الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
حمل گرنے سے نفاس کی مدت کتنی ہوتی ہے اور کیااس میں دی گئی طلاق واقع ہوگی یا نہیں ؟
جواب : عموما چار مہینے کے بعد جنین کے اعضاء کی تخلیق ہوتی ہے اس وجہ سے چار مہینے سے پہلے (مثلا دوسرا یا تیسرا مہینہ )اگر حمل ساقط ہوگیادراں حالانکہ اس کے اعضاء ظاہر نہ ہوئے ہوں مثلا ہاتھ ،پیر، ناک،کان،...
آج کل عجیب وغریب چیزیں لوگوں میں رائج ہوگئی ہیں ، اللہ کی طرف سے کسی کو حج کی سعادت نصیب ہونا بڑے فضل وکرم کی بات ہے ۔ حج کرنے والا آج کل حج پہ نکلنے سے لیکر وطن واپسی تک بہت سارے رسم ورواج اور غیرمسنون اعمال انجام دیتا ہے ۔ یہاں محض ایک بات کا ذکر مقصود ہے ۔
حج ادا کرنے کے تین طریقے ہیں ۔ ایک...
میں نے اپنے فیس بوگ گروپ "اسلامیات " میں ایک مختصر پوسٹ گنبدخضراء کے سایہ سے متعلق شیئر کیا تھا اس پوسٹ پہ ایک بریلوی نے مجھ سے نبی ﷺ کے سایہ کے متعلق بحث کی ، میں نے دلائل کی روشنی میں نبی ﷺ کا سایہ ثابت کردیا، بالآخر بریلوی ہار مان کربھاگ گیا۔ وہ مکالمہ استفادہ کے لئے آپ کی خدمت میں پیش...
مناسک حج میں بطور آخری کام خانہ کعبہ کا طواف کرناہے ۔ یہ اس وقت انجام دینا ہے جب حاجی حج کے تمام اعمال سے فارغ ہوجائے یعنی بارہ ذی الحجہ (اگر تعجیل کرنا چاہے) یا تیرہ ذی الحجہ کی رمی کرلے اور گھر واپسی کا ارادہ ہوتو طواف وداع کرے اور دو رکعت نماز طواف ادا کرے اور پھر مکہ میں سکونت اختیار نہ کرے...
قربانی کرنا صحیح قول کی روشنی میں سنت مؤکدہ ہے جسے اللہ تعالی نے قربانی کرنے کی وسعت دی ہے اسے ضرور اس امرکوبجالانا چاہئے ۔ قربانی اللہ کے تقرب کا بہترین ذریعہ ہے ، اس عبادت میں اخلاص پیداکرے ورنہ قربانی کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے : لَن يَنَالَ اللَّهَ لُحُومُهَا وَلَا...
بہت سارے لوگ اپنا گھر، والدین ، بیوی بچے، اپنے وطن میں چھوڑکے خلیجی ممالک میں نوکری کرتے ہیں ۔ ان میں بہت سے لوگ قربانی دینا چاہتے ہیں مگر اس شش وپنچ میں مبتلارہتے ہیں کہ قربانی لازما ہمیں گلف میں ہی دینی ہوگی یا پھر اپنے وطن میں بھی دےسکتے ہیں ؟
اس سلسلہ میں افضل یہی ہے کہ قربانی دینے والا...
آج کل اگر کوئی حج پہ آتا ہے اس کے تعلق سے اس وقت سماج ومعاشرہ میں کافی رسم ورواج اور بدعات وخرافات انجام دئے جاتے ہیں ۔ حج پہ آنے والے کو بہت سارے لوگ الگ الگ دن متعین کرکے اپنے گھربلاکر دعوت کا اہتمام کرتے ہیں ،حاجی کی نظر میں وقار بناتے ہیں اور دوران سفر حج دعامیں یاد رکھنے کی گذارش کرتے ہیں...
مناسک حج اورمخالفات حنفیہ وبریلویہ
مقبول احمد سلفی
داعی ومترجم: اسلامی سنٹر ،طائف
حج اسلام کا پانچواں رکن ہے جو صاحب استطاعت پر زندگی میں ایک بار ہی فرض ہے ۔ تمام مسلمانوں کی دلی تمنا ہے کہ وہ اللہ کے گھر کا دیدار کرے ، یہ تمنا اللہ کی توفیق سےکسی کی پوری جاتی ہے تو کسی کی نہیں پوری ہوتی ۔...
ڈاکٹرعبدالخالق صاحب کا سوال عشرہ ذی الحجہ میں ان لوگوں کا بال کاٹنا جن کے چالیس دن پورے ہوگئے ہیں کیا حکم ہے ؟
قربانی کرنے والوں کے لئے یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد اپنا بال وناخن نہ کاٹے جیساکہ آپ ﷺ نے فرمایا: من كان لهُ ذبحٌ يذبحُهُ ، فإذا أَهَلَّ هلالُ ذي الحجةِ ،...
اکبر الہ آبادی اور ان کی شاعری مغربی تہذیب پر تنقید کے تناظر میں
مقالہ نگار : مقبول احمد سلفی
داعی ومترجم /طائف اسلامک دعوہ سنٹر(سعودی عرب)
نوٹ : یہ مقالہ جامعہ سلفیہ بنارس میں دورطالب علمی کا ہے ۔اس مقالے کی اصلاح گرامی قدراستادومشفق مربی فضیلۃ الشیخ عزیزالرحمن سلفی حفظہ اللہ کی تھی ۔ اصلاح...
عرفہ کا روزہ : ایک تحقیقی جائزہ
مقبو ل احمد سلفی
احادیث میں یوم عرفہ کی بڑی فضیلت آئی ہے ایک طرف حجاج کے لئے وقوف عرفات کا دن ہےجس دن اللہ تعالی عرفات میں وقوف کرنے والوں پر فخر کرتاہے اور کثرت سے انہیں جہنم سے رستگاری دیتا ہے تود وسری طرف عام مسلمانوں کے لئے اس دن روزہ رکھنے کا حکم ملاہے...
بعض مسلم احباب کے ذریعہ یہ معلوم ہواہے کہ ان کے علاقے میں شادی میں مسلم خواتین ایک ہار کا استعمال کرتی ہیں جس طرح ہندؤں میں منگل سوتر ہوتا ہے ۔توکیا مسلم عورتیں منگل سوتر کا استعمال کرسکتی ہیں ؟
منگل سوتر واقعی ہندؤں کے یہاں مذہبی علامت ہے ، اس میں کوئی دو رائے نہیں ۔ لڑکے کا لڑکی کے گلے میں...
برصغیر ہندوپاک سے جب کوئی حج پہ آتا اور اپنے ساتھ زمزم لیکر جاتا ہےتو کثیرتعداد میں لوگ ملاقات کرنے اور زمزم پینے کے لئےان کے یہاں آتے ہیں ۔ حاجی کے پاس اتنا زمزم نہیں ہوتا کہ سبھی کو دے سکے ، اس حالت میں وہ زمزم میں عام پانی ملادیتا ہے تاکہ سب کو پلاسکے ۔ یہاں ایک سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا...
حج پہ آئی ہوئی خواتین کے متعلق مفتی جنید بن محمد پالنپوری (ممبئ) نے فتوی دیا ہے کہ
" عورتوں کو مکہ اور مدینہ میں ہوٹل کے کمرہ میں نماز پڑھنا چاہئے ۔ مسجد میں جانا حدیث کی رو سے غلط ہے ۔ ہماری عورتیں دیگر خواتین کی دیکھا دیکھی مسجد میں جانا شروع کردیتی ہے جو نامناسب عمل ہے" ۔(ساتھ میں فتوی کا...
لوگوں میں رشتے کی بابت مشہور ہے کہ یہ آسمان پہ بنتے ہیں یعنی رشتہ نوشتہ ہوتا ہے ۔ کیا یہ بات صحیح ہے کہ رشتہ آسمان پہ بنتاہے ؟
اللہ تعالی نے قرآن میں متعدد جگہ مخلوق کے متعلق جوڑا جوڑا بنانے کا ذکر کیا ہے ۔ انسانوں کے متعلق اللہ تعالی فرماتا ہے :
وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُم مِّنْ...
نماز جنازہ کی چاروں تکبیریں رکن اور بحیثیت رکعت کے ہیں ،ان کی ادائیگی کے بغیر نہ تو امام کی نماز درست ہے ، نہ ہی مقتدی کی ۔
اگر امام بھول کر تین تکبیر پہ سلام پھیردے تو یاد دلائی جائے تاکہ چوتھی کہے ۔ ورنہ نماز نہیں ہوگی ۔ اگر تین ہی سلام پھیردیا اور تنبیہ کرنے پر بھی چوتھی تکبیر نہیں کہی تو...
مدینہ روئے زمین کی مقدس سرزمین ہے ، اس کے مختلف اسماء ہیں مثلا طابہ، طیبہ، دار ، ایمان،دارہجرہ وغیرہ۔عام طور سے اس شہر کو مدینہ منورہ کے نام سے جانا جاتا ہے مگر اس کا استعمال سلف کے یہاں نہیں ملتا۔ جب ہم مدینہ منورہ کہتے ہیں تو اس سے تمام اسلامی ملک مراد لیا جائے گا کیونکہ اسلام نے ساری جگہوں کو...
سوال : ایک بھائی کا سوال کیا زمین کے کسی ٹکڑے کو آزاد کرنے کے لئے لڑی گئی جنگ آزادی ہے یا اللہ کے قانون کو زمین پر نافذ کرنے کے لئے لڑی گئی جنگ کو جنگ آزادی کہیں گے ؟
جواب :
وطن کی آزادی کی جنگ وطن میں رہنے والے ہندومسلم سکھ عیسائی تمام لوگوں کی جنگ تھی تاکہ خود کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد...
سوال : گاؤں گھر میں رواج ہے کہ حج سے واپسی پہ لوگ حاجی صاحب سے ملنے جاتے ہیں اور ان سے دعا کرواتے ہیں ، لوگوں کا عقیدہ ہے کہ اس وقت حاجی صاحب جو دعا کرتے ہیں اور جس کے لئے بھی کرتے ہیں قبول ہوتی ہے ۔ اس کی کیا حقیقت ہے ؟
سائل : وحیدالزماں سلفى ممبئ
اللہ تعالی یقینا دعاؤں کو قبول کرنے والاہے ،...
بھینس کی حلت :
بھینس قرآن و حدیث کی روشنی میں حلال ہے ۔
قرآن کی دلیل :
اللہ تعالى کا ارشاد ہے :أُحِلَّتْ لَكُمْ بَهِيمَةُ الْأَنْعَامِ إِلَّا مَا يُتْلَى عَلَيْكُمْ (سورہ مائدہ:1)
ترجمہ: تمہارے لیے تمام تر چرنے والے جانور حلال ہیں , ما سوا ان جانوروں کے جو تمہیں بتا دئے گئے ہیں .
دوسری جگہ...