الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب۔ اللہ تعالیٰ کے قول '' جس آیت کو ہم منسوخ کر دیں یا بھلا دیں تو اس سے بہتر یا اس جیسی اور لاتے ہیں ''(سورۂ البقرۃ :۱۱۸)کے بیان میں
(۱۷۱۶)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ سیدنا عمرؓ نے کہا کہ ہم سب میں سیدنا ابی بن کعبؓ بڑے قاری ہیں اور سیدنا علیؓ سب سے عمدہ قاضی ہیں اور ہم سیدنا ابیؓ کی ایک بات...
باب۔ اللہ تعالیٰ کے قول '' اور ہم نے تم سے کہا کہ اس بستی میں داخل ہو جاؤ ''کے بیان میں۔
(۱۷۱۵)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' بنی اسرائیل کو یہ حکم دیا گیا تھا '' اور شہر کے دروازے میں جھک کر سجدہ کرتے ہوئے داخل ہو ں اور زبان سے حِطَّۃٌکہو''(یعنی گناہوں کی مغفرت چاہتے...
باب۔ اللہ تعالیٰ کے قول '' اور ہم نے تم پر بادلوں کا سایہ کیا اور تم پر من وسلویٰ اتارا ''کے بیان میں۔
(۱۷۲۴)۔ سیدنا سعید بن زیدؓ سے مروی ہے رسول اللہﷺ نے فرمایا:''کھنبی(جو خود رو ہوتی ہے)''من''کی قسم میں سے ہے اور اس کا پانی آنکھ کے لیے دوا ہے۔ ''
تفسیر سورۂ بقرہ
اللہ تعالیٰ کے قول ''اللہ کا شریک کسی کو مت بناؤ!حالانکہ تم جانتے ہوَ''(البقرہ:۲۲)
(۱۷۱۳)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ سے پوچھا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ کونسا ہے؟ تو آپ نے فرمایا :''یہ کہ تو کسی کو اللہ کا شریک بنائے حالانکہ اس (اللہ) نے تجھے پیدا کیا...
تفسیر قرآن کے بیان میں
تفسیر سورۂ فاتحہ
(۱۸۱۲)۔ سیدنا ابو سعید بن معلیؓ کہتے ہیں کہ میں مسجد میں نماز پڑھ رہا تھا کہ رسول اللہﷺ نے مجھے بلایا ، میں اسی وقت حاضر نہ ہوا (بلکہ نماز پڑھ کر گیا) اور عرض کی کہ یا رسول اللہ !میں نماز پڑھ رہا تھا (اس وجہ سے دیر ہوئی) تو آپﷺ نے فرمایا :'' کیا اللہ نے یہ...
باب۔ نبیﷺ کی بیماری اور وفات کا بیان۔
(۱۷۰۱)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ نبیﷺ نے مرض الموت میں سیدہ فاطمہؓ کو بلایا اور کچھ آہستہ سے فرمایا تو وہ رونے لگیں۔ پھر دوبارہ بلایا اور کچھ آہستہ سے فرمایا تو وہ ہنسنے لگیں۔ ہم نے (سیدہ فاطمہؓ سے رسول اللہﷺ کی وفات کے بعد) پوچھا تو انھوں نے...
باب۔ نبیﷺ کا قیصر (شاہ روم) اور کسریٰ (شاہ ایران) کو خط لکھنا۔
(۱۷۰۰)۔ سیدنا ابو بکرؓ کہتے ہیں کہ اللہ نے یام (جنگ) جمل میں مجھے اس بات سے فائدہ دیا جو میں نے رسول اللہﷺ سے سنی تھی ، ورنہ قریب تھا کہ میں جمل والوں میں شریک ہو کر لڑتا ،(انھوں نے) کہا کہ وہ بات یہ تھی کہ جب رسول اللہﷺ کو یہ خبر...
باب۔ سیدنا کعب بن مالک کی حدیث اور اللہ کے اس قول '' اور تین شخصوں کے حال پر بھی جن کا معاملہ ملتوی چھوڑ دیا تھا۔۔۔ '' (سورۃ التوبہ :۱۱۸)کے بیان میں
(۱۶۹۹)۔ سیدنا کعب بن مالکؓ نے کہا کہ میں رسول اللہﷺ کے ساتھ ان تمام لڑائیوں میں شریک رہا جو آپﷺ نے لڑیں ، فقط ایک غزوۂ تبوک میں نہ تھا۔ ہاں ایک...
باب۔ غزوہ تبوک جس کو غزوۂ عسرۃ بھی کہتے ہیں۔
(۱۶۹۷)۔ سیدنا ابوموسیٰؓ کہتے ہیں کہ میرے دوستوں نے ، جو رسول اللہﷺ کے ساتھ اس غزوہ میں آئے تھے ، مجھے آپﷺ کے پاس سواریاں مانگنے کے لیے بھیجا، میں نے آپﷺ کے پاس آ کر عرض کی کہ یا رسول اللہ ! میرے ساتھیوں نے مجھے سواریاں لینے کے لیے بھیجا ہے تو آپﷺ نے...
باب۔ حجۃ الوداع کے بیان میں۔
(۱۶۹۳)۔ سیدنا ابن عمرؓ کی حدیث نبیﷺ کے کعبہ میں نماز پڑھنے کے بارے میں پہلے گزر چکی ہے (دیکھیے حدیث :۲۹۶)، اس روایت میں سید نا ابن عمرؓ کہتے ہیں :'' اور جہاں آپﷺ نے نماز پڑھی اس کے پاس ہی سرخ سنگِ مرمر بچھا ہوا تھا۔ ''
(۱۶۹۴)۔ سیدنا زید بن ارقمؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے...
باب۔ اشعریوں اور اہل یمن کے آنے کا بیان۔
(۱۶۹۱)۔ سیدنا ابو موسیٰؓ کہتے ہیں کہ ہم جماعت اشعری نبیﷺ کے پاس آئے ، ہم نے آپﷺ سے سواری مانگی تو آپﷺ نے انکار کر دیا۔ ہم نے پھر آپﷺ سے سواری مانگی تو آپﷺ نے قسم کھائی کہ میں تمہیں سواری نہیں دوں گا۔ پھر تھوڑی ہی دیر کے بعد نبیﷺ کے پاس مال غنیمت کے کچھ...
باب۔ اہل نجران (نصاریٰ) کا قصہ۔
(۱۶۸۹)۔ سیدنا حذیفہؓ کہتے ہیں کہ دوسردار ان مجران عاقب (عبدالمسیح) اور سید (ایہم) رسول اللہﷺ کے پاس مباہلہ کرنے کے ارادے سے آئے۔ (راوی) کہتے ہیں کہ ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا کہ مباہلہ نہ کر کیونکہ اگر وہ نبی ہے اور ہم نے اس سے مباہلہ کیا تو اللہ کی قسم ہم اور...
باب۔ بنی حنیفہ کے ایلیچیوں کا بیان اور سیدنا ثمانہ بن اثالؓ کا قصہ۔
(۱۶۸۶)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے نجد کی طرف کچھ سوار روانہ فرمائے تو وہ ایک شخص کو پکڑ لائے جو قوم بنی حنیفہ میں سے تھا اور اسے ثمامہ بن اثال کہتے تھے ، پھر اسے مسجد کے ایک ستون سے باندھ دیا۔ نبیﷺ نے اس کے پاس جا کر...
باب۔ غزوۂ عُیینہ بن حصن۔
(۱۶۸۵)۔ سیدنا عبداللہ بن زبیرؓ سے روایت ہے کہ بنی تمیم کے سوار نبیﷺ کے پاس آئے۔ سیدنا ابو بکرؓ نے کہا (یا نبی اللہ !) ان کاامیر قعقاء بن معبد بن زرارہ (رضی اللہ عنہ) کو بنا دیجیے ، سیدنا عمرؓ بولے (نہیں) بلکہ اقرع بن حابس (رضی اللہ عنہ) کو امیر بنائیے۔ سیدنا ابو بکرؓ...
باب: جنگ سیف البحر (کنارۂ دریا) اس کا بیان۔
(۱۶۸۳)۔ سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ایک لشکر سمندر کے کنارے روانہ کیا اور سیدنا ابو عبیدہ بن جراحؓ کو سپہ سالا ر مقرر کیا اور یہ تین سو (آدمی) تھے۔ ہم روانہ ہوئے۔ جب تھوڑی دور پہنچ گئے تو زاد راہ ختم ہو گیا۔ سیدنا ابو عبیدہؓ نے سب کے تو شے...
باب۔ سیدنا جریرؓ کا یمن کی طرف جانا۔
(۱۶۸۲)۔ سیدنا جریرؓ کہتے ہیں کہ میں یمن میں تھا کہ یمن کے دو آدمیوں ذوکلاع اور ذوعمر و سے ملا اور میں ان سے رسول اللہﷺ کے بارے میں باتیں کرنے لگا۔ ذو عمر و نے مجھ سے کہا کہ جو کچھ تو بیان کرتا ہے اگر تیرے صاحب کے بارے میں درست ہے تو اسے تو وفات پائے ہوئے تین...
باب۔ جنگ ذی الخلصہ کا بیان۔
(۱۶۸۱)۔ سیدنا جریرؓ کی حدیث اس بیان میں کہ '' نبیﷺ نے فرمایا :'' کیا تو مجھے ذی الخلصہ سے آرام نہ دے گا ؟'' پہلے گزر چکی ہے (دیکھیے حدیث ۱۲۹۶)اس روایت میں سیدنا جریرؓ کہتے ہیں کہ ذی الخلصہ یمن میں قوم خثعم اور بجیلہ کا ایک مکان (بت خانہ) تھا ، جس میں بت رکھے تھے ، جن...
باب:نبیﷺ کا سیدنا علیؓ بن ابی طالب اور سیدنا خالد بن ولیدؓ کو حجۃ الوداع سے پہلے یمن بھیجنا
(۱۶۷۸)۔ سیدنا براءؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ہمیں سیدنا خالد بن ولیدؓ کے ساتھ یمن کی طرف روانہ کیا۔ پھر ان کی جگہ سیدنا علی بن ابی طالبؓ کو بھیجا اور فرمایا :'' سیدنا خالدؓ کے ساتھ جو لوگ گئے تھے ان سے...
باب۔ نبیﷺ کا سیدنا ابو موسیٰ اور سیدنا معاذؓ کو حجۃ الوداع سے پہلے یمن کی طرف روانہ کرنا۔
(۱۶۷۶)۔ سیدنا ابو موسیٰؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے انھیں سیدنا معاذ بن جبلؓ کو یمن کی طرف روانہ کیا اور ہر ایک کو یمن کے ایک ایک حصے پر حاکم مقرر کیا اور یمن کے دو حصے ہیں۔ پھر فرمایا :'' تم لوگوں پر...