الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
کیا ماہنامہ’رشد‘ نے نئی ’بدعت‘ ایجاد کی ہے؟
مفتی طاہر مکی نے علمی بددیانتی کا ارتکاب کرتے ہوئے سارے حقائق اور تفصیلات پیش نہیں کیں۔اُس نے ’رشد‘ کے اختلاف قراء ت پر مبنی مصاحف کی اشاعت کو ’تاریخ اسلام میں نئی بدعت‘ قرار دیتے ہوئے پراپیگنڈہ کا طومار باندھنے کی کوشش کی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ عالم اسلام...
اس روایت میں حضرت اُبی بن کعب دونوں اشخاص کے اختلاف تلاوت کو بار بار اختلاف قراء ت سے تعبیر فرما رہے ہیں اور اسی کو آنحضرتﷺ نے سات حروف کے اختلاف سے تعبیر فرمایا ہے۔ اس سے صاف واضح ہے کہ قراء ت کے اختلاف اور حروف کے اختلاف کو عہد رسالت میں ایک ہی چیز سمجھا جاتا تھا اور اس کے خلاف کوئی دلیل ایسی...
(٢) حضرت ابی بن کعبفرماتے ہیں کہ سرور عالمﷺبنو غفار کے تالاب کے پاس تھے۔ آپ کے پاس حضرت جبرائیل حاضر ہوئے او رکہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو حکم دیا ہے کہ آپ کی اُمت قرآن کو ایک حرف پر پڑھے آپ نے فرمایا میں اللہ تعالیٰ سے معافی اوربخشش مانگتا ہوں میری اُمت یہ طاقت نہیں رکھتی پھر جبریل...
مفتی طاہر مکی کا اصل مسئلہ
مفتی طاہر مکی صاحب کا سارا مسئلہ ہی یہ ہے کہ وہ فتنہ انکار حدیث میں مبتلا ہیں۔ ماہنامہ ’رشد‘ میں اختلاف قراء ت کی اشاعت کے لیے صحیح احادیث کو جواز بنایا گیا ہے۔ ایک منکر حدیث کو مشتعل کرنے کے لیے اتنا ہی کافی ہوتا ہے کہ کسی مسئلے کے جواز و عدم جواز کے لیے احادیث...
اَحناف کی ترجمانی کا دعویٰ
مفتی محمدطاہر نے مولانا اشرف علی تھانوی صاحب کا فتویٰ درج کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ ’حنفی مسلک کی مکمل ترجمانی‘ یہی ہے۔ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ مفتی صاحب نے حضرت تھانوی صاحب کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے محض ڈھال بنا کر پیش کیا۔ ہم پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ مولانا...
شوکاز نوٹس
گورنرپنجاب کے سیکرٹریٹ سے جو خط پنجاب کے محکمہ اوقاف کی طرف ارسال کیا گیا، اس کا عنوان بھی دیکھئے:
"Alleged Variation in the Quranic Text"
یعنی ’قرآن مجید کے متن میں مبینہ تحریف‘ (دیکھئے ضمیمہ نمبر: ۴)
خط کا یہ عنوان بھی غلط تاثر دے رہا ہے۔ یہاں بھی اختلاف قراء ت کو متن میں...
قرآن مجید کے متن میں مبینہ تبدیلی؟ پراپیگنڈہ مہم
مفتی طاہر مکی نے ذاکر حسین کو شکایت کنندہ بنا کر اس کے دستخطوں سے جوخطوط وفاقی وزیر برائے مذہبی امور جناب حامد سعید کاظمی صاحب اور گورنر پنجاب کے نام ارسال کیے ، ان کا متن سو فیصد ایک تھا۔ ان خطوط میں (ضمیمہ میں اصل خطوط دیئے گئے ہیں) یہ تاثر...
چار انجیلوں کا قرآن مجید سے درحقیقت کوئی موازنہ ہی نہیں ہے۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اختلاف قرائات پر مبنی صحائف کیا ایک دوسرے سے اس قدر مختلف ہوں گے؟ ایسا یقینا نہیں ہے۔ یہ اختلاف محض چند الفاظ کے مختلف رسم الخط کے حوالہ سے ہے۔ کسی بھی روایت قراء ت کی رو سے قرآن مجید کی کوئی ایک آیت بدلتی ہے نہ اس...
خواہ مخواہ کا واویلا
یہ انیسویں صدی کا زمانہ نہیں ہے۔ وہ مغربی استعمار کا دور تھا۔ یورپی مستشرقین کو فوجی استعمار کی پشت پناہی حاصل تھی۔ عالم اسلام کا معتدبہ حصہ مغرب کی غلامی میں تھا۔ مسلمانوں کو انگریزی علوم و زبان پر قدرت نہیں تھی۔ اسی لیے وہ مستشرقین کی شرانگیزی کا مؤثر جواب نہیں دے پاتے...
نجانے یہ مفتی صاحب کے ذہن کا کوئی فتورہے یا پھران کے خاطر اقدس میں جاگزیں کوئی انہونا خدشہ۔ انہوں نے اختلاف قراء ت پر مبنی مصاحف کی اشاعت کو مستشرق آرتھرجیفری کی کوششوں سے تشبیہ دی ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ جیفری کے مقاصد میں ایک مقصد یہ بھی تھا کہ آئندہ مسلمان مسیحیوں سے یہ سوال نہ کرسکیں کہ...
کچھ تو خوفِ خدا سے کام لیا ہوتا
ذاکر حسین کے نام پر کئے گئے سوال میں ماہنامہ ’رشد‘ نکالنے والوں کو ’اہل حدیثوں کا انتہا پسند اور غالی گروپ‘ کہا گیا تھا، مفتی صاحب نے انہیں ’اسلام کے کچھ نادان دوست‘ قرا ر دیا ہے۔ پھر حیرت ہے وہ ’ان نادان دوستوں‘ کو ’قرآن دشمنی‘ کا مرتکب بھی قرار دیتے ہیں۔انہیں...
ہمیں حیرت ہے کہ اس نام نہاد مفتی ٔاسلام کا کلیجہ کیوں نہ پھٹ گیا اور اس کے دست و بازو شل کیوں نہ ہوگئے جب اس کے شیطانی قلم کی نوک سے ان جگر پاش جملوں کا ظہور ہوا۔ہمارے لیے یہ ناقابل تصور تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں محدث عبداللہ روپڑیؒ کی اولاد پر ’قرآن دشمنی‘ کا بے ہودہ اور اہانت آمیز...
نادان دوستوں کی جرأت… ایں چہ بو العجبی است
مفتی محمد طاہر مکی صاحب کے ’الجواب‘ کا وہ حصہ جس نے ہمیں شدید ذ ہنی اذیت اور روحانی کرب میں مبتلا کیا ہے اُسے ہم دوبارہ نقل کرتے ہیں،یہ الفاظ نہیں، کسی ننگی تلوار کی کاٹ ہے جواعضاء وجوارح میں پیوست ہوتی چلی جاتی ہے۔یہ ان کے قلم سے نکلے ہوئے محض چند...
’مصاحف کی شکل میں اختلافِ قراء ت کو شائع کرنا‘ تو سبعہ کی تلاوت سے بھی زیادہ سہل ہوا۔ اگر یہ مصاحف کویت یاسعودی عرب میں شائع ہوجاتے ہیں تو پاکستان میں اس کے پڑھنے والے نہ ہونے کے برابرہوں گے۔ قراء تِ سبعہ کی تلاوت سننے والے پھر بھی لاکھوں نہیں تو ہزاروں تو ضرور ہوں گے، مگر شائع کردہ اختلاف قراء...
علمی بد دیانتی
نہیں معلوم وہ یہ الفاظ’مصاحف کی شکل میں اختلاف قراء ت کو شائع کرنا تو درکنار‘ کہاں سے ڈھونڈ لائے ہیں۔ یہ الفاظ ان کے اپنے ہیں۔ ان کا مولانا تھانوی کے فتویٰ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مگر آپ ملاحظہ کرچکے ہیں کہ مفتی صاحب نے ان الفاظ کو اپنی تحریر میں اس طرح بیان کیا ہے کہ گویا یہ...
آیت‘ حدیث اور فقہ سب سے یہ قاعدہ ثابت ہوا کہ جس عمل سے عوام و جُہلا میں مفسدہ و فتنہ اعتقادیہ یا عملیہ قالیہ یا حالیہ پیدا ہو اُس کا ترک خواص پر واجب ہے ۔باقی فتنہ کا حدوث یا عدم حدوث یہ مشاہدہ سے معلوم ہوسکتا ہے سوال میں بعض حالات میں جو فتنہ سبعہ پر مرتب ہوتا ہوا مذکور ہے وہ مشاہدہ ہے پس فتویٰ...
الجواب
’’قال اﷲ تعالیٰ: ’’ وَ لَا تَسُبُّوا الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ فَیَسُبُّوا اللّٰہَ عَدْوًا بِغَیْرِ عِلْمٍ ‘‘ (الانعام:۱۰۸) في تفسیر بیان القرآن۔ اس سے قاعدہ شرعیہ ثابت ہواکہ مباح (بلکہ مستحب بھی ۱۲منہ) جب حرام کاسبب بن جائے وہ حرام ہوجاتا ہے۔…الخ (وھذالمبحث کلہ صالح لأن...
سوال:
’’ بعض مقامات میں سبعہ قراء ۃ کا چرچا حد سے تجاوز کر چلا ہے۔ بعض حفاظ لڑکوں اور جاہلوں کو مختلف روایتیں یاد کراکے پڑھاتے اور پڑھواتے ہیں اور اُس کو صریحاً بغرض ریا پڑھتے پڑھاتے ہیں۔ تراویح میں بھی ایسا ہوتا ہے جس سے سوا نمود کے کوئی نفع نہیں۔کیا اس طرح پڑھنے پڑھانے میں اس زمانۂ پرآشوب...
مولانا اَشرف علی تھانوی کے فتوی کو پیش کرنے کی اغراض
ہم بڑی دیانتداری سے محسوس کرتے ہیں کہ مفتی محمد طاہر صاحب نے حضرت تھانوی صاحبa کے فتویٰ کو اپنے فساد انگیز خیالات کی تائید کے طور پر استعمال کرکے عقلی بددیانتی اور ایک بڑے عالم دین کے فتویٰ کا اپنے مخصوص مقاصد کی تکمیل کے لیے استحصال کیا...