الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب۔ اپنی عورتوں کی طرف سے ان کی اجازت کے بغیر قربانی کر دینا درست ہے
(۸۴۵)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ ہم ذیقعدہ کی ۲۵تاریخ کو مدینہ سے روانہ ہوئے۔۔۔ یہ حدیث پہلے گزر چکی ہے (دیکھئیے حدیث : ۷۹۲،۷۹۱)یہاں اس روایت میں یہ زیادہ کہا کہ قربانی کے دن ہمارے سامنے گائے کا گوشت لایا گیا تو میں...
باب۔ قربانی کے جانوروں کو جھول پہنانا اور ان کا صدقہ کر دینا
(۸۴۴)۔ امیر المومنین سیدنا علیؓ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہﷺ نے یہ حکم فرمایا تھا کہ جو جانور قربان کیے گئے ہیں ان کے جھولوں اور ان کی کھالوں کو خیرات کر دوں۔
باب۔ روئی کے بنے ہوئے ہار کا بیان
(۸۴۳)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ فرماتی ہیں کہ میں نے قربانی کے جانوروں کے لیے ہار اس روئی کے بنائے تھے جو میرے پاس تھی۔
باب۔ (بیت اللہ میں قربانی کے لیے) قربانی کی بکریوں کو ہار پہنانا مسنون ہے
(۸۴۲)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے اس روایت میں منقول ہے کہ نبیﷺ نے بکریاں، قربانی کے لیے روانہ کی تھیں۔ اور ایک روایت میں یوں ہے کہ آپﷺ بکریوں کو قلادہ پہنا کر روانہ کر دیتے تھے اور خود اپنے گھر میں اس حال میں مقیم تھے کہ...
باب۔ جس نے اپنے ہاتھ سے قلاوہ پہنایا
(۸۴۱)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ انہیں یہ بات پہنچی کہ سیدنا عبداللہ بن عباسؓ کہتے ہیں کہ جو شخص کعبہ میں قربانی کا جانور روانہ کر ے اس پر تمام وہ چیزیں حرام ہو جاتی ہیں جو حج کر نے والے پر حرام ہو جاتی ہیں جب تک کہ اس کی قربانی نہ کر دی جائے،ام...
باب۔ جو شخص اپنے سا تھ قربانی کا جانور لے کر چلے
(۸۳۹)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے حجۃ الوداع میں عمرہ اور حج کے ساتھ تمتع فرمایا اور قربانی لائے پس ذوالحلیفہ سے قربانی اپنے ہمراہ لی اور سب سے پہلے رسول اللہﷺ نے عمرہ کا احرام باندھا، اس کے بعد حج کا احرام باندھا پس اور لوگوں نے بھی...
باب۔ قربانی کے جانور (اونٹ وغیرہ) پر سوار ہونا جائز ہے
(۸۳۸)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ قربانی کے جانور کو ہانک رہا ہے تو آپﷺ نے فرمایا :''اس پر سوار ہو جا۔ '' اس نے عرض کی (یا رسول اللہ !) یہ تو قربانی کا جانور ہے (اس پر کیوں کر سوار ہو سکتا ہوں؟) تو...
باب۔ مزدلفہ سے کس وقت کوچ کرے؟
(۸۳۷)۔ امیر المومنین سیدنا عمرؓ نے فجر کی نما ز مزدلفہ میں پڑھی پھر ٹھہرے رہے۔ اس کے بعد فرمایا :''مشرک لوگ جب تک آفتاب طلوع نہ ہوتا یہاں سے کوچ نہ کرتے تھے اور کہا کرتے تھے :'' اے ثبیر ! (ایک پہاڑ کا نام ہے) آفتاب کی کرنوں سے چمک جا۔ ''اور بے شک نبیﷺ نے ان کی...
باب۔ مزدلفہ میں فجر کس وقت پڑھے؟
(۸۳۶)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ وہ سب لوگوں کے ہمراہ مزدلفہ گئے پس (وہاں) عبداللہ بن مسعودؓ نے دو نمازیں ایک سا تھ پڑھیں (مغرب اور عشا ء کی)۔ ہر نماز کے صرف فرض پڑھے، اذان و اقامت کے ساتھ اور دونوں نمازوں کے درمیان کھانا کھایا۔ اس کے بعد جب صبح کا...
باب۔ جس شخص نے عورتوں اور بچوں کو رات کے وقت روانہ کر دیا تا کہ وہ مزدلفہ میں ٹھہریں اور دعا کریں اور چاند ڈوبتے ہی چل دیں۔
(۸۳۴)۔ اسماء بنت ابی بکرؓ سے روایت ہے کہ وہ شب مزدلفہ میں مزدلفہ کے پاس اتریں اور نماز پڑھنے کھڑی ہو گئیں پھر تھوڑی دیر نماز پڑھ کر پوچھا کہ اے بیٹے !کیا چاند غروب ہو گیا؟...
باب۔ عرفات سے واپسی پر نبیﷺ کا سکون و اطمینان سے چلنے کا حکم دینا اور آپﷺ کا کوڑے سے اشارہ فرمانا
(۸۳۳)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ وہ عر فہ کے دن رسول اللہﷺ کے ہمراہ (عرفات سے واپسی پر) چلے (وہ کہتے ہیں کہ) نبیﷺ نے اپنے پیچھے بہت زیادہ شور اور او نٹوں کو مارنے کی آواز سنی تو آپﷺ نے اپنے...
باب۔ عرفات سے رواہونے نہ کا بیان
(۸۳۲)۔ سیدنا اسامہ بن زیدؓ سے پوچھا گیا کہ جب رسول اللہﷺ حجۃ الوداع میں عرفات سے روانہ ہوئے تو کس طرح چل رہے تھے؟ تو سیدنا اسامہؓ نے کہا کہ ہجوم میں بھی تیز تیز چل رہے تھے اور جب میدان صاف ہوتا تو اور بھی تیز چلتے۔ راوی (ہشام بن عروہ) کہتے ہیں کہ نص (زیادہ تیز...
باب۔ عرفات میں ٹھہرنا چاہیے کہ نہ مزدلفہ میں۔
(۸۳۱)۔ سیدنا جبیر بن مطعمؓ کہتے ہیں کہ (اسلام لانے سے پہلے) عرفہ کے دن میرا ایک اونٹ کھو گیا، میں اس کو ڈھونڈھنے نکلا تو میں نے نبیﷺ کو عرفات میں وقوف کرتے ہوئے دیکھا تو میں نے اپنے دل میں کہا کہ اللہ کہ قسم یہ تو قوم حمس (سخت قوم یعنی قریش) میں سے...
باب۔ عرفہ کے دن (مقام نمرہ سے موقف کی طرف) دوپہر کے وقت جانا
(۸۳۱)۔ سیدنا ابن عمرؓ نے عرفہ کے دن زوال آفتاب کے بعد حجاج کے خیمے کے قریب آ کر بلند آواز دی تو حجاج باہر نکل آیا اور اس کے جسم پر کسم سے رنگی ہوئی ایک چادر تھی۔ حجاج نے(عبداللہ بن عمرؓ)سے عرض کی کہ اے ابو عبدالرحمن !کیا بات ہے؟ تو...
عرفہ (نویں ذوالحجہ) کے دن کا روزہ رکھنا ضروری ہے یا نہیں؟
(۸۲۹)۔ ام فضلؓ (نبیﷺ کی چچی) کہتی ہیں کہ عرفہ کے دن لوگوں کو نبیﷺ کے روزہ میں شک تھا تو میں نے نبیﷺ کی خدمت میں کوئی چیز پینے کی بھیجی تو اس کو آپﷺ نے نوش فرما لیا (تو معلوم ہو گیا کہ آپﷺ روزہ سے نہیں)۔
باب۔ آٹھویں ذوالحجہ کے دن ظہر کی نماز کہاں پڑھے؟
(۸۲۸)۔ سیدنا انس بن مالکؓ سے ایک شخص (عبدالعزیز بن رفیع) نے پو چھا کہ مجھے کوئی ایسی بات بتایئے جو آپ کو نبیﷺ سے یاد ہو کہ آپﷺ نے ظہر اور عصر کی نماز آٹھویں ذوالحجہ کے دن کہاں پڑھی؟ تو انہوں نے کہا '' منیٰ میں ''اس شخص نے دوبارہ پوچھا کہ کوچ کے دن...
باب۔ حائضہ عو رت کو چاہیے کہ وہ تمام افعال حج ادا کرے سوائے طواف کعبہ کے
(۸۲۷)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ اور آپﷺ کے اصحاب نے حج کا احرام باندھا اور ان میں سے کسی کے پاس قربانی نہ تھی سوائے نبیﷺ اور سیدنا طلحہؓ کے سیدنا علیؓ یمن سے آئے اور ان کے ہمراہ قربانی تھی پس انہوں کے کہا کہ...
باب۔ صفا و مروہ کے درمیان سعی کرنے کے بارے میں کیا وارد ہوا ہے؟
(۸۲۶)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب پہلا طواف کرتے تھے تو تین مرتبہ رمل (یعنی دوڑ کر چلا) کرتے تھے اور چار مرتبہ مشی (یعنی معمولی چال سے چلا) کرتے تھے اور صفا و مروہ کے درمیان طواف کرتے وقت نالے کے نشیب میں سعی کرتے تھے۔
باب۔ صفا مروہ (کے درمیان سعی) کا واجب ہونا
(۸۲۵)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے ان کے بھانجے عروہ بن زبیرؓ نے اللہ تعالیٰ کے قول :''بے شک صفا اور مروہ دونوں اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں پھر جو شخص کعبہ کا حج کرے یا عمرہ کرے تواس پر کچھ گناہ نہیں کہ وہ صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرے۔ ''(سو رۂ بقرہ...