• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ سحری تک کچھ نہ کھانا پینا (۹۵۵)۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا :۔ '' (اے لوگو!) مسلسل (بلا سحری و افطار ی) روزے نہ رکھو اور جو تم میں سے کوئی ایسا کرنا ہی چاہتا ہے تو وہ سحری تک ایسا کر سکتا ہے۔ ''
  2. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ بچوں کا روزہ رکھنا (۹۵۴)۔ ربیع بنت معوذؓ کہتی ہیں کہ نبیﷺ نے عاشورہ کی صبح کو انصار کی بستیوں میں یہ کہلا بھیجا :'' جس نے بغیر روزہ کے صبح کی ہو وہ اپنے باقی دن میں کچھ کھائے نہ کچھ پیے۔ اور جس شخص نے روزہ کی حالت میں صبح کی ہو وہ روزہ رکھے۔ '' ربیعؓ کہتی ہیں کہ اس کے بعد ہم برابر عاشورہ کا...
  3. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جب کوئی شخص رمضان میں افطار کر لے اسکے بعد آفتاب ظاہر ہو جائے تو اسے کیا کرنا چاہیئے؟ (۹۵۳)۔ سیدہ اسماء بنت ابوبکر صدیقؓ کہتی ہیں کہ ہم نے نبیﷺ کے دور میں ایک دفعہ بادل والے دن میں روزہ افطار کر لیا (کیوں کہ وقت کا صحیح اندازہ نہ ہو سکا تھا تو) اس کے بعد آفتاب نکل آیا۔ فائدہ : بعد میں قضاء...
  4. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ افطار میں جلدی کرنا افضل ہے (۹۵۲)۔ سیدنا سہل بن سعدؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :''لوگ ہمیشہ نیکی پر رہیں گے جب تک کہ وہ جلد افطار کرنے میں جلدی کیا کریں گے۔ ''
  5. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ روزہ دار کو کس وقت افطار کرنا چاہیے؟ (۹۵۱)۔ سیدنا ابن ابی اوفیٰ کی حدیث اور نبیﷺ کا ارشاد کہ ''اترو اور میر ے لیے ستو گھول دو ''گزر چکا ہے (دیکھیے حدیث :۹۴۳)اور اس روایت میں (سیدنا ابن ابی اوفیؓ) کہتے ہیں کہ(رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے) :''جب تم دیکھو کہ اس طرف سے آثار شب نمو دار ہو گئے ہیں تو...
  6. Aamir

    Quran Transliteration - English - Pdf

    اس لئے پوچھا کیونکہ غلطیاں بہت تھی، اور گوگل کا استعمال کرنے پر غلطی زیادہ ہوتی ہے، بس تھوڑی PRACTICE کی ضرورت ہوتی ہے،
  7. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جو شخص فوت ہو جائے اور اس پر روزوں کی قضا واجب ہو تو۔۔۔؟ (۹۴۹)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :''جو شخص مر جائے اور اس پر روزوں کی قضا واجب ہو تو اس کا وارث اس کی طرف سے روزے رکھ لے۔ (۹۵۰)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبیﷺ کے پاس آیا اور اس نے عرض کی...
  8. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ صحابۂ کرامؓ حالت سفر میں روزہ رکھنے، نہ رکھنے غرض کسی بات پر تنقید یا ملامت نہ کرتے تھے (۹۴۸)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ ہم نبیﷺ کے ہمراہ سفر کیا کرتے تھے تو ہم نے دیکھا کہ روزہ رکھنے والا روزہ نہ رکھنے والے کو برا نہیں سمجھتا تھا اور روزہ نہ رکھنے والا بھی روزہ دار کو برا نہیں سمجھتا تھا۔
  9. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    نبیﷺ کا اس شخص کے لیے جس پر سایہ کیا گیا تھا یہ فرمانا :''(اس طرح) سفر میں روزہ رکھنا اچھا نہیں ہے۔ '' (۹۴۷)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کسی سفر (غزوۂ فتح) میں تھے تو آپﷺ نے ایک ہجوم دیکھا اور ایک شخص کو دیکھا کہ اس پر سایہ کیا گیا تھا۔ فرمایا۔ :''اس کو کیا ہوا؟ ''تو لوگوں نے...
  10. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    ((باب)) (۹۴۶)۔ سیدنا ابو درداءؓ کہتے ہیں کہ ہم گرمی کے موسم میں نبیﷺ کے ہمراہ کسی سفر میں نکلے، ایسی سخت گرمی تھی کہ آدمی شدت گرمی سے اپنے سر پر ہاتھ رکھ لیتا تھا اور کو ئی شخص ہم میں سے روزہ دار نہ تھا سوائے نبیﷺ اور عبداللہ ابن رواحہؓ کے۔
  11. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جب رمضان میں کچھ دنوں کے روزے رکھنے کے بعد سفر کرے (۹۴۵)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ (ایک مرتبہ) رمضان میں مکہ کی طرف تشریف لے چلے تو آپﷺ نے متواتر روزے رکھے یہاں تک کہ جب مقام ''کدید ''پر پہنچے تو آپﷺ نے روزہ رکھنا چھو ڑ دیا تو لوگوں نے بھی روزہ رکھنا چھوڑ دیا۔
  12. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ سفرمیں روزہ رکھنا اور افطار کرنا (دونوں جائز ہیں؟) (۹۴۳)۔ سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیؓ کہتے ہیں کہ ہم کسی سفر میں نبیﷺ کے ہمراہ تھے (جب شام ہو گئی) تو آپﷺ نے ایک شخص سے فرمایا۔ :''اترو اور میرے لیے ستو گھول دو۔ اس نے عرض کی یا رسول اللہ !ابھی آفتاب موجود ہے۔ آپﷺ نے دوبارہ فرمایا :''اترو اور...
  13. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ روزہ دار کا پچھنے لگوانا اور قے کرنا (کیسا ہے) (۹۴۲)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے احرام کی حا لت میں بھی پچھنے لگوائے ہیں اور روزے کی حالت میں بھی (پچھنے لگو ائے ہیں)۔
  14. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جب کوئی شخص رمضان میں جماع کر لے اور اس کے پاس کچھ نہ ہو پھر اس کو صدقہ ملے تو اسے چاہیے کہ (اسی صدقہ سے) کفارہ دے دے (۹۴۱)۔ سیدنا ابو ہریر ہؓ کہتے ہیں کہ (ایک دن) اس حال میں کہ ہم رسول اللہﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، ایک شخص آپﷺ کے پاس آیا اور اس نے عرض کی کہ یا رسول اللہ!میں تو برباد ہو گیا،...
  15. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ روزہ دار اگر بھول کر کھا پی لے تو روزہ نہیں ٹوٹتا (۹۴۰)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :''جب کوئی شخص بھول کر کھا پی لے تو وہ اپنا روزہ کو پورا کر لے کیوں کہ یہ تو اللہ نے اس کو کھلا پلا دیا ہے۔ ''
  16. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ روزہ دار کا (اپنی عورت سے) ملنا (۹۳۹)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ نبیﷺ روزہ کی حا لت میں (اپنی ازواج مطہرات کو) بوسہ دے لیا کرتے تھے اور مباشرت (یعنی گلے لگا) لیا کرتے مگر آپﷺ اپنی خواہش پر تم سے زیادہ قابو رکھتے تھے۔ (ام المومنین عائشہ صدیقہؓ ہی فرماتی ہیں کہ روزہ دار کے لیے عورت...
  17. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ روزہ دار کا صبح کو جنابت کی حالت میں اٹھنا (۹۳۸)۔ ام المومنین عائشہ صد یقہؓ اور ام سلمہؓ سے روایت ہے کہ کبھی کبھی رسول اللہﷺ کو اس حالت میں صبح ہو جایا کرتی تھی کہ آپﷺ اپنی بیویوں سے جنبی ہوتے تھے پھر غسل فرما لیتے اور روزہ رکھتے تھے۔
  18. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جب دن میں روزے کی نیت کی جائے تو؟ (۹۳۷)۔ سیدنا سلمہ بن اکوعؓ سے روایت ہے کہ (ایک مرتبہ) عاشورہ کے دن نبیﷺ نے ایک شخص کو اس امر کا اعلان کرنے کے لیے مقرر فرمایا :''(آج) جس شخص نے کچھ کھا لیا وہ اب کچھ نہ کھائے اور جس نے نہ کھا یا ہو وہ (روزہ کی نیت کر لے یعنی) روزہ رکھ لے۔ ''
  19. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ سحری کھانے میں برکت ہونا ثابت ہے مگر وہ واجب نہیں ہے (۹۳۶)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :''(اے لوگو!)سحری کھاؤ،اس لیے کہ سحری کھانے میں برکت ہوتی ہے۔ (رسول اللہﷺ کے حکم پر عمل کرنے سے عملی فائدہ بھی ہے اور آخرت کا ثواب بھی)۔ ''
  20. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ سحری کھانے میں اور نماز فجر میں کتنا وقت ہونا چاہیے؟ (۹۳۵)۔ سیدنا زید بن حارثؓ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہﷺ کے ہمراہ سحری کھائی پھر آپﷺ نماز کے لیے کھڑے ہو گئے۔ (سیدنا انسؓ کہتے ہیں میں نے ان سے) پوچھا کہ اذان اور سحری کے درمیان کتنا وقت تھا؟ تو انھوں نے کہا کہ جتنے وقت میں پچاس آیتوں کی...
Top