الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
نماز خوف کا بیان
باب :نماز خوف (کا بیان)
(۵۲۴) ۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کے ہمراہ نجدؔ کی طرف جہاد کیا تو ہم دشمن کے مقابل جا پڑے پس ہم نے ان لوگوں کے لیے صف بندی کی پھر رسول اللہﷺ ، ہمیں نماز پڑھانے لگے تو ایک گروہ (ہم میں سے) آپﷺ کے ساتھ کھڑا ہوا اور دوسرا دشمن کے...
باب : نماز جمعہ کے بعد اور اس سے پہلے نفلی نماز پڑھنا
(۵۲۳)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ظہر سے پہلے دو رکعات اور ظہر کے بعد دو رکعات اور مغرب کے بعد دو رکعات اپنے گھر میں پڑھتے اور عشاء کے بعد (بھی) دو رکعات پڑھتے اور جمعہ کے بعد نہ پڑھتے تھے یہاں تک کہ (اپنے گھر) لوٹ آتے،...
باب : اگر نماز جمعہ میں لوگ امام سے (علیحدہ ہو کر) بھاگ جائیں تو۔ ۔ ۔
(۵۲۲)۔ سیدناجابربن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ ہم نبیﷺ کے ہمراہ نماز پڑھ رہے تھے، اتنے میں ایک قافلہ (شام کی طرف سے) آیا جو غلہ لا دے ہوئے تھا تو لوگ اس قافلے کی طرف متوجہ ہو گئے یہاں تک کہ نبیﷺ کے پاس صرف بارہ آدمی رہ گئے۔ اس پر یہ...
باب : جمعہ کے روز جس ساعت دعا مقبول ہوتی ہے (وہ کتنی دیر رہتی ہے)
(۵۲۱)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے جمعہ کے دن کا ذکر کیا تو فرمایا : '' اس میں ایک ساعت ایسی ہے کہ اس کو جو مسلمان بندہ پالے اور وہ کھڑا ہوا نماز پڑھ رہا ہو اور اللہ تعالیٰ سے کچھ مانگے تو اللہ تعالیٰ اس کو وہ چیز...
باب : جمعہ کے دن اس حالت میں کہ امام خطبہ دے رہا ہو تو چپ رہنا (چاہیے)
(۵۲۰)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے : '' اگر جمعہ کے دن جب امام خطبہ دے رہا ہو اور تو اپنے پاس والے سے یہ کہے کہ چپ رہ تو بے شک تو نے لغو حرکت کی۔ ''
باب : جمعہ کے دن خطبہ میں بارش کے لیے دعا مانگنا
(۵۱۹)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) نبیﷺ کے عہد میں لوگوں پر قحط سالی پڑی تو جمعہ کے دن اس حالت میں کہ نبیﷺ خطبہ دے رہے تھے، ایک اعرابی کھڑا ہو گیا اور اس نے کہا کہ یا رسول اللہ ! مال تلف ہو گیا اور بچے بھوکے ہیں تو آپﷺ ہمارے لیے...
باب : جب امام دورانِ خطبہ کسی شخص کو آتا دیکھے تو اسے حکم دے کہ دو رکعت نماز پڑھ لے۔
(۵۱۸)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص (مسجد میں) آیا (اور بیٹھ گیا) اس وقت نبیﷺ خطبہ دے رہے تھے تو نبیﷺ نے اس سے دریافت فرمایا : '' کیا تو دو رکعت (تحیۃ المسجد) پڑھ چکا ہے ؟'' اس نے عرض کی کہ نہیں۔...
باب :جو شخص خطبے میں بعد ثنا کے ء اما بعد کہے (تو وہ سنت کے موافق کرتا ہے)
(۵۱۵)۔ سیدنا عمرو بن تغلبؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے پاس کچھ مال یا کوئی چیز لائی گئی تو آپﷺ نے اس کو تقسیم کر دیا۔ کچھ لوگوں کو دیا اور کچھ لوگوں کو نہیں دیا، پھر آپﷺ کو یہ خبر ملی کہ جن کو آپﷺ نے نہیں دیا وہ ناخوش ہو...
باب : خطبہ کھڑے ہو کر پڑھنا (چاہیے)
(۵۱۴)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ کھڑے ہو کر خطبہ پڑھتے تھے، اس کے بعد بیٹھ جاتے تھے، پھر کھڑے ہو جاتے تھے جیسا کہ تم اب کرتے ہو۔
باب : خطبہ منبر پر (چڑھ کر دینا چاہیے)
(۵۱۲)۔ سیدنا سہل بن سعدؓ کی حدیث منبر کے بارے میں پہلے گزر چکی ہے (دیکھیے حدیث ۲۴۹) کہ رسول اللہﷺ نے اس (منبر) کے اوپر نماز پڑھی اور پھر الٹے پاؤں واپس اترے اس روایت میں اتنا زیادہ ہے کہ پھر جب فارغ ہوئے تو لوگوں کی طرف منہ کر کے فرمایا : '' اے لوگو ! میں...
باب : امام کو چاہیے کہ جب منبر پر اذان سنے تو جواب دے
(۵۱۱)۔ سیدنا معاویہ بن سفیانؓ سے روایت ہے کہ وہ منبر پر بیٹھے ہوئے تھے کہ موذن نے اذان کہی۔ تو جب اس نے کہا (اَﷲُ اَکْبَرُ اَ ﷲُ اَکْبَرُ) معاویہؓ نے بھی کہا (اَﷲُ اَکْبَرُاﷲُ اَکْبَرُ) پھر موذن نے کہا ( (اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا...
باب : جمعہ کے دن ایک موذن کا ہونا بہتر ہے
(۵۱۰)۔ سیدنا سائب بن یزیدؓ ایک دوسری روایت میں کہتے ہیں کہ نبیﷺ کے عہد میں صرف ایک ہی موذن تھا اور وہ جمعہ کے دن کی اذان اسی وقت دیتا تھا جب امام بیٹھ جاتا تھا یعنی اپنے منبر پر (بیٹھ جاتا تھا) ۔
باب : جمعہ کے دن اذان کا بیان
(۵۰۹)۔ سیدنا سائب بن یزیدؓ کہتے ہیں کہ جمعہ کے دن اذان نبیﷺ اور امیر المومنین ابوبکر صدیق اور عمر فاروقؓ کے دور میں اس وقت ہوتی تھی جب امام منبر پر بیٹھ جاتا پھر عثمانؓ (خلیفہ) ہوئے اور (مسلمان) لوگ زیادہ ہو گئے تو عثمانؓ نے زوراء پر تیسری اذان بڑھا دی۔ (امام بخاری...
باب :کوئی مسلمان جمعہ کے دن اپنے بھائی کو اٹھا کر اس کی جگہ پر نہ بیٹھے۔
(۵۰۸)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے منع فرمایا ہے کہ : '' کوئی شخص اپنے بھائی کو اس کی جگہ سے اٹھا کر خود اس کی جگہ پر بیٹھ جائے۔ '' عرض کیا گیا کہ یہ کیا صرف جمعہ میں ؟ فرمایا : '' جمعہ اور اس کے علاوہ اور موقع پر...
باب : جمعہ کے لیے (پیدل) چلنے کا بیان
(۵۰۷)۔ سیدنا ابو عبسؓ روایت کرتے ہیں کہ اور وہ اس وقت نماز جمعہ کے لیے جا رہے تھے کہ میں نے نبیﷺ سے سنا ہے : '' جس کے دونوں پاؤں اللہ کی راہ میں غبار آلود ہو جائیں تو اس کو اللہ نے (دوزخ کی) آگ پر حرام کر دیا ہے (یعنی دوزخ کی آگ اس کو نہیں چھو سکتی)۔ ''
باب : جمعہ کے دن گرمی زیادہ ہو تو کیا جائے ؟
(۵۰۶)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ جب خوب سردی ہوتی تھی تو نبیﷺ نماز جلدی پڑھتے تھے وہ جب گرمی زیادہ ہوتی تھی تو نماز کو کھڑا کر کے (ٹھنڈے وقت) پڑھتے تھے یعنی جمعہ کی نماز۔
باب : کتنی دور سے جمعہ کے لیے آنا چاہیے اور یہ کن کن پر واجب ہے
(۵۰۳)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ نبیﷺ کی زوجہ محترمہ کہتی ہیں کہ لوگ اپنے گھروں سے اور مدینہ کی نواحی بستیوں سے نماز جمعہ میں باری باری آیا کرتے تھے۔ گردو غبار کی وجہ سے ان (کے جسم) پر غبار اور پسینہ بہت آتا تھا پھر ان کے بدن سے بھی...
باب : جسے جمعہ کے لیے آنا ضروری نہیں،کیا اس پرغسل جمعہ واجب ہے ؟
(۵۰۲)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کی یہ روایت کہ جس میں یہ ذکر تھا کہ '' ہم باعتبار ترتیب امم، سب امتوں کے بعد آئے ہیں لیکن قیامت کے دن حساب و کتاب اور جنت میں لے جا نے کے حساب سے سب سے آگے ہوں گے۔ '' گزر چکی ہے۔ (دیکھیے حدیث : ۴۹۲) اس روایت...
باب : جمعہ گاؤں اور شہروں، دونوں میں جائز ہے
(۵۰۱)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا : '' تم سب لوگ مسؤل (یعنی حاکم و ذمہ دار) ہو اور تم سب لوگوں سے تمہاری رعیت کے بارے میں باز پرس ہو گی۔ امام (بھی) مسؤل ہے اور اس سے اس کی رعیت کی بابت بازپرس ہو گی اور مرد اپنے...
باب : جمعہ کے دن فجر کی نماز میں کیا پڑھا جائے ؟
(۵۰۰)۔ سیدنا ابوہریرہ کہتے ہیں کہ نبیﷺ جمعہ کے دن فجر (کی نماز) میں الٓم السجدۃ (سورۂ سجدہ) اور (ھَلْ اَتیٰ عَلیَ الْاِ نْسَانِ حِیْنُ مِّنَ الدَّھْر﴾ (سورۂالدھر) پڑھا کرتے تھے۔