الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب۔ اگر کسی وکیل کو یا کسی قوم کے حق شفعہ رکھنے والے کو کوئی چیز دے دے تو جائز ہے
(۱۰۶۷)۔ سیدنا مسور بن مخرمہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کے پاس جب قبیلہ ہوازن کے لوگ مسلمان ہو کر آئے تو آپﷺ کھڑے ہو گئے۔ انھوں نے آپﷺ سے درخواست کی کہ ان کے مال اور قیدی انھیں واپس کر دیں تو رسول اللہﷺ نے فرمایا...
باب۔ قرض کے ادا کر نے میں وکیل کرنا جائز ہے
(۱۰۶۶)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ کے پاس ایک شخص اپنے اونٹ کا تقاضا کرنے آیا اور اس نے آپﷺ سے سخت کلامی کی تو صحابہ کرامؓ نے اس کو مارنے کا ارادہ کیا مگر رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' اسے چھوڑ دو کیوں کہ صاحب حق کی گفتگو ایسی ہی ہوتی ہے۔ '' اس کے...
وکالت کے بیان میں
باب۔ ایک شریک کا دوسرے شریک کے لیے تقسیم وغیرہ میں وکیل ہو جانا
(۱۰۶۴)۔ سیدنا عقبہ بن عامرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے انھیں کچھ بکریاں دیں تا کہ وہ صحابہؓ میں تقسیم کر دیں تو (تقسیم کے بعد) بکری کا ایک بچہ باقی رہ گیا۔ انھوں نے نبیﷺ سے اس کا ذکر کیا تو آپﷺ نے فرمایا :'' اس کی...
باب۔ جو شخص کسی میت کے قرض کی ضمانت دے تو اب اس کو یہ اختیار نہیں ہے کہ اپنی بات سے پھر جائے
(۱۰۶۳)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ (ایک مرتبہ مجھ سے) نبیﷺ نے فرمایا :’’ اگر بحرین کا مال آگیا تو میں تمہیں اس قدر (روپیہ) دوں گا مگر بحرین کا مال آنے نہ پایا تھا کہ نبیﷺ کی وفات ہو گئی پھر جب...
کفالت کے مسائل کا بیان
باب۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان '' جن سے تم نے قسم کھا کر قول و اقرار کیا ان کا حصہ ان کو دے دو''
(۱۰۶۲)۔ سیدنا انس بن مالکؓ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے :'' حلف کی دوستی اسلام میں نہیں ہے؟ '' تو سیدنا انسؓ نے جواب دیا کہ بے شک نبیﷺ نے قریش اور...
باب۔ جب کوئی شخص کسی میت کے ذمہ قرض کو دوسرے (زندہ) کے حوالے کر دے تو جائز ہے
(۱۰۶۱)۔ سیدنا سلمہ بن اکوعؓ کہتے ہیں کہ (ایک دن) ہم نبیﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک جنازہ لایا گیا لوگوں نے عرض کی کہ آپ اس کی نماز جنازہ پڑھا دیں۔ آپﷺ نے فرمایا :'' کیا اس پر کچھ قرض ہے؟ '' لوگوں نے عرض کی کہ نہیں...
حوالہ کے مسائل کے بیان میں
باب۔ جب کسی مالدار پر حوالہ کیا جائے تو اس مالدار کو (حوالہ قبول کر لینے کے بعد) واپس کر دینے کا حق نہیں ہے۔
(۱۰۶۰)۔ سیدنا ابوہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' مالدار کا ادائے حق (یعنی قرض وغیرہ) میں دیر کرنا ظلم ہے اور جس شخص کو پیچھے لگا دیا جائے کسی...
باب۔ نر جانور کا مادہ جانور سے ملاپ کرانے کی اجرت یا کر ایہ لینا
(۱۰۵۹)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے نر جانور کا مادہ جانور سے ملاپ کرانے کی اجرت یا کرایہ لینے سے منع فرمایا ہے۔
باب۔ جھاڑ پھونک کر نے پر جو اجرت دی جائے
(۱۰۵۸)۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ کے کچھ اصحاب کسی سفر میں گئے یہاں تک کہ عرب کے قبیلوں میں سے کسی قبیلہ میں جا کر اترے اور ان سے دعوت (مہمان نوازی) طلب کی مگر انھوں نے ان کی مہمانی کر نے سے انکار کر دیا پھر اس قبیلہ کے سردار کو سانپ نے ڈس لیا...
باب۔ ایک مزدور اپنی مزدوری کا پیسہ چھوڑ کر چل دے اور جس نے مزدور لگایا تھا وہ اس پیسے میں محنت کر کے اس کو بڑھائے تو کیا حکم ہے؟
(۱۰۵۷)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا :'' تم سے پہلے لوگوں میں تین آدمی (ایک ساتھ کسی کام کے لیے) چلے یہاں تک کہ وہ شب کے...
باب۔ عصر کے وقت سے رات تک کے لیے کسی کو مزدوری پر لگانا
(۱۰۵۶)۔ سیدنا ابو موسیٰ اشعریؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' مسلمانوں کی اور یہود و نصاریٰ کی حالت مثل اس شخص کے ہے جس نے کچھ لوگوں کو مزدوری پر لگایا کہ وہ دن پھر رات تک ایک معینہ اجرت کے اوپر اس شخص کا کام کریں۔ چنانچہ ان...
باب۔ چند قیراط کی مزدوری پر بکریاں چرانا
(۱۰۵۵)۔ سیدنا ابو ہریرہ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' اللہ نے کوئی نبی ایسا نہیں بھیجا جس نے بکریاں نہ چرائی ہوں۔ ''تو صحابہؓ نے عرض کی کہ آپﷺ نے (بھی بکریاں چرائی ہیں؟) فرمایا :'' ہاں ! میں بھی کچھ قیراطوں کے عوض مکہ والوں کی بکریاں چرایا...
اجرتوں کے بیان میں
باب۔ مرد صالح کو مزدوری پر لگانا (جائز ہے)
(۱۰۵۴)۔ ابوموسیٰ اشعریؓ کہتے ہیں کہ میں نبیﷺ کے پاس حاضر ہوا اور میرے ہمراہ دو اشعری (قبیلے کے) آدمی تھے (انھوں نے نبیﷺ سے کسی عہدہ کی خواہش کی)۔ میں نے عرض کی کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ کو ئی منصب چاہتے ہیں تو نبیﷺ نے فرمایا :'' جو...
باب۔ کون سا پڑوسی شفعہ کا زیادہ حق دار ہے؟
(۱۰۵۳)۔ ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! میرے دو پڑوسی ہیں،میں ان میں سے پہلے تحفہ تحائف کس کو بھیجا کروں؟ تو آپﷺ نے فرمایا جس کا دروازہ تم سے زیادہ قریب ہو۔
فائدہ:شفعہ کہتے ہیں شریک یا ہمسائے کا حصہ، وقت بیع کے اس شریک یا...
شفعہ کے بیان میں
باب۔ بیع ہونے سے قبل شفعہ کو شفعہ کا حق رکھنے والے پر پیش کرنا
(۱۰۵۲)۔ سیدنا ابو رافعؓ نبیﷺ کے غلام سے روایت ہے کہ وہ فاتح ایران سیدنا سعد بن ابی وقاصؓ کے پاس آئے اور انھوں نے کہا کہ اے سعد !مجھ سے میرے وہ دونوں مکان جو آپ کے محلہ میں ہیں خرید لیجئیے۔ سیدنا سعدؓ نے کہا کہ اللہ...
باب۔ اس شخص سے سلم کرنا جس کے پاس اصل مال نہ ہو
(۱۰۵۰)۔ سیدنا ابن ابی اوفیؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے عہد اور ابو بکر صدیقؓ و عمر فاروقؓ کے دور میں گیہوں، جوار، انگور اور کھجور میں سلم کیا کرتے تھے۔ ''
(۱۰۵۱)۔ سیدنا ابن ابی اوفیؓ کہتے ہیں کہ ہم شام کے کسانوں سے گیہوں اور جو اور زیتون میں...
بیع سلم کے بیان میں
باب۔ ایک معین پیمانہ میں سلم کرنا کیسا ہے؟
(۱۰۴۹)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ مدینہ تشریف لائے اوراس وقت لوگ کھجوروں میں ایک سال اور دو سال کے لیے سلم کیا کرتے تھے تو آپﷺ نے فرمایا :''جو شخص کھجور میں سلم کرے اس کو چاہیے کہ ایک معین پیمانہ اور معین وزن کے حساب سے...
باب۔ کتے کی قیمت (وصول کرنا کیسا ہے؟)
(۱۰۴۸)۔ سیدنا ابو مسعود انصاریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے کتے کی قیمت، زنا کی اجرت اور کہانت کی اجرت لینے سے منع فرمایا ہے۔
با ب۔ مردہ جانور اور بتوں کی خرید فروخت کیسی ہے؟
(۱۰۴۷)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے فتح مکہ کے سالِ رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا :''بے شک اللہ نے اور اس کے رسول اللہﷺ نے شراب، مردہ جانور اور بتوں کو فروخت کرنا حرام کر دیا ہے۔ '' لوگوں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ : مردہ...
باب۔ اس شخص کے گناہ کا بیان جو آزاد آدمی کو فروخت کر دے
(۱۰۴۶)۔ سیدنا ابو ہریر ہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :''تین شخص ایسے ہیں کہ قیامت کے دن میں ان کا دشمن ہوں گا :وہ شخص جو میرا نام لے کر عہد کرے مگر پھر اس کے خلاف کرے (۲) وہ شخص جو کسی آزاد آدمی کو فروخت کر کے اس کی قیمت کھا...