• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. مقبول احمد سلفی

    غیرمسلم تہوار کی مٹھائی : تجزیاتی تحریر

    غیرمسلم سے اس کے تہوار پہ ہدیہ قبول کرنے سے متعلق علماء کے دو نظرئے سامنے آتے ہیں ۔ (1) ایک نظریہ تو یہ ہے کہ اس کی طرف سے ہدیہ قبول کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ اس موقع سے ہدیہ قبول کرنا اس کے تہوار میں تعاون ہوگا۔ (2) دوسرےنظریہ کے حساب سے کفار کی طرف سے ان کی عید کی مناسبت سے ہدیہ قبول کرنا جائز...
  2. مقبول احمد سلفی

    مقتدیوں کا بعض قرآنی آیات کا جواب دینا

    اب آپ پہلے بتادیں کہ کون سی کون سی آیت رحمت ہیں؟ کون ہی آیات عذاب ہیں اور کون سی آیات دعا ہیں ؟ اس کے بعد ان آیات کا امام کیا جواب دے ، مقتدی کیا جواب دے ؟ دلیل سے واضح کریں پھر بات ہوگی۔ پرانی بات مت دہرائیں بہت دہراچکے ۔
  3. مقبول احمد سلفی

    کیا غیراللہ کا ڈر شرک ہے ؟

    سوال :اللہ کے علاوہ دل میں کسی اور کا ڈر پیدا ہونے سے کیا شرک ہوجاتا ہے ؟ جواب :اللہ کا ڈراور اس کا خوف عبادت ہے ، بندہ جس قدر اللہ تعالی سے ڈرنے والا ہوگا اللہ کا اتنا مقرب اور محبوب ہوگا ۔ اللہ تعالی نے انسان کو محض اس سے ڈرنے کا حکم دیا ہے ۔ فرمان الہی ہے : وَإِيَّايَ فَارْهَبُونِ [البقرة...
  4. مقبول احمد سلفی

    اہل کبائر کے لئے نبی ﷺ کی شفاعت

    انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: شفاعتي لأهلِ الكبائرِ من أمَّتي(صحيح الترمذي:2436، صحيح أبي داود:4739،صحيح الجامع:3714، صحيح الترغيب:3649) ترجمہ:میری امت میں جولوگ کبیرہ گناہوں کے مرتکب ہوئے میری شفاعت ان کے لیے ہو گی۔ یہ صحیح حدیث ہے ، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جو لوگ شرک...
  5. مقبول احمد سلفی

    مقتدیوں کا بعض قرآنی آیات کا جواب دینا

    اوپر جو میں نے ثابت کیا ہے کہ وہ نماز نفل تھی یہ تخصیص کی دلیل ہے ، اس وجہ سے دلائل سے ثابت کیا کہ جواب دینے والی مسلم کی حدیث نفل نماز کے لئے ہے اس لئے یہ نفل کے لئے خاص ہوگی ۔ ع عبادت توفیقی ہے اس میں اتنا ہی تسلیم کیا جائے گا جتنے کا ذکر ملتا ہے ۔ ابوداؤد والی حدیث سے بس امام یا منفرد کا...
  6. مقبول احمد سلفی

    مقتدیوں کا بعض قرآنی آیات کا جواب دینا

    آپ کی بات اور جو تھریڈ کا عنوان ہے اس کو سامنے رکھتے ہوئے مختصرا جواب دیتا ہوں ۔ اوپر جو مسلم شریف کی حدیث ہے اس حدیث میں ایک نماز کا ذکر ہے اس نماز کی ایک رکعت میں قرآن کی بڑی بڑی تین سورتیں سورہ بقرہ، سورہ نساء اور سورہ آل عمران پڑھنے کا ذکر ہے ۔ ان تینوں سورتوں کی کل آیات 662 ہوتی ہیں۔ یہاں...
  7. مقبول احمد سلفی

    مقتدیوں کا بعض قرآنی آیات کا جواب دینا

    یہاں باربار اعادہ کی ضرورت ہی نہیں ہے کیونکہ یہ میسج اپنی جگہ باقی ہی رہتا ہے فیس بوک وغیرہ کی طرح نیچے نہیں چلا جاتا۔
  8. مقبول احمد سلفی

    مقتدیوں کا بعض قرآنی آیات کا جواب دینا

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ یہاں تو آپ نے خود ہی اقرار کیا کہ نماز نفل تھی پھر بھی آپ دلیل مانگ رہے ہیں ۔ نماز میں آمین کہنے کی دلیل بصراحت مختلف الفاظ میں موجود ہے بلکہ آمین کی کیفیت کا بھی مختلف انداز میں ذکر ہے ۔کہیں پر مد بھا صوتہ،کہیں پر فجھر بآمین،کہیں پر رفع بھا صوتہ یہاں تک کہ...
  9. مقبول احمد سلفی

    رخصت ہوتے وقت کیا کہیں ؟

    عام طور سے لوگوں میں ملتے وقت ہائی ہیلو اور جدا ہوتے وقت بائی بائی کہنے کا چلن ہے جو کہ مغرب سے منتقل ہوکرآیاہے ۔ ہم مسلم قوم ہیں ہمیں رسول اللہ ﷺ نے ملنے جلنےاور رخصت ہونے کے آداب سکھلائے ہیں بلکہ شعبہائے حیات کے تمام امور سے آگاہ کیا ہے اس لئے ہمیں کسی معاملہ میں دوسری قوم کی نقالی کی ضرورت...
  10. مقبول احمد سلفی

    مقتدیوں کا بعض قرآنی آیات کا جواب دینا

    مسلم شریف میں ہے کہ نبی ﷺتسبیح والی آیت پڑھتے توتسبیح فرماتے،دعا والی آیت پڑھتے تو دعا فرماتے اورجب تعوذ والی آیت پڑھتے تو اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگتے تھے۔ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَافْتَتَحَ الْبَقَرَةَ فَقُلْتُ يَرْكَعُ...
  11. مقبول احمد سلفی

    عیسی علیہ السلام کا نزول اور شریعت محمدیہ کی پاسداری

    وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
  12. مقبول احمد سلفی

    کیا اللہ تعالی علی رضی اللہ عنہ کے ذریعہ مدد کرتا ہے ؟

    شیعہ حضرات کے یہاں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق بہت غلو پایا جاتا ہے ، ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ حضرت علی کو مشکل کشا سمجھتے ہیں ۔ اپنے اس عقیدے سے سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرنے کے لئے ضعیف و موضوع احادیث بیان کرتے ہیں ۔ کہیں تو وہ حدیث ہی نہیں مانتےیہاں تک کہ بخاری ومسلم کی بھی کوئی...
  13. مقبول احمد سلفی

    جھوٹی روایت "جب معاویہ کو میرے منبر پر دیکھوتو قتل کردو"

    تاریخ کے حوالے سے نبی ﷺ کی طرف منسوب کرتے ہوئے شیعہ یہ جھوٹ پھیلاتا ہے نعوذباللہ ثم نعوذباللہ "جب معاویہ کو میرے منبر پر دیکھوتو قتل کردو"۔ بہت ساری کتب تاریخ اور جرح کی کتابوں کا حوالہ دے کرشیعہ روایت نقل کرتے ہیں جس کا متن اس طرح سے ہے۔ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم :اذا رایتم معاویہ...
  14. مقبول احمد سلفی

    کیا یزید کی ماں نے قتل حسین پہ روزہ کی منت کی تھی؟

    شیعہ لوگ مسلمانوں میں یہ بات پھیلارہے ہیں کہ اسلام میں عاشوراء کے روزے کی کوئی اہمیت نہیں خواہ مخواہ ضعیف و موضوع روایات کو لیکر عاشوراء کا روزہ ثابت کیا جاتا ہے۔ (1)حقیقت یہ ہے کہ "یزید کی ماں نے منت مانگی تھی کہ اگر میرا بیٹا کامیاب ہوا اور امام حسین قتل ہوگئے تو میں ہر سال اس دن کا روزہ رکھا...
  15. مقبول احمد سلفی

    مسافر کا مقیم کی جماعت کروانا

    جس طرح مسافر مقیم کے پیچھے نماز ادا کرسکتا ہے اسی طرح وہ مقیم کی جماعت بھی کرواسکتا ہے ۔ یہ بات دلائل سے واضح ہے مگر کچھ لوگوں نے اس مسئلہ میں شدت برتی ہے اور ناسمجھی کی بنیاد پر مسافر کا مقیم کی جماعت کروانا غلط قرار دیا ہے ۔ پہلے دلائل دیکھیں جن سے مسافر کا مقیم کی جماعت کروانا ثابت ہوتا ہے...
Top