الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
اکثرصوفی کا یہ کہنا ہے کہ نبی ﷺکی پیدائش کی رات شب قدر سے بھی افضل ہے بلکہ یہ کہہ لیں صوفیاء کا اس بات پہ اتفاق ہے اور اس بات کی چند وجوہات پیش کرتے ہیں ۔
(1) نبی کی پیدائش کی رات، نبی کے ظہور کی رات ہے اور شب قدر عطا کی رات ہے اس وجہ سے نبی کے ظہور کا شرف عطاکے شرف سے افضل ہے ۔
(2) شب قدر...
سورہ اخلاص کی بہت فضیلت آئی ہے ، ان ہی میں سے ہے کہ ایک صحابی رسول نماز کی ہررکعت میں اس سورت کی تلاوت کیا کرتے تھے ۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے :
أنَّ النبيَّ صلَّى اللهُ عليه وسلَّم بعَث رجلًا على سَرِيَّةٍ، وكان يَقرأُ لأصحابِه في صلاتِه فيَختِمُ بـ : {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ } ...
رشتہ داروں سے قطع تعلق –ایک سماجی قہر
مقبول احمد سلفی
داعی /اسلامک دعوۃ سنٹر-طائف
یہ ایک اہم مسئلہ ہے ، لوگ آئے دن پوچھتے ہیں کہ میرے فلاں رشتے دار نے مجھ پہ زیادتی کی ہے یا فلاں رشتہ دار کی طرف سے مجھے تکلیف پہنچ رہی وہ مجھ سے علیک سلیک بند کرچکے ہیں بلکہ رشتہ بھی توڑچکے ہیں ۔صورت حال ایسی...
والدین جب باحیات ہوں تو ان کے ساتھ حسن سلوک کرنا چاہئے اور دعائیں بھی دینی چاہئے ۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے :
وَقَضٰی رَبُّکَ أَلاَّ تَعْبُدُوْٓا إِلَّآ إِیَّاہُ وَبِالْوَالِدَیْنِ إِحْسَانًاط إِمَّا یَبْلُغَنَّ عِنْدَکَ الْکِبَرَ أَحَدُھُمَآ أَوْ کِلٰھُمَا فَلاَ تَقُلْ لَّھُمَآ أُفٍّ...
مسلم پرسنل لا ء اور یکساں سول کوڈ پہ ہمارا موقف
مقبول احمد سلفی /داعی اسلامک دعوہ سنٹر-طائف
اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام امور کی طرف رہنمائی کی ہے ،اس نے ہمیں عائلی قانون اور پرسنل لا ءبھی دیا ہے ۔ہمارا یہ پرسنل لا ءانسانوں کا وضع کیا ہوا نہیں ہے بلکہ اللہ کا بنایا ہواقانون ہے ، ہم مسلمان اللہ...
نسوار تمباکو کے پتے کو پیس کربنائی ہوئی نشہ آورچیز ہے، اس میں چونا اور کوئلے کی بھی ملاوٹ ہوتی ہے۔ ناک ، سانس یا انگلی کے ذریعہ اسے استعمال کیا جاتاہے ۔ جیسے تمباکو کھانا اور سگریٹ پینا حرام ہے ویسے ہی نسوار کا استعمال ہے ۔اگر آپ نسوار کے نقصانات کا جائزہ لیں گے تو آپ کو بھی اس کی خطرناکی کا...
یہ ایک اہم مسئلہ ہے کہ اگر اگلی صف مکمل ہوگئی ہواور پیچھے سے کوئی اکیلا نمازی آئے تو وہ صف کے پیچھے اکیلے کھڑا ہو یا پھر اگلی صف سے کسی کو پیچھے کھیچ لے ؟
بعض اہل علم نے اگلی صف سے آدمی کھیچنے کا فتوی دیا ہے تو بعض نے صف کے پیچھے اکیلے کھڑے ہونے کا۔
یہاں پہلے اس بات کا ذکرکرنا مناسب ہے کہ صف...
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
معزز علمائے کرام خصوصا شیخ مقبول احمد سلفی صاحب سے ایک سوال ہے کہ زید نے بکر کو ایک لاکھ روپیہ بطور امانت رکھنے دیا اب جب بکر نے ایک لاکھ روپیہ جو زید کی امانت تھی واپس کردی تو ہدیہ کے طور پر زید نے بکر کو پانچ سو روپے دئے تو کیا یہ ہدیہ بکر لے سکتا ہے یا نہیں...
مجھے فضیل احمد ناصر نام کے ایک حنفی کی "مسئلۂ طلاق پر غیرمقلدین کب تک جھوٹ بولیں گے؟' عنوان پر تحریر ملی ہے ، اس تحریر میں موصوف نے جھوٹ اور کتربیونت سے کام لیا ہے ،سطور ذیل میں اس کا تجزیہ پیش کیا جارہاہے ۔
انہوں نے سب سے پہلے ہمیں غیرمقلد کا طعنہ دیا ہے ا س وجہ سے کہ ہم ائمہ اربعہ کی تقلید...
پہلے نمستے اور نمسکار کا معنی سمجھ لیں تاکہ اس کی حقیقت جان سکیں ۔
یہ دونوں سنسکرت الفاظ ہیں جو ہندو مذہب میں سلام کے طور پر بولے جاتے ہیں مگر ان الفاظ میں شرکیہ عقائد و اعمال پائے جاتے ہیں۔
نمستے : یہ دوالفاظ سے بناہواہے ۔ ایک ہے نَمَہ جس کا مطلب ہوتا ہے جھک گیا اور دوسرا ہے اَستے جس کا مطلب...
صفرکا مہینہ سال کا دوسرا مہینہ ہے ۔ اس مہینہ کو عوام میں بہت زیادہ منحوس تصور کیا جاتا ہے ۔صفر کا معنی خالی ہونے کے ہیں چونکہ اہل مکہ پے درپے ذی قعدہ، ذی الحجہ اور محرم کی حرمت کی وجہ سے جنگ وجدال اور فتنہ وفساد سے باز رہتے تھے تو صفرکا مہینہ آتے ہی ایک ساتھ اپنے گھروں کو خالی کرکے نکل جاتے اسی...
ابھی لوگوں میں یہ پیغام گردش کررہاہے کہ صفر کا چاند نکل گیا ہے ، اس مہینے کی نحوست اور آفتوں سے بچنے کے لئے تیس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں ۔
آپ کو بتادوں کہ اسلام میں کوئی دن ، کوئی مہینہ اور کوئی تاریخ منحوس نہیں ہے ۔ صفر کے مہینہ سے متعلق لوگوں میں عام ہے کہ یہ مہینہ منحوس ہے، اس میں بلائیں اور...
سوال : آج کل ایسا ہوتا ہے کہ لوگ میت کے گھر چالیس دن تک کھانا بھجواتے ہیں اس عمل کی کیا حیثیت ہے ؟ اسی طرح اہل میت دوسروں کے لئے اپنے گھر کھانا پکاتے ہیں وفات کے دن بھی اورتیرہویں ، چالیسویں پہ بھی شریعت میں اس عمل کا کیا حکم ہے ؟
جواب :
کسی کے گھر میت ہوجائے تو اس کے رشتہ داروں اور پڑوسیوں...
پنچ وقتوں کی نمازوں میں سنن مؤکدہ یعنی وہ سنتیں جن کی تاکید وارد ہوئی ہے یا جن پر نبی ﷺ نے مداومت کی ہے ان کی تعداد بارہ رکعات آئی ہیں۔
سیدہ اُمّ حبیبہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:
سمعت رسول اﷲﷺ یقول: «من صلّىٰ اثنتی عشرة رکعة في یوم ولیلة بُني له بهن بیت في الجنة» (صحیح مسلم:٧٢٨)
ترجمہ:میں نے رسول...
غیرمسلم سے اس کے تہوار پہ ہدیہ قبول کرنے سے متعلق علماء کے دو نظرئے سامنے آتے ہیں ۔
(1) ایک نظریہ تو یہ ہے کہ اس کی طرف سے ہدیہ قبول کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ اس موقع سے ہدیہ قبول کرنا اس کے تہوار میں تعاون ہوگا۔
(2) دوسرےنظریہ کے حساب سے کفار کی طرف سے ان کی عید کی مناسبت سے ہدیہ قبول کرنا جائز...
سوال :اللہ کے علاوہ دل میں کسی اور کا ڈر پیدا ہونے سے کیا شرک ہوجاتا ہے ؟
جواب :اللہ کا ڈراور اس کا خوف عبادت ہے ، بندہ جس قدر اللہ تعالی سے ڈرنے والا ہوگا اللہ کا اتنا مقرب اور محبوب ہوگا ۔ اللہ تعالی نے انسان کو محض اس سے ڈرنے کا حکم دیا ہے ۔ فرمان الہی ہے :
وَإِيَّايَ فَارْهَبُونِ [البقرة...
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺنے فرمایا:
شفاعتي لأهلِ الكبائرِ من أمَّتي(صحيح الترمذي:2436، صحيح أبي داود:4739،صحيح الجامع:3714، صحيح الترغيب:3649)
ترجمہ:میری امت میں جولوگ کبیرہ گناہوں کے مرتکب ہوئے میری شفاعت ان کے لیے ہو گی۔
یہ صحیح حدیث ہے ، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جو لوگ شرک...
عام طور سے لوگوں میں ملتے وقت ہائی ہیلو اور جدا ہوتے وقت بائی بائی کہنے کا چلن ہے جو کہ مغرب سے منتقل ہوکرآیاہے ۔ ہم مسلم قوم ہیں ہمیں رسول اللہ ﷺ نے ملنے جلنےاور رخصت ہونے کے آداب سکھلائے ہیں بلکہ شعبہائے حیات کے تمام امور سے آگاہ کیا ہے اس لئے ہمیں کسی معاملہ میں دوسری قوم کی نقالی کی ضرورت...
شیعہ حضرات کے یہاں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق بہت غلو پایا جاتا ہے ، ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ حضرت علی کو مشکل کشا سمجھتے ہیں ۔ اپنے اس عقیدے سے سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرنے کے لئے ضعیف و موضوع احادیث بیان کرتے ہیں ۔ کہیں تو وہ حدیث ہی نہیں مانتےیہاں تک کہ بخاری ومسلم کی بھی کوئی...
تاریخ کے حوالے سے نبی ﷺ کی طرف منسوب کرتے ہوئے شیعہ یہ جھوٹ پھیلاتا ہے نعوذباللہ ثم نعوذباللہ "جب معاویہ کو میرے منبر پر دیکھوتو قتل کردو"۔
بہت ساری کتب تاریخ اور جرح کی کتابوں کا حوالہ دے کرشیعہ روایت نقل کرتے ہیں جس کا متن اس طرح سے ہے۔
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم :اذا رایتم معاویہ...