الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
سورۃ مریم
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) کھیٰعص
(2) یہ مذکور ہے تیرے رب کی اس رحمت کا جو اس نے اپنے بندہ زکریا پر کی،
(3) جب اس نے اپنے رب کو آہستہ پکارا
(4) عرض کی اے میرے رب میری ہڈی کمزور ہو گئی اور سرے سے بڑھاپے کا بھبھوکا پھوٹا (شعلہ چمکا) اور اے میرے رب میں تجھے پکار کر...
سورۃ الکھف
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) سب خوبیاں اللہ کو جس نے اپنے بندے پر کتاب اتاری اور اس میں اصلاً (بالکل، ذرا بھی) کجی نہ رکھی،
(2 ) عدل وا لی کتاب کہ اللہ کے سخت عذاب سے ڈرائے اور ایمان والوں کو جو نیک کام کریں بشارت دے کہ ان کے لیے اچھا ثواب ہے ،
(3 ) جس میں ہمیشہ...
سورۃ بنی اسرائیل
اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا
(1) پاکی ہے اسے جو اپنے بندے کو، راتوں رات لے گیا مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک جس کے گرداگرد ہم نے برکت رکھی کہ ہم اسے اپنی عظیم نشانیاں دکھائیں ، بیشک وہ سنتا دیکھتا ہے ،
(2 ) اور ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا فرمائی اور اسے بنی اسرائیل...
سورۃ النحل
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) اب آتا ہے اللہ کا حکم تو اس کی جلدی نہ کرو پاکی اور برتری ہے اسے ان شریکوں سے ،
(2 ) ملائکہ کو ایمان کی جان یعنی وحی لے کر اپنے جن بندوں پر چاہے اتارتا ہے کہ ڈر سناؤ کہ میرے سوا کسی کی بندگی نہیں تو مجھ سے ڈرو
(3 ) اس نے آسمان اور زمین...
سورۃ الحجر
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1)یہ آیتیں ہیں کتاب اور روشن قرآن کی-
(2) ) بہت آرزوئیں کریں گے کافر کاش مسلمان ہوتے ،
(3 ) انہیں چھوڑو کہ کھائیں اور برتیں اور امید انہیں کھیل میں ڈالے تو اب جانا چاہتے ہیں
(4 ) اور جو بستی ہم نے ہلاک کی اس کا ایک جانا ہوا نوشتہ تھا
(5 )...
سُورۃ اِبْراہِیم
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) ایک کتاب ہے کہ ہم نے تمہاری طرف اتاری کہ تم لوگوں کو اندھیریوں سے اجالے میں لاؤ ان کے رب کے حکم سے اس کی راہ کی طرف جو عزت والا سب خوبیوں والا ہے
(2) اللہ کہ اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں اور کافروں کی خرابی...
سورۃ الّرَعدْ
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) یہ کتاب کی آیتیں ہیں اور وہ جو تمہاری طرف تمہارے رب کے پاس سے اترا حق ہے مگر اکثر آدمی ایمان نہیں لاتے
(2) اللہ ہے جس نے آسمانوں کو بلند کیا بے ستونوں کے کہ تم دیکھو پھر عرش پر استوا فرمایا جیسا اس کی شان کے لائق ہے اور سورج اور چاند...
سورۃ یوسُفْ
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) یہ روشن کتاب کی آیتیں ہیں
(2) بیشک ہم نے اسے عربی قرآن اتارا کہ تم سمجھو،
(3) ہم تمہیں سب اچھا بیان سناتے ہیں اس لیے کہ ہم نے تمہاری طرف اس قرآن کی وحی بھیجی اگرچہ بیشک اس سے پہلے تمہیں خبر نہ تھی،
(4) یاد کرو جب یوسف نے اپنے با پ سے...
سورۃ ہُود
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) یہ ایک کتاب ہے جس کی آیتیں حکمت بھری ہیں پھر تفصیل کی گئیں حکمت والے خبردار کی طرف سے ،
(2) کہ بندگی نہ کرو مگر اللہ کی بیشک میں تمہارے لیے اس کی طرف سے ڈر اور خوشی سنانے والا ہوں
(3) اور یہ کہ اپنے رب سے معافی مانگو پھر اس کی طرف توبہ...
سورۃ یونس
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) یہ حکمت وا لی کتاب کی آیتیں ہیں ،
(2) کیا لوگوں کو اس کا اچنبھا ہوا کہ ہم نے ان میں سے ایک مرد کو وحی بھیجی کہ لوگوں کو ڈر سناؤ اور ایمان والوں کو خوشخبری دو کہ ان کے لیے ان کے رب کے پاس سچ کا مقام ہے ، کافر بولے بیشک یہ تو کھلا جادوگر...