الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب۔ مسجد میں خیمے (نصب کرنادرست ہے)
(۹۸۱)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے اعتکاف کا ارادہ کیا پھر جب آپﷺ اس مقام پر پہنچے جہاں آپﷺ اعتکاف کرنے کا ارادہ رکھتے تھے تو آپﷺ نے چند خیمے دیکھے۔ ام المومنین عائشہؓ کا خیمہ اور ام المومنین حفصہؓ کا خیمہ اور ام المومنین زینبؓ کا خیمہ تو...
باب۔ (صرف) رات میں اعتکاف کرنا
(۹۸۰)۔ امیر المومنین سیدنا عمر بن خطابؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے نبیﷺ سے پوچھا کہ میں نے زمانۂ جاہلیت میں یہ نذر کی تھی کہ ایک رات کعبہ میں اعتکاف کروں گا (تو آیا اس نذر کو پورا کروں یا نہیں؟) تو آپﷺ نے فرمایا :'' تم اپنی نذر کو پورا کر و۔ ''
باب۔ معتکف بغیر ضرورت اپنے گھر نہ جائے
(۹۷۹)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ بے شک رسول اللہﷺ اپنا سرمیری طرف جھکا دیتے تھے اس حال میں کہ آپ مسجد میں (معتکف) ہوتے تھے پس میں آپﷺ کے کنگھی کر دیتی تھی اور جب آپﷺ معتکف ہوتے تھے تو گھر میں بغیر ضرورت کے تشریف نہ لاتے تھے۔
اعتکاف کے بیان میں
باب۔ (رمضان کے) آخری عشرہ میں اعتکاف کر نا (مسنون ہے) اور اعتکاف سب مسجدوں میں ہو سکتا ہے
(۹۷۸)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ زوجۂ نبیﷺ سے روایت ہے کہ نبیﷺ رمضان کے آخری عشرہ میں برابر اعتکاف کیا کرتے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپﷺ کو وفات دی پھر آپﷺ کی ازواج نے آپﷺ کے بعد اعتکاف کیا۔
باب۔ رمضان کے آخری عشرہ میں زیادہ عبادت کرنا
(۹۷۷)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو نبیﷺ عبادت کے لیے کمر بستہ ہو جاتے اور (ان راتوں میں آپﷺ خود بھی) خوب شب بیداری فرماتے اور اپنے گھر والوں کو بھی بیدار رکھتے۔
باب۔ لیلۃ القدر کا آخری دس طاق راتوں میں ڈھونڈنا۔ اس باب میں عبادہ بن صامتؓ کی روایت ہے
(۹۷۵)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' لیلۃ القدر کو رمضان کے آخری عشرہ میں تلاش کرو جب نو، سات، یا پانچ راتیں باقی رہ جائیں،(یعنی اکیسویں، تئیسویں اور پچیسویں رات کو)
(۹۷۶)۔ سیدنا ابن...
شب قدر کا بیان
باب۔ لیلۃ القدر کو رمضان کی آخری سات راتوں میں تلاش کر نا
(۹۷۳)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کے اصحاب میں سے کچھ لوگوں کو لیلۃ القدر رمضان کی آخری سات راتوں میں خواب میں دکھائی گئی تو رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' میں دیکھتا ہوں کہ تمہارے خواب آخری سات راتوں پر متفق ہو گئے ہیں...
نماز تراویح کے بیان میں
باب۔ اس شخص کی فضیلت جس نے رمضان کا قیام کیا
(۹۷۲)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ زوجۂ نبیﷺ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ایک رات نصف شب کو باہر تشریف لائے اور مسجد میں نماز پڑھی تو کچھ دوسرے لوگوں نے بھی آپﷺ کے پیچھے نماز پڑھی (یہ حدیث کتاب الصلاۃ میں گزر چکی ہے ان دونوں حدیثوں...
باب۔ عاشورہ کے دن روزہ رکھنا کیسا ہے؟
(۹۷۰)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ دور جاہلیت میں قریش عاشورہ کے دن روزہ رکھا کرتے تھے اور رسول اللہﷺ بھی اس دن کا روزہ رکھتے تھے پھر جب آپﷺ مدینہ تشریف فرما ہوئے تب بھی آپﷺ نے یہ روزہ رکھا اور لوگوں کو بھی اس کا حکم دیا۔ پھر جب رمضان کے روزے فرض...
باب۔ ایام تشریق میں روزہ رکھنا کیسا ہے؟۔
(۹۶۹)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ اور سیدنا عمر عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ ان دونوں نے کہا کہ ایام تشریق میں روزہ رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی مگر اس شخص کو جس کے پاس قربانی ہو۔
فائدہ : یعنی جس شخص نے حج تمتع ادا کیا اس پر قربانی واجب ہو جاتی ہے۔ اب اگر...
باب۔ کیا روزے کے لیے چند دنوں کی تخصیص کرنا جائز ہے؟
(۹۶۸)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے پوچھا گیا کہ کیا رسول اللہﷺ (عبادت کے لیے) چند دنوں کی تخصیص فرما لیا کرتے تھے؟ تو انھوں نے کہا نہیں، آپﷺ کی عبادت دائمی ہوتی تھی اور تم میں کون شخص اس چیز کی طاقت رکھتا ہے جس کی رسول اللہﷺ طاقت رکھا کرتے تھے۔
باب۔ جمعہ کے دن کا روزہ
(۹۶۶)۔ سیدنا جابرؓ سے روایت ہے کہ ان سے پوچھا گیا کہ کیا نبیﷺ نے جمعہ کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے؟ تو انھوں نے جواب دیا کہ ہاں منع فرمایا ہے۔
(۹۶۷)۔ ام المومنین جویریہ بنت حارثؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ جمعہ کے دن ان کے ہاں تشریف لائے اور وہ روزہ سے تھیں۔ آپﷺ نے فرمایا...
باب۔ اخیر مہینہ میں روزہ رکھنا (مسنون ہے)
(۹۶۵)۔ سیدنا عمران بن حصینؓ روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے کسی شخص سے پوچھا :'' اے فلاں کے باپ ! کیا تم نے اس مہینے کے آخر میں روزے نہیں رکھے؟ '' تو اس نے عرض کی کہ نہیں یا رسول اللہ ! آپﷺ نے فرمایا :'' جب تم (رمضان کے) روزوں سے فارغ ہو جاؤ تو وہ روزے رکھ...
باب۔ جب کوئی روزہ دارکسی سے ملنے گیا اور وہاں روزہ نہ توڑا
(۹۶۴)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ ایک دن نبیﷺ ام سلیم کے پاس تشریف لائے تو ام سلیم نے آپﷺ کے سامنے کھجور اور گھی رکھ دیا۔ آپﷺ نے فرمایا :'' گھی واپس ا سکے ڈبے میں اور کھجوریں اس کے برتن میں رکھ دو، اس لیے کہ میں روزہ سے ہوں۔ '' پھر آپﷺ گھر...
باب۔ روزہ رکھنے میں بیوی کے حق کی بھی رعایت کرنا چاہیے
(۹۶۳)۔ عبداللہ بن عمرو بن العاصؓ سے ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہﷺ نے داؤدؑ کے روزہ کا ذکر کیا تو فرمایا :'' ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن نہ رکھتے اور جب دشمن سے میدان جنگ میں مقابلہ کرتے تو بھاگتے نہ تھے۔ '' عبداللہؓ نے عرض کی، یا رسول اللہ...
باب۔ روزہ رکھنے میں اپنے جسم کے حق کی بھی رعایت کرنا چاہیے
(۹۶۲)۔ سیدنا انسؓ اس روایت میں کہتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمروؓ جب بوڑھے ہو گئے تو کہا کرتے تھے کہ اے کاش ! میں نے نبیﷺ کی (ہر ماہ میں تین روزے رکھنے کی) اجازت قبول کر لی ہوتی۔
باب۔ نبیﷺ کے روزہ رکھنے اور نہ رکھنے کا ذکر
(۹۶۰)۔ سیدنا انسؓ سے نبیﷺ کے روزے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ میں جب چاہتا کہ کسی مہینہ میں آپﷺ کو روزہ رکھتا ہو ادیکھ لوں تو آپﷺ کو روزہ رکھتا ہو ا دیکھ لیتا اور جب آپﷺ کو بغیر روزہ رکھے دیکھنا چاہتا تو بھی دیکھ لیتا اور جب کبھی رات...
باب۔ شعبان میں روزے رکھنے کا بیان
(۹۵۸)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ نبیﷺ جب نفلی روزے رکھتے تو اس قدر رکھتے تھے کہ ہم خیال کر تے کہ اب آپﷺ روزہ ترک نہ فرمائیں گے اور جب چھوڑتے تو اس قدر چھوڑتے کہ ہم کو خیال ہوتا تھا اب کبھی آپﷺ روزہ نہ رکھیں گے اور میں نے رسول اللہﷺ کو رمضان کے سوا کسی...
باب۔ اگر کوئی شخص اپنے بھائی کو نفل روزہ توڑنے کے لیے قسم دلائے تو۔۔۔؟
(۹۵۷)۔ سیدنا ابو حجیفہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے سیدنا سلمان اور سیدنا ابو الدداءؓ کے درمیان بھائی چارا کر دیا تھا۔ اس وجہ سے (ایک دن) سلمان، ابو الدرداء(رضی اللہ عنہ) سے ملاقات کو گئے تو انھوں نے ام الدرداء کو بہت خستہ حالت...
باب۔ جو شخص مسلسل (بلا سحری و افطاری) زیادہ روزے رکھے اسے تنبیہ کرنا
(۹۵۶)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مسلسل (بلا سحری و افطاری) کے روزوں سے منع فرمایا تو مسلمانوں میں سے ایک شخص نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! آپ تو وصال کرتے ہیں (یعنی طے کے روزے رکھتے ہیں) تو آپﷺ نے فرمایا :'' تم...