الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب۔ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ''کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ تمھیں شب کی سیاہ دھاری سے سپید ۂ سحر کی دھاری نمایاں نظر آئے ''(البقرہ :۱۸۷)
(۹۳۴)۔ سیدنا عدی بن حاتمؓ کہتے ہیں کہ جب آیت :''یہاں تک کہ سفیددھاری سے تمہارے لیے واضح ہو جائے۔ ''(سورۂ البقرۃ:۱۸۷)نازل ہوئی تو میں نے ایک سیاہ رسی اور ایک سفید...
باب۔ اللہ تعالیٰ کا فرمانا کہ ''تمہارے لیے روزوں کی رات میں اپنی بیویوں سے صحبت کرنا حلال کر دیا گیا ہے تم اپنی بیویوں کے لباس ہو اور وہ تمہارا لباس ہیں۔۔۔ ''
(۹۳۳)۔ سیدنا براء کہتے ہیں کہ محمد رسول اللہﷺ کے اصحاب کا یہ دستور تھا کہ جب کوئی روزہ دار ہوتا اور افطار کے وقت افطار کرنے سے پہلے سو...
باب۔ رمضان سے ایک یا دو دن پہلے روزہ نہیں رکھنا چاہیے
(۹۳۲)۔ سیدنا ابو ہریر ہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے ارشاد فرمایا :''تم میں سے کوئی شخص رمضان سے ایک دو دن پہلے روزہ نہ رکھے۔ ہاں اگر کسی شخص کے روزے رکھنے کا دن آ جائے کہ جس دن وہ ہمیشہ روزہ رکھا کرتا تھا تو اس دن روزہ رکھ لے۔ (خاص طور...
باب۔ نبیﷺ کا فرمانا :''ہم لوگ نہ لکھنا جانتے ہیں نہ حساب جانتے ہیں۔ ''
(۹۳۱)۔ سیدنا ابن عمرؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :''ہم امی (ان پڑھ) لوگ ہیں، حساب کتاب نہیں جانتے، (پھر انگلیوں کے اشارے سے بیان فرمایا کہ) مہینہ اس طرح اور کبھی اس طرح ہوتا ہے یعنی کبھی انتیس دن کا اور کبھی تیس...
باب۔ عید کے دونوں مہینے کم نہیں ہوتے
(۹۳۰)۔ سیدنا ابو بکرؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے ارشاد فرمایا :''دو مہینے ایسے ہیں کہ کم نہیں ہوتے دونوں مہینے عید کے ہیں (۱) رمضان (۲) ذی الحجہ۔ ''
فائدہ:اسلاف سے اس کے دو مشہور مفہوم ہیں (۱) اگر ایک انتیس کا ہو گا تو دوسرا تیس کا یا دونوں تیس کے ہوں...
باب۔ نبیﷺ کا فرمان ''جب تم (رمضان کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور جب (شوال کا) چاند دیکھو تو موقوف کر دو ''
(۹۲۸)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :''مہینہ (کم از کم) انتیس دن کا ہوتا ہے پس تم جب تک چاند نہ دیکھو لو روزہ نہ رکھو پھر اگر مطلع ابر آلود ہو جائے (یعنی آسمان...
باب۔ مجرد شخص اگر زنا میں مبتلا ہو جانے کا خوف رکھتا ہو تو روزے رکھے
(۹۲۷)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ ہم نبیﷺ کے ہمراہ تھے تو آپﷺ نے فرمایا :''جو شخص نکاح کی قدرت رکھتا ہو تو نکاح کر لے اس لیے کہ نکاح اس کی نظر کو (غیر محرم پر پڑنے سے) خوب روکے گا اور اس کی شرم گاہ کی (زنا سے) حفاظت...
باب۔ کیا جب کسی روزہ دار کو گالی دی جائے تو وہ یہ کہے کہ میں روزہ دار ہوں
(۹۲۶)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :''اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ابن آدم کے تمام اعمال اسی کے لیے ہوتے ہیں سوائے روزہ کے کہ وہ میرے لیے ہے اور میں خود اس کا بدلہ دوں گا۔ ''
اور (حدیث کے) آخر میں ارشاد...
باب۔ جس نے روزے میں جھوٹ بولنا اور لغو کام کرنا نہ چھوڑا
(۹۲۵)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :''جو شخص جھوٹ بولنا اور دغا بازی کرنا نہ چھوڑے تو اللہ تعالیٰ کو اس بات کی کچھ پرواہ نہیں کہ وہ (روزہ کا نام کر کے) اپنا کھانا پینا چھوڑ دے۔ ''
باب۔ رمضان یا ماہ رمضان کیا کہا جائے اور اس شخص کی دلیل جو دونوں کہنا درست جانتا ہے
(۹۲۴)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جب تم (رمضان کا) چاند دیکھو تو روزے رکھنا شروع کر دو اور جب تم (عید الفطر کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھنا ترک کر دو پھر اگر تمہارا مطلع...
باب۔ روزہ داروں کے لیے (جنت کا دروازہ) '' ریان'' ہے
(۹۲۰)۔ سیدنا سہلؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' جنت میں ایک دروازہ ہے جسے ''ریان '' کہتے ہیں، اس دروازہ سے قیامت کے دن روزہ دار داخل ہوں گے، ان کے سوا کوئی (بھی اس دروازے سے) داخل نہ ہو گا۔ کہا جائے گا روزہ دار کہاں ہیں؟ پس وہ اٹھ...
روزے کے بیان میں
باب۔ روزے کی فضیلت و عظمت کا بیان
(۹۱۹)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' روزہ (عذاب الٰہی کے لیے) ڈھال ہے پس روزہ دار کو چاہیے کہ فحش بات نہ کہے اور جہالت کی باتیں (مثلاً مذاق، جھوٹ، چیخنا چلانا اور شور و غل مچانا وغیرہ) بھی نہ کرے اور اگر کوئی شخص اس سے...
باب۔ مدینہ برے آدمی کو نکال دیتا ہے
(۹۱۶)۔ سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ ایک اعرابی نبیﷺ کے پاس آیا اور اس نے آپﷺ سے اسلام پر بیعت کی پھر وہ دوسرے دن بخار میں مبتلا ہو کر آیا اور کہنے لگا کہ آپ اپنی بیعت واپس لے لیجیے نبیﷺ نے تین مرتبہ انکار فرمایا اس کے بعد فرمایا :'' مدینہ مثل بھٹی کے ہے جو میل کچیل...
باب۔ دجال مدینہ میں داخل نہیں ہو سکے گا۔
(۹۱۲)۔ سیدنا ابو بکرؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے ارشاد فرمایا :'' مدینہ میں مسیح دجال کا رعب داخل نہ ہو گا اس وقت مدینہ کے سات دروازے ہوں گے اور ہر دروازے پر دو فرشتے (پہرہ دیتے) ہوں گے۔ ''
(۹۱۳)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد...
باب۔ مدینہ کے ٹیلوں کا بیان
(۹۱۱)۔ سیدنا اسامہؓ کہتے ہیں کہ (ایک دن) نبیﷺ مدینہ کے ٹیلوں میں سے کسی ٹیلے پر چڑھے تو فرمایا :'' کیا تم وہ کچھ دیکھتے ہو جو میں دیکھ رہا ہوں؟ بے شک میں تمہارے گھروں کے درمیان فتنوں کے نازل ہونے کی جگہ دیکھ رہا ہوں (وہ اس کثرت سے ہوں گے) جیسے زور دار بارش کے قطرات۔''
باب۔ اس شخص کا گناہ جو اہل مدینہ سے فریب کرے
(۹۱۰)۔ فاتح فارس و ایران سیدنا سعدبن ابی وقاصؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ سے سنا :'' جو شخص اہل مدینہ کے ساتھ فریب کرے گا وہ اس طرح گھل جائے گا جس طرح نمک پانی میں گھل جاتا ہے۔
باب۔ قرب قیامت میں ایمان مدینہ کی طرف سمٹ آئے گا۔
(۹۰۹)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' ایمان مدینہ کی طرف اس طرح سمٹ آئے گا جس طرح سانپ اپنے بل کی طرف سمٹ جاتا ہے۔ ''
باب۔ جو شخص مدینے سے نفرت کر ے اس کا کیا حال ہو گا؟
(۹۰۷)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا :''(قیامت کے قریب ایک وقت ایسا آنے والا ہے کہ) لوگ مدینہ کو بہت عمدہ حالت میں چھوڑ دیں گے وہاں سوائے جنگلی جانوروں، پرندوں اور درندوں کے کوئی نہ رہے گا اور سب سے آخر...
باب۔ مدینہ کا ایک نام طابہ (یعنی پاک مقام) ہے
(۹۰۶)۔ سیدنا ابو حمید ساعدیؓ کہتے ہیں کہ ہم نبیﷺ کے ہمراہ تبوک سے واپس آئے تو جب مدینہ کے قریب پہنچے تو آپﷺ نے فرمایا :'' یہ ''طابہ '' ہے (یعنی'' مدینہ '' کو ''طابہ '' ارشاد فرمایا)۔
باب۔ مدینہ کی فضیلت و عظمت اور یہ کہ وہ برے لوگوں کو نکال دیتا ہے
(۹۰۵)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے (ہجرت سے پہلے) فرمایا :'' مجھے ایک ایسی بستی میں جانے کا حکم ہوا ہے جو تمام بستیوں پر غالب ہے اس کو '' یثرب '' کہتے ہیں وہ مدینہ ہے (برے) آدمیوں کو اس طرح نکال دیتا ہے جیسے بھٹی...