• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. ساجد

    شیخ القراء قاری اِظہار احمد تھانوی﷫

    قاری عبد الستار فاضل قراء ت عشرہ قاری عبد الستار کہتے ہیں کہ ان میں دوسروں کے احترام کا جذبہ ہر وقت غالب رہتا تھا۔ راقم نے بارہا دیکھا کہ بعض عاقبت نااندیش حضرت شیخ کے متعلق بے سروپا ہرزہ سرائی کرتے۔ یہ باتیں آپ تک پہنچتیں، لیکن نہایت بردباری اور تحمل سے برداشت کرتے اور ان کاجواب نہ دیتے۔ غیبت...
  2. ساجد

    شیخ القراء قاری اِظہار احمد تھانوی﷫

    قاری احسان احمد دانش قاری احسان دانش قاری صاحب کی وفات پر نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں نے قاری صاحب کے حکم سے سعودی عرب کیلئے انٹرویو دیا۔ اور آپ کی دعاؤں کے طفیل ریاض پہنچا۔ وہاں پر مجھے اکثر خط بھیجتے اور نصیحتیں کرتے۔ پردیس کی صعوبتوں پر صبر کی تلقین کرتے۔ اللہ انہیں اپنے...
  3. ساجد

    شیخ القراء قاری اِظہار احمد تھانوی﷫

    قاری تاج افسر قاری تاج افسر جوکہ اسلامی یونیورسٹی ، اسلام آباد میں استاد ہیں، لکھتے ہیں: ’’تاریخ کا سوال ہو یا تفسیر کا، حدیث کا ہو یا تراجم کا، قراء ت کا ہو یارسم وفواصل کا، قاری صاحب کے جواب میں ایسا تسلسل ہوتا کہ جیسے سمندر ٹھاٹھیں مار رہا ہے اور جو چھوٹے چھوٹے اشکالات ہیں وہ اس کے سامنے...
  4. ساجد

    شیخ القراء قاری اِظہار احمد تھانوی﷫

    قاری عبد الرشید فاروقی﷫ قاری عبد الرشید فاروقی نے تجوید وقراء ت کے بعض مسائل قاری صاحب سے دریافت کئے تھے جنہیں انہوں نے باضابطہ تحریری شکل میں چھپوایا تاکہ لوگ فیض حاصل کرسکیں۔ یہ قاری صاحب کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔
  5. ساجد

    شیخ القراء قاری اِظہار احمد تھانوی﷫

    قاری نور احمد صاحب قاری نور احمد لکھتے ہیں کہ ایک دفعہ ہفتے والے دن جلسہ تقسیم اسناد ہوا۔ بادل چھائے ہوئے تھے اور ہلکی پھلکی بوندا باندی ہو رہی تھی۔ ہم بارہ فارغ التحصیل طلباء تھے حضرت شیخ سندات تقسیم کر رہے تھے اور آنکھوں میں آنسو بھی تھے جب راقم رخصت ہونے لگا تو کہنے لگا جب تو مصلی بچھا کر...
  6. ساجد

    شیخ القراء قاری اِظہار احمد تھانوی﷫

    قاری محمد خالد محمود قاری محمد خالد قاری اظہار صاحب﷫ کے متعلق لکھتے ہیں کہ ۱۹۸۸ء میں جب قاری صاحب کو تمغۂ حسن کارکردگی عطا ہوا تو لوگوں نے بڑھ کر مبارکباد دی مگر آپ نے جواباً فرمایا بھائی اس تمغے کی کیا بات کرنی اصل تمغہ تو وہ ہے جو روز قیامت اللہ تعالی عطا فرمائے گا۔ بس وہ مل جائے تو کافی...
  7. ساجد

    شیخ القراء قاری اِظہار احمد تھانوی﷫

    مولانا قاری ابوالحسن سیف اللہ حافظ آبادی قاری ابو الحسن اپنے استاد کی یاد میں لکھتے ہیں کہ وہ دوران تدریس اکتاہٹ پیدا نہیںہونے دیتے تھے۔ چھوٹے چھوٹے لطائف علمیہ اور قدرے مزاح بھی فرماتے رہتے۔ حضرت کی محفل خالص علمی لطائف سے بھر پور ہوتی تھی۔ اور سبق فوراً یاد ہو جاتا تھا۔ حضرت مولانا داؤد...
  8. ساجد

    شیخ القراء قاری اِظہار احمد تھانوی﷫

    پروفیسر قاری محمد سعید اسعد قاری محمدسعید جامعہ پنجاب نیو کیمپس میں ادارہ تعلیم و تحقیق میں استاد ہیں۔ کہتے ہیں کہ وہ ایک مکمل استاد تھے۔ مجھے قرآن سننے کا بہت شوق تھا۔ جب میں نے اپنے اشتیاق کا ان سے تذکرہ کیا تو انہوں نے مجھے چینیانوالی میں قرآن سننے کی دعوت دی میں حسبِ وعدہ مدرسہ ہذا پہنچ...
  9. ساجد

    شیخ القراء قاری اِظہار احمد تھانوی﷫

    قاری نور الٰہی انوار اعوان قاری نور الٰہی الریاض میں مدرس القرآن ہیں۔ قاری صاحب کی وفات پر ایک مضمون لکھا ۔مضمون کے آغاز میں لکھتے ہیں کہ مقدمہ ہو تو خاک سے پوچھوں کہ اے لئیم تو نے وہ گنج ہائے گرا نمایاں کیا کیے ۱۷؍ دسمبرکو جب مجھے قاری صاحب کی وفات کی خبر ملی ایسا لگا کسی نے سائے میں سے...
  10. ساجد

    شیخ القراء قاری اِظہار احمد تھانوی﷫

    مولانا قاری عبد الحمید صاحب قاری عبد الحمید صاحب قاری صاحب کے اقوال وفرامین کے متعلق بتاتے ہیں کہ ایک دفعہ فرمایا: علماء کرام کو دنیا داروں سے بہت بے نیاز ہونا چاہیے۔ بھائی تمہارے پاس دین کی دولت ہے جو روحانی نعمت ہے ان لوگوں کے پاس مادی دولت ہے۔ جو وبال جان ہے۔ اس تقسیم پر حضرت علی﷜ کا شعر...
  11. ساجد

    شیخ القراء قاری اِظہار احمد تھانوی﷫

    قاری محمد طاہر ماہنامہ ’’التجوید‘‘کے مدیر قاری محمد طاہر کو بھی قاری صاحب سے استفادہ کرنے کا موقع ملا انہوں نے اپنے ماہنامہ کے سلسلے میں قاری صاحب سے رائے طلب کی۔ قاری صاحب نے نہ صرف انہیں سراہا بلکہ خود اپنی تحریریں بھی بھجوائیں۔ لکھتے ہیں کہ مرحوم ہمیشہ سفید لباس پسند فرماتے تھے۔ اسے سفید...
  12. ساجد

    شیخ القراء قاری اِظہار احمد تھانوی﷫

    قاری سمیع الحق جامعہ اسلامیہ قاری سمیع الحق کو قاری صاحب کے ساتھ ایک ہی ہاسٹل میں رہنے کا اتفاق ہوا۔ کہتے ہیں کہ ’’آپ اپنے کریمانہ اخلاق کی بدولت لوگوں میں نہایت عزت وتوقیر کی نظر سے دیکھے جاتے۔ اگر میں کہوں کہ آپ ’’کان خلقہ القرآن‘‘ کی تصویر پیش کرتے تھے تو غلط نہ ہو گا۔ قاری صاحب راقم...
  13. ساجد

    شیخ القراء قاری اِظہار احمد تھانوی﷫

    فقیر محمد مسعودی سیالکوٹ اپنے استاد کے متعلق لکھتے ہیں کہ قاری صاحب کی طبیعت میں استغناء اس قدر تھا کہ ایک مرتبہ فروری ۱۹۹۰ء میں عالمی مقابلۂ حسن وقراء ت ایران میں آپ کو بطور جج دعوت دی گئی، اسی مقابلہ میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے راقم الحروف اور قاری وحید ظفر قاسمی نے شرکت کرنا تھی۔جب...
  14. ساجد

    شیخ القراء قاری اِظہار احمد تھانوی﷫

    حافظ فیاض احمد فیاض حافظ فیاض احمد فیاض کی قاری صاحب کے ساتھ علیک سلیک تب سے تھی جب قاری صاحبلسوڑیوالی مسجد میں شعبہ تجوید کے استاد تھے۔حافظ فیاض صاحب کو قاری صاحب کے ساتھ بہت سے تاریخی مقامات پر جانے کا اتفاق ہوا۔ اس دوران قاری صاحب گاڑی میں تلاوت سننے کو ترجیح دیتے اور کبھی کبھار ہلکا پھلکا...
  15. ساجد

    شیخ القراء قاری اِظہار احمد تھانوی﷫

    قاری محمد عثمان استاد گرامی کے متعلق فرماتے ہیں کہ ان کا ہمارے مدرسے میں قیام اللہ کی بڑی نعمت تھی۔ قاری محمد اسماعیل گرجا بھی فرماتے ہیں حضرت قاری صاحب کی شخصیت پورے برصغیر میں منفرد حیثیت رکھتی تھی۔ ایک دفعہ سفر کے دوران میرے دل میں یہ گمان پیدا ہوا کہ شاگرد ہونے کے ناطے سے قاری صاحب مجھے...
  16. ساجد

    شیخ القراء قاری اِظہار احمد تھانوی﷫

    قاری محمد طیب فقیر قاری محمد طیب فقیر اپنے دور تلمیذ کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ قاری صاحب چوبیس گھنٹے اپنی منزل دہراتے رہتے او رمجھے کہتے کہ روزانہ کم از کم ایک سپارہ ضرور پڑھا کرو اور پڑھتے وقت سانس بار بار نہ لو۔ طریقہ تعلیم انوکھا، سمجھانے کا انداز دلنشین اور پڑھانے کا انداز نہایت مشفقانہ...
  17. ساجد

    شیخ القراء قاری اِظہار احمد تھانوی﷫

    قاری محمد فاروق عبالی کے الفاظ قاری محمد فاروق(قاری اظہار صاحب کے شاگرد) بتاتے ہیں کہ انہیں بہت سے اساتذہ سے پڑھنے کا موقع ملا، مگر قاری صاحب اپنے مخصوص عادات وخصوصیات کی بناء پر سب سے بھاری رہے اور اگر آپ کے تلامذہ پر نظر ڈالیں تو ہر مکتبہ فکر کے حامل قراء نظر آتے ہیں جن میں دیوبندی ، اہل...
  18. ساجد

    شیخ القراء قاری اِظہار احمد تھانوی﷫

    بقول قاری نجم الصبیح تھانوی قاری صاحب﷫ کے حالات حضرت قاری صاحب کے عادات واطوار کے متعلق ایک بات سب سے پہلے عرض کروں کہ ہر شے اور ہر بات کی اچھائی کو قرآن وسنت سے تعبیر دیتے۔ قاری صاحب ایک اچھے عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے باپ بھی تھے جنہوں نے تمام عمر اپنے بچوں کی مالی ضرورتوں اور...
  19. ساجد

    شیخ القراء قاری اِظہار احمد تھانوی﷫

    تھانوی صاحب کے اخلاق وعادات قاری کے صاحبزادے بیان کرتے ہیں کہ آج ہمارے والد محترم کو ہم سے جدا ہوئے تقریباً ۲ سال ہو گئے ہیں۔ ۱۷ دسمبر ۱۹۹۱ء بروز منگل کا وہ دن ہم سے ہماری محبوب ہستی چھین کر لے گیا۔ قاری صاحب سچے، کھرے اور انتہائی سادہ فطرت کے مالک تھے۔ جیسا کہ کسی فلسفی نے کہا ہے: ’’وہ عمر...
  20. ساجد

    شیخ القراء قاری اِظہار احمد تھانوی﷫

    رنج وغم کی چھا گئی قراء ات کی دنیا میں گھٹا ہر طرف آہ وفغاں کی آ رہی ہے یہ صدا کر گئے اظہار احمد جہاں سے بھی انتقال جن کے غم میں آج ہے ہر فرد ملت پر ملال تھے فن تجوید وقراء ت کے بلاشک جو امام جن کے دم سے جاری وساری رہا یہ فیض عام حافظوں میں، قاریوں میں، جو تھا موتی آبدار ذات جن کی...
Top