الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب :علم کا اٹھ جانا اور جہالت کا ظاہر ہونا
(۷۱)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: '' بے شک (یہ باتیں) قیامت کی علامات میں سے ہیں کہ علم اٹھ جائے اور جہالت باقی رہ جائے اور شراب نوشی (کثرت سے) ہونے لگے اور علانیہ زنا ہونے لگے۔ ''
(۷۲)۔ سید نا انسؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے کہا کہ...
باب :اس شخص کی فضیلت (کا بیان) جو (دین کا علم) پڑھے اور (دوسروں کو) پڑھائے
(۷۰)۔ سیدنا ابو موسیٰؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :اس ہدایت اور علم کی مثال،جس کے ساتھ مجھے اللہ تعالیٰ نے مبعوث فرمایا ہے،مثل تیز بارش کے ہے جو زمین پر برسے،تو جو زمین صاف ہوتی ہے وہ پانی کو جذب کر لیتی ہے...
باب :لڑکے کا سماع حدیث کس (کتنی) عمر سے درست ہے ؟
(۶۸)۔ سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ کہتے ہیں کہ میں (ایک مرتبہ) ایک گدھی پر سوار ہو کر چلا اور اس وقت میں بلوغت کے قریب تھا اور رسول اللہﷺ منیٰ میں بغیر کسی دیوار (سترہ) کے نماز پڑھ رہے تھے تو میں صف کے کچھ حصے کے آگے سے گزرا اور میں نے گدھی کو چھوڑ...
باب :نبیﷺ کا فرمانا کہ ''اے اللہ !اس کو کتا ب (قرآن) کا علم (فہم و فراست) عنایت فرما۔
(۶۷)۔ سید نا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مجھے (ایک مرتبہ) اپنے سینے سے لپٹا لیا اور فرمایا : ''اے اللہ !اس کو (اپنی) کتاب کا علم فرما۔ ''
باب :علم اور حکمت میں غبطہ (رشک) کرنا (درست ہے)
(۶۶)۔ سید نا عبدا للہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا: حسد (رشک) جائز نہیں مگر دو شخصوں (کی عادتوں) پر۔ (۱) اس شخص (کی عادت) پر جس کو اللہ نے مال دیا ہو اور اس بات کی توفیق و ہمت بھی کہ اسے (راہ) حق میں صرف کرے (۲) اس شخص (کی عادت) پر جس کو...
باب :(حصول) علم میں سمجھداری (بہت اعلیٰ چیز ہے)
(۶۵)۔ سید نا ابن عمرؓ فرماتے ہیں کہ ہم نبیﷺ کے پاس تھے کہ آپ کے پاس ایک کھجور کا گابھہ لایا گیا تو آپﷺ نے فرمایا کہ درختوں میں سے ایک درخت ایساہے۔ ۔ الخ اور پوری حدیث بیان کی۔ (دیکھے حدیث نمبر۵۶) اور اس روایت میں (ابن عمرؓ نے) اتنا زیادہ کہا کہ میں...
باب :اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ بھلائی کرنا چاہتا ہے اسے دین کی سمجھ عنایت فرما دیتا ہے
(۶۴)۔ سیدنا معاویہؓ فرماتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے : اللہ جس کے ساتھ بھلائی کرنا چاہتا ہے اس کو دین کی سمجھ عنایت فرما دیتا ہے اور (نبیﷺ نے فرمایا کہ) میں تو صرف تقسیم کرنے والا ہوں اور دیتا...
باب :نبیﷺ کا لوگوں کے وعظ اور علم کے لیے وقت اور موقع کا لحاظ رکھنا (ہر وقت اس طرف مشغول نہ رکھنا) تاکہ وہ بیزار نہ ہو جائیں
(۶۲)۔ سید نا ابن مسعودؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ ہمیں نصیحت کرنے کے لیے وقت اور موقع کی رعایت فرماتے تھے، ہمارے اکتا جانے کے خیال سے (ہر روز وعظ نہ فرماتے تھے)۔
(۶۳)۔ سید نا...
باب :نبیﷺ کا فرمانا کہ بسا اوقات وہ شخص جسے (بالواسطہ) حدیث پہنچائی جائے، (براہ راست) سننے والے کی بہ نسبت زیادہ یاد رکھنے والا ہوتا ہے۔
(۶۱)۔ سیدنا ابو بکرؓ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ آپﷺ اپنے اونٹ پر بیٹھے تھے اور ایک شخص اس کی نکیل پکڑے ہوئے تھا آپ نے (صحابہؓ سے مخاطب ہو کر) فرمایا : یہ کونسا دن...
باب :''المناولہ'' کے بارے میں اور اہل علم کا علم یا علم کی باتیں لکھ کر شہر والوں کو دے دینا
(۵۸)۔ سید نا ابن عباسؓ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے اپنا ایک خط ایک شخص کے ہاتھ بھیجا اور اسے حکم دیا کہ یہ خط بحرین کے حاکم کو دیدے۔ (چنانچہ اس نے دے دیا) اور بحرین کے حاکم نے اس کو کسریٰ (شاہ ایران) تک پہنچا...
باب :(حدیث کا خود) پڑھنا اور (پڑھ کر) محدث کو سنانا
(۵۷)۔ سید نا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ ہم نبیﷺ کے ہمراہ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے ایک شخص اونٹ پر (سوار) آیا اور اس نے اپنے اونٹ کو مسجد میں (لا کر) بٹھا کر اس کے پاؤں باندھ دیے پھر اس نے صحابہؓ سے دریافت کیا تم میں سے محمد (ﷺ) کون ہیں...
باب :امام کا اپنے ساتھیوں کی علمی آزمائش کے لیے سوال کرنا
(۵۶)۔ سیدنا ابن عمرؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا : ''درختوں میں سے ایک درخت ایسا ہے کہ اس کا پت جھڑ نہیں ہوتا اور وہ مسلمان کے مشابہ ہے،تو تم مجھے بتاؤ کہ وہ کو نسا درخت ہے ؟''تو لوگ جنگلی درختوں (کے خیال) میں پڑ گئے۔ عبد اللہ...
باب :جو شخص علم (کو بیان کرنے) میں اپنی آواز بلند کرے
(۵۵)۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ ایک سفر میں جو ہم نے نبیﷺ کی رفاقت میں کیا تھا،نبیﷺ ہم سے پیچھے رہ گئے۔ پھر آپﷺ ہم سے اس حال میں ملے کہ نماز میں ہم نے دیر کر دی تھی اور ہم وضو کر رہے تھے تو (جلدی کی وجہ سے) ہم اپنے پیروں پر پانی...
علم کا بیان
باب :علم کی فضیلت کا بیان
(۵۴)۔ سید نا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ (ایک دن) اس حالت میں کہ نبیﷺ مجلس میں لوگوں سے (کچھ) بیان کر رہے تھے کہ ایک اعرابی آپﷺ کے پاس آیا اور اس نے پوچھا کہ قیامت کب (قائم) ہو گی؟ تو رسول اللہﷺ (نے کچھ جواب نہ دیا اور اپنی بات) بیان کرتے رہے۔ اس پر کچھ لوگوں نے...
باب :نبیﷺ کا فرمانا کہ دین خیر خواہی (کا نام) ہے
(۵۲)۔ سید نا جرید بن عبد اللہ بجلیؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ ادا کرنے اور ہر مسلمان کی خیر خواہی کرنے کے اقرار پر بیعت کی۔
(۵۳)۔ سید نا جریر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ میں نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا کہ...
باب :(حدیث میں) آیا ہے کہ اعمال (کی قبولیت) نیت پر (موقوف) ہے
(۵۰)۔ سیدنا عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اعمال (کے نتیجے) نیت کے موافق (ہوتے) ہیں اور یہ حدیث پہلے گزر چکی ہے (حدیث :۱) اور (یہاں) اس میں یہ زیادہ ہے کہ (نبیﷺ نے فرمایا) :اور ہر شخص کے لیے وہی ہے جو وہ نیت کرے۔ لہٰذا جس...
باب :خمس (مال غنیمت کے پانچویں حصہ) کا ادا کرنا ایمان میں سے ہے
(۴۹)۔ سید نا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ (قبیلہ) عبد القیس کے لوگ جب نبیﷺ کے پاس آئے تو آپ نے (ان سے) فرمایا کہ :یہ کونسی قوم یا (یہ پوچھا کہ) کونسی جماعت ہے ؟ وہ بولے کہ (ہم) ربیعہ (کے خاندان) سے (ہیں) آپ نے فرمایا: قوم یا وفد کا آنا...
باب :اس شخص کی فضیلت (کا بیان) جو اپنے دین کی خاطر (مشتبہ چیزوں سے) علیحدہ ہو جائے
(۴۸)۔ سید نا نعمان بن بشیرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا کہ آپﷺ فرماتے تھے :حلال ظاہر ہے اور حرام (بھی) ظاہر ہے اور ان دونوں کے درمیان مشتبہ چیزیں ہیں کہ جن کو بہت سے لوگ نہیں جانتے۔ پس جو شخص مشتبہ چیزوں...
باب :جبرئیلؑ کا نبیﷺ سے ایمان،اسلام،احسان اور علم قیامت کی بابت پوچھنا
(۴۷)۔ سید نا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ ایک دن نبیﷺ لوگوں کے سامنے بیٹھے ہوئے تھے کہ یکا یک آپ کے سامنے ایک شخص آیا اور اس نے (آپ سے) پوچھا کہ ایمان کیا چیز ہے ؟تو آپﷺ نے فرمایا:ایمان یہ ہے کہ تم اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر اور...
باب :مومن کا اس بات سے ڈرنا کہ کہیں اس کی بے خبری میں اس کا عمل اکارت (ضائع) نہ ہو جائے
(۴۵)۔ سید نا عبد اللہ بن مسعودؓ نے بیان کیا کہ نبیﷺ نے فرمایا : مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور اس سے لڑنا کفر ہے۔
(۴۶)۔ سید نا عبادہ بن صامتؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ (ایک مرتبہ لوگوں کو) شب قدر بتا نے کے لیے...