• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :جنازوں کے پیچھے چل کر جانا ایمان میں سے ہے (۴۴)۔ سید نا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : جو شخص کسی مسلمان کے جنازے کے پیچھے ایمان کا تقاضا اور ثواب سمجھ کر جاتا ہے اور جب تک کہ اس پر نماز نہ پڑھ لے اور اس کے دفن سے فراغت حاصل نہ کر لے،اس کے ہمراہ رہتا ہے تو وہ دو قیراط ثواب...
  2. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :زکوٰۃ ادا کرنا اسلام میں سے ہے (۴۳)۔ سیدنا طلحہ بن عبید اللہؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نجد کا رہنے والا پراگندہ حال،رسول اللہﷺ کے پاس آیا۔ ہم اس کی آواز کی گنگناہٹ سنتے تھے مگر یہ سمجھ پاتے کہ کیا کہتا ہے؟یہاں تک کہ جب وہ قریب آیا تو (معلوم ہوا کہ) وہ اسلام کی بابت آپﷺ سے پوچھ رہا ہے تو رسول...
  3. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :ایمان کا زیادہ اور کم ہونا (ثابت ہے) (۴۱)۔ سید نا انسؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا : جو شخص لاالہ الا اللہ کہہ دے اور اس کے دل میں ایک جو برابر نیکی (یعنی ایمان) ہو تو وہ بھی دوزخ سے نکل آئے گا جو شخص لا الہ الا اللہ کہے اور اس کے دل میں گندم کے دانے کے برابر نیکی (یعنی ایمان)...
  4. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :اللہ کو زیادہ محبوب وہ دین (کا کام) ہے جو ہمیشہ جاری رہے (۴۰)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ (ایک دفعہ) نبیﷺ ان کے پاس آئے تو (دیکھا کہ) ان کے پاس کوئی عورت (بیٹھی) تھی۔ آپﷺ نے پوچھا : '' یہ کون ہے ؟'' عائشہؓ بولیں کہ یہ فلاں عورت ہے (اور) اس کی نماز (کی کثرت) حال بیان کرنے لگیں۔ تو...
  5. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :آدمی کے اسلام کی خوبی (کا کیا نتیجہ ہوتا ہے؟) (۳۹)۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا، آپﷺ فرماتے تھے جب آدمی مسلمان ہو جاتا ہے اور اس کا اسلام اچھا (خوب سے خوب تر اور مضبوط) ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام گناہوں کو جن کا اس نے ارتکاب کیا تھا،معاف کر دیتا ہے...
  6. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :نماز (قائم کرنا) ایمان میں سے ہے (۳۸)۔ سید نا براء بن عازبؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ (جب ہجرت کر کے) مدینہ تشریف لائے تو پہلے اپنے ددھیال یا ننھیال میں،جو انصار سے تھے ان کے ہاں اترے اور آپﷺ نے (مدینہ آنے کے بعد) سولہ مہینے یا سترہ مہینے بیت المقدس کی طرف (منہ کر کے) نماز پڑھی مگر آپ کو یہ اچھا...
  7. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :ثواب جان کر ماہ رمضان کے روزے رکھنا ایمان میں سے ہے۔ (۳۲)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو شخص ماہ رمضان میں ایماندار ہو کر اور ثواب سمجھ کر روزے رکھے تو اسکے گزشتہ تمام گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔ اسلام بہت آسان دین ہے (۳۷)۔ سیدنا ابوہریرہؓ ہی سے روایت ہے کہ نبیﷺ...
  8. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :ماہ رمضان میں نوافل (یعنی تراویح پڑھنا) ایمان میں سے ہے (۳۵)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : جو شخص رمضان میں،ایمان رکھتے ہوئے اور ثواب سمجھ کر عبادت (یعنی نماز تراویح پڑھا) کرے تو اس کے گزشتہ تمام گناہ معاف کر دئیے جائیں گے۔
  9. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ایمان میں سے ہے (۳۴)۔ سید نا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا : '' اللہ تعالیٰ اس شخص کے لیے جو اس کی راہ میں (جہاد کرنے کو) نکلے اور اس کو اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنے اور اس کے پیغمبروں پر ایقان ہی نے (جہاد پر آمادہ کر کے گھر سے) نکالا ہو،اس امر...
  10. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :شب قد رمیں قیام (عبادت) کرنا ایمان میں سے ہے (۳۳)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : جو کوئی ایمان (یقین) رکھتے ہوئے ثواب جان کر،شب قدر میں (عبادت کے لیے) بیدار رہے تو اس کے گزشتہ تمام گناہ معاف کر دئیے جائیں گے۔
  11. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب : منافق کی پہچان (کیا ہے) ؟ (۳۱)۔ سید نا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : منافق کی تین خصلتیں ہیں۔ (۱) جب بات کرے تو جھوٹ بولے (۲) جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے (۳) جب (اس کے پاس) امانت رکھی جائے تو (اس میں) خیانت کرے۔ (۳۲)۔ سیدنا عبداللہ بن عمروؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے...
  12. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :ایک ظلم دوسرے ظلم سے کم (زیادہ ہوتا) ہے (۳۰)۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ '' جب یہ آیت کہ جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے اپنے ایمان کو ظلم کے ساتھ خلط ملط نہیں کیا۔ '' (الانعام:۸۲) نازل ہوئی تو رسول اللہﷺ کے اصحاب (بہت گھبرائے اور) کہنے لگے کہ ہم میں سے کون ایسا ہے جس...
  13. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :اللہ تعالیٰ کا ارشاد کہ ''اگر مسلمانوں کے دو گروہ باہم لڑیں تو ان دونوں کے درمیان صلح کروا دو''۔ (الحجرات:۹) (۲۹)۔ سید نا ابو بکرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا : ''جب دومسلمان اپنی تلواروں کے ساتھ ملاقات کریں (یعنی لڑیں) تو قاتل اور مقتول (دونوں) دوزخی ہیں۔ میں نے عرض کی...
  14. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :شوہر کی ناشکری (بھی کفر ہے) لیکن کفر کفر میں فرق ہوتا ہے (۲۷)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا : '' (ایک مرتبہ) مجھے دوزخ دکھلائی گئی تو اس میں میں نے زیادہ تر عورتوں کو پا یا۔ وجہ یہ ہے کہ وہ کفر کرتی ہیں۔ عرض کیا گیا کہ کیا اللہ تعالیٰ کا کفر کرتی ہیں ؟ تو آپﷺ نے فرمایا: ''...
  15. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :جس نے کہا کہ ایمان عمل (کا نام) ہے۔ (۲۵)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ سے پوچھا گیا کہ کونسا عمل افضل ہے ؟ تو آپﷺ نے فرمایا : اللہ اور اس کے رسولﷺ پر ایمان لانا۔ پھر پوچھا گیا کہ پھر کونسا عمل افضل ہے ؟ فرمایا : اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔ پھر پوچھا گیا کہ اس کے بعد کونسا عمل...
  16. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :(اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ) اگر (کفار شرک سے) توبہ کر لیں اور نماز قائم کرنے لگیں اور زکوٰۃ دینے لگیں تو (تم) ان (کے قتل) کی سبیل ترک کر دو۔ (التوبہ:۵) (۲۴)۔ سید نا ابن عمرؓ سے ہی روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ اس بات کی...
  17. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :حیاء (بھی) ایمان سے ہے (۲۳)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ (ایک مرتبہ) کسی انصاری مرد کے پاس سے گزرے اور (ان کو دیکھا کہ) وہ اپنے بھائی کو حیا کے بارے میں نصیحت کر رہے تھے تو رسول اللہﷺ نے فرمایا : (حیا کے بارے میں) اس کو (نصیحت کرنا) چھوڑ دو،اس لیے کہ حیا ایمان میں سے ہے۔
  18. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :اہل ایمان کا اعمال میں باہم ایک دوسرے سے برتر ہونا (ثابت ہے) (۲۱)۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ نبیﷺ سے (روایت کرتے ہیں) کہ آپﷺ نے فرمایا: (جب) جنت والے جنت میں اور دوزخ والے دوزخ میں داخل ہو چکے ہوں گے تو اس کے بعد اللہ تعالیٰ (فرشتوں سے) فرمائے گا کہ جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر (بھی) ایمان...
  19. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :نبیﷺ کا ارشاد (ہے) کہ میں تم سب سے زیادہ اللہ کو جاننے والا ہوں (۲۰)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ جب لوگوں کو (نیک اعمال کرنے کا) حکم دیتے تو ایسے اعمال کا حکم دیتے جن کو وہ (ہمیشہ) کر سکیں (عبادت شاقہ کی ترغیب کبھی ان کو نہ دیتے تھے تو ایک مرتبہ) صحابہ کرامؓ نے عرض...
  20. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

    باب :فتنوں سے بھا گنا دین کی بات ہے۔ (۱۹)۔ سید نا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا : قریب ہے (کچھ بعید نہیں) کہ مسلمان کا اچھا مال بکریاں ہوں جن کو لے کر وہ پہاڑ کی چوٹیوں پر اور چٹیل میدانوں میں چلا جائے تاکہ وہ اپنے دین کو فتنوں سے بچا لے۔
Top