• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :پانی سے استنجا ء کر نا (بھی سنت ہے) (۱۲۱)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ جب اپنی حاجت کے لیے نکلتے تھے تو میں اور ایک اور لڑکا (دونوں) آپﷺ کے پیچھے جاتے تھے اور ہمارے ساتھ پانی کا ایک ظرف (برتن) ہوتا تھا۔
  2. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :عورتوں کا پاخانہ کے لیے گھر سے باہر جانا (جائز ہے) (۱۲۰)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کی بیویاں رات کو جب پاخانہ کے لیے گھر سے باہر جاتی تھیں، تو مناصع کی طرف نکل جاتی تھیں اور مناصع (کے معنی ہیں) فراخ ٹیلہ، سیدنا عمرؓ نبیﷺ سے کہا کرتے تھے کہ آپﷺ اپنی بیویوں کو...
  3. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :جس شخص نے دو اینٹوں پر (بیٹھ کر) قضائے حاجت کی (۱۱۹)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہا کرتے تھے کہ لوگ کہتے ہیں کہ جب تم اپنی قضائے حاجت کے لیے بیٹھو تو نہ قبلہ کی طرف منہ کرو اور نہ بیت المقدس کی طرف۔ مگر میں ایک دن اپنے گھر کی چھت پر چڑھا تو میں نے رسول اللہﷺ کو (قضائے) حاجت کے لیے دو اینٹوں پر...
  4. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :پاخانہ پیشاب کرتے وقت قبلہ کی طرف منہ نہ کیا جائے (۱۱۸)۔ سیدنا ابو ایوب انصاریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے کہ جب تم میں سے کوئی بیت الخلاء میں جائے تو قبلہ کی طرف منہ نہ کرے اور نہ اس کی طرف پشت کرے۔ بلکہ مشرق یا مغرب کی طرف منہ کرو۔ (ان ممالک میں جہاں قبلہ مغربی سمت پڑتا ہے،...
  5. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :پاخانہ (جانے) کے وقت پانی رکھ دینا (۱۱۷)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) نبیﷺ بیت الخلاء میں داخل ہوئے تو میں نے آپﷺ کے وضو کے لیے پانی رکھ دیا۔ (جب آپﷺ وہاں سے نکلے تو) فرمایا : '' یہ پانی کس نے رکھا ہے ؟'' آپﷺ کو بتلایا گیا تو آپﷺ نے فرمایا : '' اے اللہ اسے دین کی سمجھ عنایت فرما۔ ''
  6. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :بیت الخلاء (جانے) کے وقت کیا کہے ؟ ( ۱۱۶)۔ سیدنا انسؓ سے کہتے ہیں کہ نبیﷺ جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو کہتے ' 'اے اللہ میں خبیث جنوں اور جنیوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ ''
  7. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :منہ کا دونوں ہاتھوں سے دھونا صرف ایک چلو سے (بھی ثابت ہے) (۱۱۵) ۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے وضو کیا، چنانچہ پانی کا ایک چلو لے کر اسی سے کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا۔ پھر ایک چلو پانی لیا اور اسے طرح کیا یعنی دونوں ہاتھوں کو آپس میں ملایا اس لپ سے منہ دھویا، پھر ایک چلو پانی...
  8. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :وضو بہ کمال و تمام (اعضاء کا پورا دھونا) (۱۱۴)۔ سیدنا اسامہ بن زیدؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے عرفہ سے چلے یہاں تک کہ جب گھاٹی میں پہنچے تو اترے اور پیشاب کیا پھر وضو کیا، مگر و ضو پورا نہیں کیا۔ تو میں نے کہا کہ یا رسول اللہﷺ نماز (کا وقت قریب آگیا) ۔ آپﷺ نے فرمایا کہ نماز تمہارے آگے ہے...
  9. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :ہلکا وضو کرنا (۱۱۳)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ ایک رات میں اپنی خالہ ام المومنین میمونہؓ کے ہاں ٹھہرا۔ جب رات کا کچھ حصہ گزرا تو نبیﷺ بیدار ہوئے اور آپﷺ نے ایک لٹکی ہوئی مشک سے ہلکا سا وضو کیا۔ ۔ ۔ (پھر آپﷺ نے تہجد کی نماز ادا فرمائی۔ ۔ ۔ یہ حدیث متعدد ابواب میں ہے) ۔
  10. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :(محض) شک سے وضو نہ کرے تاوقتیکہ (وضو ٹوٹنے کا) یقین نہ ہو جائے (۱۱۲)۔ سیدنا عبداللہ بن زید الانصاریؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے سامنے ایک ایسے شخص کی حالت بیان کی گئی جس کو خیال بندھ جاتا ہے کہ نماز میں وہ کسی چیز (یعنی ہوا) کو (نکلتے ہوئے) محسوس کر رہا ہے تو آپﷺ نے فرمایا کہ وہ (نماز...
  11. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :وضو کی فضیلت (کا بیان) (۱۱۱)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ۔ : '' میری امت کے لوگ قیامت کے دن بلائے جائیں گے، درآنحالیکہ وضو کے نشانات کے سبب ان کے بعض اعضاء مثلاً ہاتھ پاؤں وغیرہ وضو کر نے کے سبب چمک رہے ہوں گے۔ پس تم میں سے جو کوئی چمک و سفید ی...
  12. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    وضو کا بیان باب :کوئی نماز طہارت (وضو) کے بغیر قبول نہیں ہوتی (۱۱۰)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا جو شخص حدث کرے تو اس کی نماز قبول نہیں ہوتی یہاں تک کہ وہ وضو کر لے۔ حضر موت (شہر) کے ایک شخص نے پوچھا کہ اے ابوہریرہؓ ! '' حدث '' کیا چیز ہے ؟انھوں نے جواب دیا '' بے آواز یا با آواز...
  13. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :جو شخص سائل کو اس سے کہیں زیادہ بتا دے جس قدر اس نے پوچھا ہے (۱۰۹)۔ سیدنا ابن عمرؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے آپﷺ سے پوچھا کہ محرم (حج و عمرہ کرنے والا) کیا پہنے ؟ تو آپ نے فرمایا : '' نہ کرتا پہنے اور نہ عمامہ اور نہ پائجامہ اور نہ ٹوپی اور نہ کوئی ایسا کپڑا جس میں ورس یا زعفران...
  14. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :مسجد میں علم کا ذکر کرنا اور فتویٰ صادر کرنا (۱۰۸)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص مسجد میں کھڑا ہوا اور اس نے کہا کہ یا رسول اللہ ! آپ ہمیں احرام باندھنے کا کس مقام سے حکم دیتے ہیں ؟ آپﷺ نے فرمایا: '' مدینہ کے لوگ ذوالحلفیہ سے احرام باندھیں اور شام کے لوگ حجفہ سے احرام...
  15. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :جو شخص خود شرمائے اور دوسرے کو (مسئلہ) پوچھنے کا حکم دے (۱۰۷)۔ سیدنا علیؓ سے روایت ہے کہ میری مذی بہت نکلا کرتی تھی تو میں نے مقداد بن اسودؓ سے کہا کہ وہ نبیﷺ سے (اس کا حکم) پوچھیں۔ چنانچہ انھوں نے پوچھا تو آپﷺ نے فرمایا: '' اس (کے نکلنے) میں صرف وضو (فرض ہوتا) ہے۔ ''
  16. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :علم میں شرما نا (بری بات ہے) (۱۰۶)۔ ام المومنین ام سلمہؓ کہتی ہیں کہ ام سلیم، رسول اللہﷺ کے پاس آئیں اور کہنے لگیں کہ یا رسول اللہ ! اللہ حق بات سے نہیں شرماتا تو (یہ بتائیے کہ) کیا عورت پر جبکہ وہ محتلم ہو غسل (فرض) ہے ؟ تو نبیﷺ نے فرمایا (ہاں) جب کہ وہ پانی (یعنی منی) کو (اپنے کپڑے یا...
  17. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :اس بات کو برا سمجھ کر کہ وہ لوگ نہ سمجھیں گے جس شخص نے ایک قوم کو چھوڑ کر دوسری قوم کو علم (کی تعلیم) کے لیے مخصوص کر لیا۔ (۱۰۵)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے اس حال میں کہ سیدنا معاذؓ سواری پر آپ کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے۔ فرمایا : '' اے معاذ بن جبل !'' انھوں نے عرض کی حاضر ہوں یا رسول...
  18. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :اللہ تعالیٰ کا فرمان '' اور تمہیں بہت ہی کم علم دیا گیا ہے۔ '' (بنی اسرائیل : ۷۵) (۱۰۴) ۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ اس حالت میں کہ میں نبیﷺ کے ہمراہ مدینہ کے کھنڈروں میں چل رہا تھا اور آپ کھجور کی ایک چھڑی کو (زمین) پر ٹکا کر چل رہے تھے کہ اتنے میں یہود کے کچھ لوگوں کے پاس سے آپﷺ...
  19. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :جس شخص نے کھڑے ہو کر کسی بیٹھے ہوئے عالم سے (کوئی مسئلہ) دریافت کیا (۱۰۳)۔ سیدنا ابو موسیٰؑ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبیﷺ کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ یا رسول اللہﷺ اللہ کی راہ میں لڑنے سے کیا مراد ہے ؟ اس لیے کہ کوئی ہم میں سے غصہ کے سبب سے لڑتا ہے اور کوئی (ذاتی وگر وہی) حمیت کی خاطر جنگ کرتا...
  20. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :عالم کو کیا چاہیے کہ جب کہ اس سے پوچھا جائے کہ تم لوگوں میں زیادہ جاننے والا (عالم) کون ہے ؟ تو وہ علم کی نسبت اللہ کی طرف کر دے (۱۰۲)۔ سیدنا ابی بن کعبؓ نے نبیﷺ سے روایت کی ہے، آپﷺ فرماتے ہیں : '' موسیٰؑ (ایک دن) بنی اسرائیل میں خطبہ پڑھنے کھڑے ہوئے تو ان سے پوچھا گیا کہ لوگوں میں سب سے...
Top