• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : جس نے آیت سجدہ پڑھی اور سجدہ نہ کیا (۵۷۲)۔ سیدنا زید بن ثابتؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کے سامنے '' سورۂ نجم '' پڑھی تو آپﷺ نے اس میں سجدہ نہیں کیا۔
  2. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : مسلمانوں کا مشرکوں کے ساتھ سجدہ کرنا حالانکہ مشرک نجس اور بے وضو ہوتا ہے (۵۷۱)۔ سیدنا عبداللہ بن عباسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے (سورۂ) نجم کا سجدہ کیا۔ قریب ہی ابن مسعودؓکی روایت گزر چکی ہے (دیکھیے حدیث : ۵۶۹) اور آپﷺ کے ہمراہ (اس وقت) مسلمانوں اور مشرکوں نے اور جن وانس (سب) نے سجدہ کیا۔
  3. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : (سورۂ) '' صٓ '' میں سجدہ کرنا ثابت ہے (۵۷۰)۔ سیدنا عبداللہ بن عباسؓ کہتے ہیں کہ سورۂ '' صٓ'' کا سجدہ ضرور ی سجدوں میں نہیں ہے اور بے شک میں نے نبیﷺ کو اس میں سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
  4. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    سجدۂ تلاوت کا بیان باب : سجود قرآن اور اس کے طریقے کے بارے میں کیا وارد ہوا ہے ؟ (۵۶۹)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے مکہ میں سورۂ نجم پڑھی اور اس میں سجدہ کیا اور آپﷺ کے ہمراہ سب لوگوں نے سجدہ کیا سوائے ایک بوڑھے کے، اس نے ایک مٹھی کنکریاں یا مٹی لے لی اور اسے اپنی پیشانی تک...
  5. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : گرہن کی نماز میں بلند آواز سے قرأت کرنا (۵۶۸)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ نبیﷺ نے نماز کسوف میں اپنی قرأت بلند آوا ز سے کی، پھر جب آپﷺ اپنی قرأت سے فارغ ہوئے تو تکبیر کہی پھر رکوع کیا اور جب رکوع سے سر اٹھا یا تو کہا ( (سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَہٗر بَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ)) اور...
  6. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : گرہن میں اللہ کا ذکر کرنا (۵۶۷)۔ سیدنا ابو موسیٰؓ کہتے ہیں (ایک مرتبہ) سورج گرہن ہوا تو نبیﷺ خوف زدہ ہو کر کھڑے ہو گئے آپﷺ کو اس بات کا خوف تھا کہ کہیں قیامت نہ آ جائے۔ پھر آپﷺ مسجد میں تشریف لائے اور بڑے لمبے قیام اور رکوع اور سجود کے ساتھ آپﷺ نے نماز پڑھی، اس قدر طویل نماز پڑھتے میں نے...
  7. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : جس نے سورج گرہن میں غلام آزاد کرنا اچھا سمجھا (۵۶۶)۔ سیدہ اسماء بنت ابی بکر صدیقؓ کہتی ہیں کہ بے شک نبیﷺ نے سورج گرہن میں غلام آزاد کرنے کا حکم دیا تھا۔
  8. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : گرہن کی نماز جماعت سے پڑھنا (۵۶۵)۔ سیدنا عبداللہ بن عباسؓ نے گرہن کی طویل حدیث ذکر کی پھر کہا کہ لوگوں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! (اس وقت) ہم نے آپﷺ کو دیکھا کہ آپ نے اپنی جگہ کھڑے کھڑے کوئی چیز اپنے ہاتھ میں پکڑ رہے تھے پھر ہم نے آپﷺ کو دیکھا کہ آپﷺ پیچھے ہٹے تو رسول اللہﷺ نے فرمایا : ''...
  9. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : گرہن میں عذاب قبر سے پناہ مانگنا (۵۶۴)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ ایک یہود یہ ان سے (کچھ) دریافت کرنے آئی اور اس نے (بطور دعا کے ام المومنین عائشہؓ سے) کہا کہ اللہ تمہیں عذاب قبر سے پناہ دے تو عائشہؓ نے رسول اللہﷺ سے پوچھا کہ کیا لوگوں پر ان کی قبروں میں عذاب کیا جائے گا ؟ تو...
  10. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : گرہن کی نماز کے لیے اعلان کرنا (۵۶۳)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو (بن عاصؓ) کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے عہد میں جب سورج گرہن ہوا تو '' الصَّلٰوۃجَامِعَۃٌ ''کے الفاظ کے ساتھ اعلان کیا گیا۔ (یعنی نماز کے لیے اکٹھے ہو جاؤ) ۔
  11. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : سورج گرہن میں صدقہ دینا (۵۶۲)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ کے دور میں (ایک مرتبہ) سورج گرہن ہوا تو رسول اللہﷺ نے لوگوں کو نماز پڑھائی اور (نماز میں) بہت طویل قیام کیا۔ پھر رکوع کیا تو وہ بھی بہت طویل کیا۔ پھر (رکوع کے بعد) قیام کیا تو بہت طویل قیام کیا اور پہلے قیام سے...
  12. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    گرہن کے بیان میں باب : سورج گرہن میں نماز (پڑھنے کا بیان) (۵۶۱)۔ سیدنا ابو بکرؓ کہتے ہیں کہ ہم نبیﷺ کے پاس تھے کہ سورج گرہن ہو گیا تو رسول اللہ کھڑے ہوئے اور (جلدی میں) اپنی چادر گھسیٹتے ہوئے مسجد میں گئے۔ ہم بھی آپﷺ کے ساتھ داخل ہوئے۔ پھر ہمیں دو رکعت نماز پڑھائی۔ یہاں تک کہ آفتاب روشن ہو گیا۔...
  13. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : سوا اللہ بزرگ و برتر کے کوئی نہیں جانتا کہ بارش کب ہو گی ؟ (۵۶۰)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا : '' غیب کی کنجیاں پانچ ہیں جن کو اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ (۱) کوئی نہیں جانتا کہ کل کیا ہو گا (۲)۔ کوئی نہیں جانتا کہ شکم مادر میں کیا چیز ہے (۳) کوئی نہیں جانتا کہ وہ کل کیا...
  14. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : زلزلوں اور (قیامت کی) علامات کے بارے میں کیا کہا گیا ہے ؟ (۵۵۹)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: '' اے اللہ ! ہمارے شامؔ میں اور ہمارے یمنؔ میں برکت دے۔ '' کہتے ہیں کہ لوگوں نے عرض کی اور ہمارے نجدؔ میں بھی (برکت کی دعا مانگیں) تو آپﷺ نے فرمایا : '' اے اللہ ! ہمارے شامؔ میں...
  15. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : نبیﷺ کا فرمانا کہ باد صبا (یعنی ہوا) کے ذریعے میری مدد کی گئی ہے۔ (۵۵۸)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا : '' بادِ صبا (یعنی مشرقی ہوا) کے ذریعہ میری مدد کی گئی اور (قوم) عاد، مغربی ہوا سے برباد کی گئی تھی۔
  16. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : جب ہوا چلے (تو کیا کرنا چاہیے ؟) (۵۵۷)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ جب تیز ہوا چلتی تھی تو نبیﷺ کے چہرے پر خوف کے آثار معلوم ہوتے تھے۔
  17. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : جب بارش برسے تو کیا کہنا چاہیے ؟ (۵۵۶)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ جب بارش (برستی) دیکھتے فرماتے : '' (اے اللہ !) فائدہ دینے والی بارش برسا۔ ''
  18. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : امام کا استسقا ء (کی دعا میں) اپنا ہاتھ اٹھانا (۵۵۵)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ اپنے دونوں ہاتھ (اس قدر بلند) کسی دعا میں نہ اٹھاتے تھے جتنے دعائے استسقاء میں اور آپﷺ (استسقاء میں ہاتھ اس قدر بلند) اٹھاتے تھے کہ آپﷺ کی دونوں بغلوں کی سفیدی دکھائی دیتی تھی۔
  19. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : نبیﷺ نے استسقاء میں لوگوں کی طرف اپنی پیٹھ کس طرح پھیر لی؟ (۵۵۴) ۔ عبداللہ بن زیدؓ کی حدیث استسقاء کے بارے میں پہلے گزر چکی ہے۔ (دیکھیے حدیث :۔ ۵۴۷) اور اس روایت میں ہے کہ آپﷺ نے اپنی پیٹھ لوگوں کی طرف پھیر لی اور قبلے کی طرف منہ کر لیا اور دعا مانگنے لگے، اس کے بعد اپنی چادر الٹ لی پھر ہم...
  20. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : جمعہ کے خطبہ میں جب کہ قبلہ کی طرف منہ نہ ہو، بارش کی دعا مانگنا (۵۵۳)۔ سیدنا انسؓ ہی سے روایت ہے کہ، فرماتے ہیں کہ پس رسول اللہﷺ نے (دورانِ خطبہ کھڑے ہوئے) اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور کہا کہ '' اے اللہ بارش بر سا دے، اے اللہ ! بارش برسا دے، اے اللہ ! بارش بر سادے۔ ''
Top