الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : جمعہ کے دن مسواک کرنا (مسنون ہے)
(۴۹۸)۔ سیدنا ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : ''مجھے اپنی امت کے لوگوں کی تکلیف و مشقت کا خیال نہ ہوتا تو بے شک انھیں ہر نماز کے وقت مسواک کا حکم دیتا۔ ''
(۴۹۹)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ (ایک مرتبہ ہم لوگوں سے) رسول اللہﷺ نے فرمایا : ''میں نے...
باب : (جمعہ کے دن) عمدہ سے عمدہ لباس جو میسر ہو پہنے
(۴۹۷)۔ امیر المومنین سیدنا عمر بن خطابؓ نے ایک مسجد کے پاس دروازے کے پاس ایک ریشمی جوڑا فروخت ہوتے دیکھا تو انھوں نے عرض کی کہ یارسول اللہﷺ ! کاش آپﷺ اس کو مول لے لیتے اور اس کو جمعہ کے دن اور قاصدوں کے سامنے جب وہ آپﷺ کے پاس آتے ہیں ، پہن لیا...
باب : جمعہ کی نماز کے لیے تیل لگا (کر جانا) مسنون ہے
(۴۹۵)۔ سدنا سلمان فارسیؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا ہے : '' جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور جس قدر ممکن ہو طہارت کرے پھر (بالوں کو) تیل لگائے یا اپنے گھر کی خوشبو استعمال کرے پھر اس کے بعد (جمعہ کی نماز کے لیے) نکلے اور دو آدمیوں کے درمیان (جو...
باب : نماز جمعہ کی فضیلت
(۴۹۴)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے رویت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: '' جو شخص جمعہ کے دن مثل غسل جنابت کے (خوب اچھی طرح) غسل کرے، اس کے بعد (نماز کے لیے) چلے تو گویا اس نے ایک اونٹ کا صدقہ کیا اور جو دوسری گھڑی میں چلے تو گویا اس نے ایک گائے صدقہ کی اور جو تیسری گھڑی میں چلے تو...
باب : جمعہ کے دن خوشبو لگانا (مسنون ہے)
(۴۹۳)۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' ہر بالغ پر جمعہ کے دن نہانا ضروری ہے اور یہ کہ مسواک کرے اور اگر میسر ہو تو خوشبو لگائے۔ ''
جمعہ کا بیان
باب : جمعہ کی فرضیت
(۴۹۲)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: '' ہم باعتبار ترتیب امم، سب امتوں کے بعد آئے ہیں لیکن قیامت کے دن حساب و کتاب اور جنت میں جا نے کے لحاظ سے سب سے آگے ہوں گے۔ ہاں یہود و نصاریٰ کو ہم سے پہلے کتاب ضرور دی گئی تھی پس جمعہ...
باب : رات کے وقت اور اندھیرے میں عورتوں کا مسجدوں کی طرف جانا (منع نہیں ہے)
(۴۹۱)۔ سیدنا ابن عمرؓ نبیﷺ سے روایت کرتی ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا : '' جب رات کے وقت تم میں سے تمہاری عورتیں مسجد میں (نماز پڑھنے کے لیے) جانے کی اجازت مانگیں تو انھیں اجازت دے دو۔ ''
باب : بچوں کا وضو کرنا ( ثابت ہے)
(۴۸۹)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ ایک بالکل الگ تھلگ، (لا وارث بچے کی) قبر کے پاس سے گزرے تو آپﷺ نے لوگوں کی امامت کی اور لوگوں نے آپﷺ کے پیچھے صف باندھی اور اس کی نماز (جنازہ) پڑھی۔
(فائدہ) سیدنا ابن عباسؓ نے بھی نماز جنازہ پڑھی جو ابھی کم عمر تھے...
باب : کچے لہسن اور پیاز اور گندنا کے باب میں جو حدیث آئی ہے اس کا بیان
(۴۸۵)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :' ' جو شخص اس پودے یعنی لہسن میں سے کھائے، وہ ہماری مسجد میں ہم سے نہ ملے۔ '' راوی (عطا ء) کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا کہا کہ کس قسم کا لہسن مراد ہے ؟ تو سیدنا جابرؓ بولے...
باب : نماز سے فراغت کے بعد دائیں اور بائیں گھومنا
(۴۸۴) ۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ تم میں سے کوئی شخص اپنی نماز میں سے خواہ مخواہ شیطان کا کچھ حصہ نہ لگائے کہ وہ یہ سمجھے کہ اس پر ضروری ہے کہ (نماز کے بعد) صرف اپنی داہنی طرف کو گھومے، بے شک یقیناً میں نے نبیﷺ کو اکثر اپنی بائیں طرف کو...
باب : جو شخص لوگوں کو نماز پڑھانے کے بعد اپنی ضرورت یاد کرے اور لوگوں کو پھلانگتا ہوا چلا جائے
(۴۸۳)۔ سیدنا عقبہؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کے پیچھے مدینہ میں عصر کی نماز پڑھی تو آپﷺ سلام پھیر کر جلدی سے کھڑے ہوئے اور آدمیوں کی گردنیں پھلانگتے ہوئے اپنی کسی بیوی کے حجرہ کی طرف تشریف لے گئے۔ لوگ...
باب : جب امام سلام پھیر چکے تو لوگوں کی طرف منہ کر کے بیٹھے
(۴۸۱) ۔ سیدنا سمرہ بن جندبؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ جب کوئی نماز پڑھ لیتے تو اپنا چہرہ مبارک ہماری طرف کر لیا کرتے تھے۔
(۴۸۲)۔ سیدنا زید بن خالد جہنیؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے حدیبیہ میں بارش کے بعد (جو رات کے وقت ہوئی تھی) صبح کی نماز...
باب : نماز کے بعد (اللہ کا) ذکر کرنا (ثابت ہے)
(۴۷۸)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ جب لوگ فرض نماز سے فارغ ہوں تو اس وقت بلند آواز سے ذکر کرنا نبیﷺ کے دوراقدس میں (رائج) تھا اور سیدنا ابن عباسؓ یہ بھی کہتے ہیں کہ جب میں سنتا تھا کہ لوگ ذکر کرتے ہوئے لوٹتے تو میں (نماز کے) مکمل ہو جانے کو معلوم کر...
باب : امام سلام پھیرے تو مقتدی بھی سلام پھیر دے
(۴۷۷)۔ سیدنا عتبان بن مالکؓ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہﷺ کے ساتھ نماز پڑھی تو جب آپﷺ نے سلام پھیرا تو ہم نے بھی سلام پھیر دیا۔
باب : (نماز کے اختتام پر) سلام پھیرنا
(۴۷۶)۔ ام المومنین ام سلمہؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ ، اختتام نماز پر جب سلام پھیرتے، تو جس وقت آپﷺ اپنا سلام پورا کر چکتے تو عورتیں کھڑی ہو جاتیں (اور چل دیا کرتیں) تھیں اور آپﷺ اپنے کھڑے ہو نے سے پہلے تھوڑی دیر ٹھہر جایا کرتے تھے (یعنی وہیں بیٹھے رہتے تھے) ۔...
باب : جو دعا بھی اچھی معلوم ہو تشہد کے بعد (قعدہ میں) پڑھے۔
(۴۷۵)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ کی تشہد کے بارے میں حدیث ابھی گزری ہے (دیکھیے حدیث : ۴۷۲) یہاں اس روایت میں، حدیث کے آخر میں یہ کہتے ہیں کہ اس کے بعد جوجو د عا اسے اچھی معلوم ہو اور وہ مانگنا چاہے تو وہ مانگ لے۔
باب : سلام پھیرنے سے پہلے (نماز کے اندر) دعا کرنا
(۴۷۳)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ نبیﷺ کی زوجہ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نماز میں یہ دعا کیا کرتے تھے : '' اے اللہ ! میں قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور دجال کے فساد سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور زندگی اور موت کی خرابی سے تیری پناہ مانگتا ہوں،...
باب : دوسرے قعدہ میں (بھی) تشہد پڑھنا (چاہیے)
(۴۷۲)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ ہم جب نبیﷺ کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے تو (قعدہ میں) یہ پڑھا کرتے تھے کہ اللہ پر سلام، جبریل پر سلام، میکائیل پر سلام اور فلاں پر سلام اور فلاں پر سلام تو (ایک مرتبہ) رسول اللہﷺ نے ہماری طرف دیکھا اور...
باب : جو پہلے تشہد کو واجب نہیں سمجھتا۔
(۴۷۱)۔ سیدنا عبداللہ بن بحینہؓ کہتے ہیں کہ وہ قبیلہ ازد شنوئیۃ کے ہیں اور نبی عبد مناف کے حلیف اور نبیﷺ کے اصحاب میں سے تھے کہ نبیﷺ نے (ایک دن) لوگوں کو ظہر کی نماز پڑھائی تو (بھولے سے) پہلی دو رکعتوں (کے اختتام) پر کھڑے ہو گئے اور بیٹھے نہیں تو لوگ بھی...