوۂ حنین سے فارغ ہوئے تو سیدنا ابو عامرؓ کو امیر لشکر بنا کر اوطاس کی طرف روانہ فرمایا (جہاں پر قبیلۂ ہوازن جمع تھا) سیدنا ابو عامر کا درید بن صمہ سے مقابلہ ہوا ، درید مارا گیا اور اللہ نے اس کے ساتھیوں کو شکست دی۔ پھر...
باب۔ اللہ تعالیٰ کے قول '' حنین کی لڑائی والے دن ، جب کہ تمہیں اپنی کثرت پر ناز ہو گیا تھا۔۔۔ معاف کرنے والا مہربان ہے۔ ''تک (التوبہ۔ :۲۵۔۔۔ ۲۷) کے بیان میں
(۱۶۶۶)۔ سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیؓ سے روایت ہے کہ ان کے ہاتھ میں تلوار کا) ایک نشان تھا ، انھوں نے کہا کہ مجھے یہ چوٹ حنین کے دن رسول اللہﷺ...
باب۔ فتح مکہ کے دن رسول اللہﷺ نے جھنڈا کہاں کھڑا کیا ؟
(۱۶۶۲)۔ سیدنا عروہ زینؓ فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہﷺ فتح مکہ کے سال روانہ ہوئے تو یہ خبر قریش کو پہنچی۔ ابو سفیان بن حرب اور حکیم بن احزام اور بدیل بن ورقاء رسول اللہﷺ کے بارے میں خبر لینے کو نکلے۔ چلتے چلتے جب موضع مر الظہران میں (جو مکہ کے...
باب۔ غزوۂ فتح مکہ کا بیان جو رمضان میں ہوا۔
(۱۶۶۰)۔ سیدنا ابن عباسؓ روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ رمضان کے مہینہ میں مدینہ سے دس ہزار صحابہ کے ساتھ (مکہ کی طرف) روانہ ہوئے اور یہ مدینہ میں آنے سے ساڑھے آٹھ برس بعد کا ذکر ہے۔ مسلمان اور آپﷺ مکہ کی طرف روانہ ہوئے تو آپﷺ کے ساتھ کچھ صحابہ بھی روزے رکھتے...
باب۔ نبیﷺ کا سیدنا اسامہ بن زیدؓ کو قوم حرقات (جہینہ قبیلہ کی ایک شاخ) کی طرف روانہ کرنا۔
(۱۶۵۸)۔ سیدنا اسامہ بن زیدؓ کہتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہﷺ نے قبیلہ حرقہ کی طرف بھیجا ، بو قت صبح ہم نے اس قوم پر حملہ کیا اور ان کو شکست دی۔ پھر میں اور ایک انصار مرد کفار کے ایک شخص سے ملے جب ہم نے اسے گھیر...
باب۔ غزوۂ موتہ کا بیان جو ملک شام میں ہے۔
(۱۶۵۷)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے غزوۂ موتہ میں سیدنا زید بن حارثہؓ کو امیر بنایا پھر فرمایا :'' اگر زیدؔ شہید ہو جائیں تو جعفرؔ امیر ہیں اور اگر جعفرؔ شہید ہو جائیں تو عبدؔاللہ رواحہ امیر ہیں (رضی اللہ عنہ) سیدنا عبداللہ بن عمرؓ...
باب۔ عمر ۂ قضا کا بیان۔
(۱۶۵۶)۔ سیدنا ابن عباسؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ام المومنین میمونہؓ سے حالت احرام میں نکاح کیا اور احرام کھولنے کے بعد ان سے صحبت کی اور ام المومنین میمونہؓ سرف ہی میں (جہاں نکاح ہوا تھا) فوت ہوئیں۔
فائدہ : ام المومنین میمونہؓ خود اپنے نکاح کا قصہ بیان کرتے ہوئے...
جنگ خیبر کا بیان۔
(۱۶۳۳)۔ سیدنا بن اکوعؓ کہتے ہیں کہ ہم جنگ خیبر میں رات کے وقت رسول اللہﷺ کے ساتھ نکلے کسی نے سیدنا عامرؓ سے کہا کہ اے عامر ! تو ہمیں اپنے شعر کیوں نہیں سناتا؟ سیدنا عامرؓ شاعر تھے وہ (اپنی سواری سے) اتر کر قوم کو شعر سنانے لگے اور یہ پڑھتے تھے :'' اے اللہ ! اگر تو نہ ہوتا تو ہم...
باب: غزوہ ذات قرد کا بیان۔
(۱۶۴۳)۔ سیدنا سلمہ بن اکو عؓ کہتے ہیں کہ میں صبح کی اذان سے پہلے (مدینہ سے غابہ کی طرف) چلا۔ ذی قرد میں رسول اللہﷺ کی دودھ والی اونٹنیاں چر رہی تھیں ، راہ میں مجھے سید نا عبدالرحمن بن عوفؓ کا غلام ملا اور اس نے بتایا کہ رسول اللہﷺ کی اونٹنیاں پکڑی گئیں۔۔۔ اور طویل حدیث...
باب۔ جنگ حدیبیہ کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا یہ قول ''یقیناً اللہ تعالیٰ مومنوں سے راضی ہو گیا جبکہ وہ تجھ سے درخت کے نیچے بیعت کر رہے تھے۔ ''
(۱۶۳۶)۔ سیدنا بر اءؓ کہتے ہیں کہ لوگو!تم تو سورۂ فتح سے مراد فتح مکہ لیتے ہو اور ہم بیعت الرضوان کی جو حدیبیہ کے دن ہوئی ، فتح سمجھتے ہیں (جس کا قصہ یوں...
باب : جنگ بنی انمار کا بیان۔
(۱۶۳۵)۔ سیدنا جابر بن عبداللہ انصاریؓ کہتے ہیں میں نے رسول اللہﷺ جو جنگ انمار میں سواری پر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا،آپﷺ کا منہ مشرق کی طرف تھا، (اور) آپﷺ نفل نماز پڑھ رہے تھے۔
باب۔ بنی مصطلق جو بنی خزاعہ کی ایک شاخ ہیں ، ان کی لڑائی کا بیان اور اسی کو جنگ مریسیع کہتے ہیں۔
(۱۶۳۴)۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہﷺ کے ہمراہ جنگ بنی مصطلق میں نکلے اور ہمیں عرب کی باندیاں اچھی لگیں اور ہمیں عورتوں کی خواہش ہوئی، عورتوں کے بغیر رہنا مشکل ہو گیا۔...
باب۔ ذات الرقاع کی جنگ کا بیان۔
(۱۶۳۰)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے اپنے اصحاب کو خوف کی نماز اپنے ساتویں غزوۂ، یعنی غزوہ ذات الرقاع میں پڑھائی۔
(۱۶۳۱)۔ سیدنا ابو موسیٰؓ کہتے ہیں کہ ہم نبیﷺ کے ہمراہ ایک لڑائی میں نکلے اور ہم چھ آدمیوں کے پاس صرف ایک اونٹ تھا۔ ہم آگے...
باب۔ رسول اللہﷺ کا جنگ احزاب سے واپس آنا اور بنی قریظہ پر چڑھائی کرنا اور محاصرہ کرنا۔
(۱۶۲۹)۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے تھے کہ بنی قریظہ سید نا سعد بن معاذؓ کے فیصلے پر راضی ہو کر قلعے سے نیچے اتر آئے۔ رسول اللہﷺ نے کسی کو سعدؓ کے پاس بھیجا۔ وہ گدھے پر بیٹھے ہوئے تشریف لائے ، جب مسجد کے قریب...
باب۔ غزوۂ خندق کا بیان ، اسی کا نام غزوہ احزاب ہے۔
(۱۶۲۶)۔ سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ ہم خندق کے دن زمین کھود رہے تھے کہ اتفاقاً ایک زمین سخت نکل آئی۔ سب نبیﷺ سے جا کر عرض کی یا رسول اللہﷺ ! ایک بہت سخت زمین خندق میں درپیش آ گئی ہے۔ آپﷺ نے فرمایا :'' میں خود آ کر اسے دور کر دیتا ہوں۔ '' پھر آپﷺ چلے...
باب۔ اللہ عزوجل کا یہ قول '' جن لوگوں نے اللہ اور رسول اللہﷺ کا حکم قبول کر لیا۔ ''
(۱۶۲۵)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ جب غزوۂ احد کے دن نبیﷺ کو جو صدمہ پہنچنا تھا پہنچ چکا اور مشرک واپس چلے گئے تو آپﷺ نے ان کے دوبارہ آ جانے کے ڈر سے فرمایا :'' کون ہے جو ان کفار کے پیچھے جائے ؟'' یہ...
باب۔ احد کے دن جو زخم رسول اللہﷺ کے لگے ان کا بیان۔
(۱۶۲۴)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے اپنے چاروں دانتوں کی طرف اشارہ کر کے فرمایا : '' اللہ کا غصہ اس قوم پر ہے جنہوں نے اپنے نبی کے ساتھ یہ معاملہ کیا ہوا اور نیز اس قوم پر ہے جنہیں رسول اللہﷺ (بغیر حد اور قصاص کے) اللہ کی راہ میں...