الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
شیعہ لوگ مسلمانوں میں یہ بات پھیلارہے ہیں کہ اسلام میں عاشوراء کے روزے کی کوئی اہمیت نہیں خواہ مخواہ ضعیف و موضوع روایات کو لیکر عاشوراء کا روزہ ثابت کیا جاتا ہے۔
(1)حقیقت یہ ہے کہ "یزید کی ماں نے منت مانگی تھی کہ اگر میرا بیٹا کامیاب ہوا اور امام حسین قتل ہوگئے تو میں ہر سال اس دن کا روزہ رکھا...
جس طرح مسافر مقیم کے پیچھے نماز ادا کرسکتا ہے اسی طرح وہ مقیم کی جماعت بھی کرواسکتا ہے ۔ یہ بات دلائل سے واضح ہے مگر کچھ لوگوں نے اس مسئلہ میں شدت برتی ہے اور ناسمجھی کی بنیاد پر مسافر کا مقیم کی جماعت کروانا غلط قرار دیا ہے ۔ پہلے دلائل دیکھیں جن سے مسافر کا مقیم کی جماعت کروانا ثابت ہوتا ہے...
اس وقت عوام کی اکثریت سوشل میڈیا سے جڑی ہوئی۔ ہرمذہب، ہرقوم اور ہرسماج کے لوگ یہاں موجود ہیں جو جس قوم ومذہب اور سماج سے جڑے ہوئے ہیں اس قسم کی باتیں شیئر کررہے ہیں۔اور یہ بات بھی قابل توجہ ہےکہ کوئی چیز نٹ پہ شیئر ہوجاتی ہے تو پھر گردش میں آجاتی ہے ، ایک نے دوسرے کو ، دوسرے نے تیسرے کو اس طرح...
ایک ساتھ تین طلاقوں کا قہر
تحریر:مقبول احمد سلفی
اسلام نے نکاح کا قانوں میاں بیوی کے راحت وسکون کے لئے بنایا ہے ۔ اور واقعی شادی سے زندگی کا رخ ہی بدل جاتا ہے ، کردار میں تبدیلی پیدا ہوتی ہے ، فکروخیال میں وسعت ودانائی جھلکتی ہے،زوجین کے درمیان ایک نئے رشتے سے خون سے بھی بڑھ کر رشتہ استوار...
بہت سے نمازی اذان دینے سے کتراتے ہیں،اس میں اپنی کسر شان سمجھتے ہیں جبکہ حدیث کی روشنی اذان دینے کی بڑی فضیلت وارد ہے ۔ چند فضائل آپ کے سامنے رکھتا ہوں تاکہ اذان کی فضیلت جان سکیں اور اس نیکی میں بڑھ کر حصہ لینے کی کوشش کریں۔
(1)عبدالرحمن مازنی اپنے والد عبداللہ سے بیان کرتے ہیں کہ ان کے والد...
میت کو زمین میں گڑھا کھودکر دفن کیا جائے گا یہی سنت طریقہ ہے لیکن اگر کوئی دریائی سفر پہ ہو اور اسی سفر میں موت واقع ہوجائے تو اس کی تین صورتیں ہیں ۔
پہلی صورت: یہ ہے کہ اگر ساحل قریب ہو اور میت میں تغیر کا امکان نہ ہو تو ضروری ہے کہ ساحل سمندر پر پہنچا جائےوہاں پہنچ کر غسل دیا جائے ، تکفین کی...
سوال : کیا خریدوفروخت کی غرض سے یا یونہی گھومنے کی غرض سے ہندؤں کے میلے ٹھیلے مثلا دسہرا، پورنیما، چهٹھ وغیرہ میں جاسکتے ہیں ؟ اور دیگر میلوں کا کیا حکم ہے ؟
جواب : اگر کوئی تجارتی میلہ ہو مثلا کتابوں کا میلہ ، تجارتی سامانوں کی نمائش تو ان میں جانے میں کوئی حرج نہیں لیکن جو ہندؤں کا مذہبی...
سوال : جیساکہ لوگوں میں دوا کھاتے وقت "ھوالشافی" کہنا رائج ہے کیا یہ دوا کھانے کی دعا ہے یا کوئی اور مخصوص دعا ہے ؟
جواب : نبی ﷺ سے دوا کھانے کی کوئی مخصوص دعا ثابت نہیں ہے۔ ھوالشافی عام طور سے مسلم اطباء نسخہ جات کے شروع میں لکھتے پڑھتے ہیں اس وجہ سے لوگوں میں یہ رائج ہوگیا ۔ اصل میں ھوالشافی...
دسویں محرم الحرام کی رسومات کا شرعی حکم
مقبول احمد سلفی
دفتر تعاونی برائے دعوت وارشاد ۔طائف
یکم محرم الحرام کی ابتداء ہی سے بدعات وخرافات کی رسمیں شروع ہوجاتی ہیں ۔ کچھ رسمیں کھانے پکانے سے متعلق ہیں تو کچھ رسمیں ماتم وعزاسے متعلق ۔ اور کچھ رسمیں شرک وبدعات سے متعلق۔
جیساکہ ہمیں معلوم ہے یہ...
وہ مریض جن کے پاس پیشاب یا پاخانہ کے لئے مستقل تھیلی لگی رہتی ہے ان کا اس حالت میں نماز پڑھنا درست ہے۔اگرمریض چلنے کی طاقت رکھتا ہے تو مسجد میں بھی تھیلی کے ساتھ جائے گا اور اگر اٹھنے کی طاقت نہیں تو اس حالت میں بستر پر پڑھ لے۔ وہ نجاست اس کی نماز وطہارت پہ اثر انداز نہیں ہوگی جو تھیلی میں...
عوامی سطح پر یہ بات مشہور ہوگئی ہے کہ محرم کے مہینے میں شادی کرنا جائز نہیں ہے بلکہ یہ تصور کیا جاتا ہے کہ اس ماہ کی شادی بے برکتی اور مصائب وآلام کا سبب ہے ۔
چونکہ اس ماہ میں حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت ہوئی اس وجہ سے ان کی شہادت کا ماتم اور برسی منائی جاتی ہے اور ماتم کی حالت میں خوشی کا...
نماز کے دوران اگر امام قرات بھول جائے یا اس پہ قرات مشتبہ ہوجائے تو پیچھے شریک نمازی کو لقمہ دینا چاہئے خواہ نماز فرض ہو یا نفل ۔ سنت سے اس کی بہت ساری دلیلیں ملتی ہیں ۔ چند ایک نیچے درج ہیں ۔
پہلی دلیل : مسور بن یزید مالکی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:
أنَّ رسولَ اللَّهِ صلَّى اللَّهُ عليهِ...
نوہیرا ایک عالمی اسلامی تجارت کا نام ہے، اس گروپ نے وہ کام کیا ہے جس سے مسلم قوم كا سر فخر سے اونچا ہوجاتا ہے خصوصا عورتوں کا۔ ہمیں اسلام مخالف دشمن یہ طعنہ دیتے آرہے تھے کہ عورتوں کو گھر کی چہار دیواری میں قید کردیا جاتا ہے انہیں آزادی نہیں دی جاتی ہے یعنی انہیں باہر کام کاج کرنے سے روکا...
دعا کی دو قسمیں ہیں ۔
(1) وہ دعائیں جو زمان، مکان، عبادت، عدد اور فضیلت سے متعلق ہوں۔ مثلا سفرکی دعا، گھر میں داخل ہونے کی دعا،نمازکی دعائیں اورمتعین عدد وفضائل والی دعائیں وغیرہ
اس قسم کی دعا کے لئے ضروری ہے کہ وہ صحیح سند سے ثابت ہو ںتبھی ہم ان پر عمل کریں گے ۔ اگر اس قبیل سے کوئی دعا ضعیف...
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
میرا سوال یہ ہے کہ فٹ پاتھ پر قبضہ کرکے کاروبار کرنا کیساہے اور ایسے کاروبار کی کمائی کے بارے میں اسلام کیا کہتا ہے ؟ براہ کرم اس سلسلہ میں میری رہنمائی فرمائیں۔
سائل : رئیس ممبرا
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حامداومصلیا اما بعد !
جو زمین کام میں استعمال...
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ہمارے یہاں بعض جہلاء ان حفاظ کرام پر اعتراض وتنقید کرتے ہیں جو حفاظ کسی وجہ سے تراویح میں قرآن نہیں سناپاتے۔( سب کی الگ الگ وجوہات ہوتی ہے۔)حالانکہ وہ حفاظ شب وروز فرائض وسنن میں قرآن کی تلاوت مع تجوید کا معمول بنائے ہوتے ہیں۔ تاکہ قرآن یاد رہے۔جہاں تک ہمارا علم...
اللہ تعالی نے ابتدائے آفرینش سے چار مہینوں کو حرمت والا قرار دیا ہے وہ ہیں ۔ ذی قعدہ ، ذی الحجہ ،محرم اور رجب ۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے :
إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِندَ اللَّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِي كِتَابِ اللَّهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ۚ ذَٰلِكَ...
عقیقہ اور قربانی دونوں سنت مؤکدہ کے حکم میں ہے یہی جمہور اہل علم کا موقف ہے اور یہی موقف راحج ہے جیساکہ دلائل سے واضح ہے ۔
نبی ﷺ کا فرمان ہے :
من وُلِدَ لهُ ولدٌ فأحبَّ أن يَنسُكَ عنهُ فلينسُكْ( صحيح أبي داود:2842)
ترجمہ: جس کے ہاں بچے کی ولادت ہو اور وہ اس کی طرف سےقربانی (عقیقہ )کرنا چاہتا...
یہ بہت عظیم ذکر ہے اس کا اہتمام کرنا چاہئے نیزاس میں کمی وزیادتی کے ساتھ بھی مروی ہے وہ بھی دھیان رہے ساتھ ساتھ یہ بھی واضح رہے کہ اس ذکر سے متعلق عدد کا ذکر کسی صحیح حدیث میں نہیں ملتا ۔
(1) سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :
جاءَ رجلٌ إلى النَّبيِّ صلَّى اللَّهُ عليهِ...
پہلے یہ بات جان لی جائے کہ گدھا دو قسم کا ہے ۔
(1) جنگلی گدھا اسے عربی میں حمار وحشی کہتے ہیں اس کا کھانا حلال ہے ۔
جنگلی گدھا حلال ہونے کی دلیل : ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:
أنَّهُ كانَ معَ رسولِ اللهِ صلَّى اللهُ عليهِ وسلمَ ، حتى إذا كانَ ببعضِ طريقِ مكةَ ، تخَلَّفَ معَ أصحابٍ لهُ...