• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. ساجد

    تبصرہ جات ماہنامہ رُشد قراء ات نمبر

    ماہنامہ ’رُشد‘ کے کارپردازوں کے مطابق وہ ماہنامہ ’رشد‘ کی تیسری جلد بھی پیش کرنے کا عزم لیے ہوئے ہیں۔ امید ہے کہ رُشد کا نقش سوم علم تجوید و قراء ات کے حوالے سے مزید علمی مباحث کا حصر کرے گا۔ جس سے اس علم کے مزید خفیہ گوشے منور ہوں گے۔ ہماری دانست میں ماہنامہ ’رُشد‘ نے علم تجوید و قراء ات کے...
  2. ساجد

    تبصرہ جات ماہنامہ رُشد قراء ات نمبر

    [ ۱۱ ] ماہنامہ’ رُشد‘’قراء ات نمبر‘ (حصہ دوم) ماہنامہ ’رُشد ‘کے ذمہ دار حضرات نے علم تجوید و قراء ت کے حوالہ سے اپنی مساعی کو وقف کر رکھا ہے۔ ماہنامہ ’رُشد‘ قراء ات نمبر کا یہ دوسرا حصہ ہے۔ حسب ِسابق یہ بھی خاصا ضخیم ہے اور ۹۳۶ صفحات پر مشتمل ہے۔ اس سے بہت ہی قلیل عرصہ قبل وہ ’رشد‘ کا حصہ...
  3. ساجد

    تبصرہ جات ماہنامہ رُشد قراء ات نمبر

    یوں تو ان دونوں حصوں میں، سارے ہی مقالات بہت علمی، قیمتی اور معلومات افزاء ہیں، لیکن بعض ایسے بھی ہیں جو میری نظر میں شاہکار کی حیثیت رکھتے ہیں۔ حصہ اوّل میں ’اختلاف ِ قراء اتِ قرآنیہ اور مستشرقین‘، ’قراء ات قرآنیہ اور مسلم متجددین‘، ’قراء ات قرآنیہ کا مقام اور مستشرقین کے شبہات‘، ’قراء اتِ...
  4. ساجد

    تبصرہ جات ماہنامہ رُشد قراء ات نمبر

    [ ۱۰ ] مکرمی و محترمی جناب ڈاکٹر حافظ حمزہ مدنی ﷾ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ! خدا کرے کہ آپ مع اہل و عیال اور اَعزہ و احباب بخیر و عافیت ہوں۔ آپ کے ٹیلیفونک اِصرار کے زیر اثر رُشد کے ’قراء ات نمبر‘پر نہایت مختصر تبصرہ اَرسال خدمت کر رہا ہوں، قبول فرمائیے۔ تیسرے حصے کا شدت سے اِنتظار...
  5. ساجد

    تبصرہ جات ماہنامہ رُشد قراء ات نمبر

    [ ۹ ] قابل صداحترام ڈاکٹر حمزہ مدنی صاحب ﷾ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ اللہ کرے آپ سب خیریت سے ہوں او راللہ کی رضا والے کاموں میں اپنے اَوقات گزار رہے ہوں۔ دین کی سمجھ اور خدمت عطا ہونا بہت بڑی نعمت ہے۔ جامع اور علمی ماہنامہ ’رُشد‘ ملا۔ بالاستیعاب مطالعہ کرنے سے معذور ہوں۔ لیکن ایک نظر...
  6. ساجد

    تبصرہ جات ماہنامہ رُشد قراء ات نمبر

    یہ وہ حقائق ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ قراء ات کا تعلق سماع سے ہے۔ محض لغت سے اَز خود کوئی وجہ نکال کر اس کو قراء ت قرار دینا قطعی غلط اور بے بنیاد ہے۔ رہا یہ مسئلہ کہ کئی ایک صحابہ﷢ کے پاس اُن کے ذاتی مصاحف تھے جن میں مو جود قراء ات کو نظر اَنداز کر دیا گیا تو یہ سوال لا علمی پر مبنی ہے،...
  7. ساجد

    تبصرہ جات ماہنامہ رُشد قراء ات نمبر

    (١) نبیﷺ کا بار بار جبریل اَمین﷤ سے اُمت کی تخفیف کی با بت سوال کرنا۔ (٢) سیدنا ہشام اور عمررضی اللہ عنہما کے درمیان سورۃ الفرقان میں اختلاف قراء ت ہونا اور حضورﷺ کا دونوں کی تحسین کرنا۔ (٣) سیدنا اُبی بن کعب﷜ کا اپنے دو اَحباب کے ساتھ سورۃ نحل کی وجوہ ِقراء ت میں اِختلاف ہونا اور رسول اللہﷺ...
  8. ساجد

    تبصرہ جات ماہنامہ رُشد قراء ات نمبر

    [ ۸ ] گرامی قدر مدیر ماہنامہ رشد السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ماہنامہ رشد کی علم القراء ات پر دو اشاعتیں موصول ہوئیں۔ ارسال پر شکر گذار ہوں۔ اللہ تعالی حجیت قراء ات اور علوم القراء ات کے تعارف کے حوالے سے آپ کی جہود مبارکہ کو قبول فرمائے۔ آمین یہ ایک فطری بات ہے کہ ہر زبان کے بولنے...
  9. ساجد

    تبصرہ جات ماہنامہ رُشد قراء ات نمبر

    [ ۷ ] محترم و مکرم جناب حافظ عبدالرحمن مدنی﷾ ، سرپرست ماہنامہ ’رُشد ‘لاہور السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور کی طرف سے ماہنامہ ’محدث‘ لاہو رکا تو ایک عرصہ سے قاری ہوں۔ مجلہ مذکور کا ملک کے علمی حلقوں میں جو مقام ہے وہ اَظہر من الشمس ہے۔ غالباً دوسال سے...
  10. ساجد

    تبصرہ جات ماہنامہ رُشد قراء ات نمبر

    [ ۶ ] جناب سرپرست اعلیٰ مولانا عبدالرحمن مدنی صاحب ﷾ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و عافیت عطا کریں۔ آپ نے علمی کاوش کا سلسلہ جاری رکھ کر اُمت مسلمہ کی بڑی خدمت فرمائی ہے۔ آپ کے ساتھ جو اَحباب اس کام میں شریک ہیں وہ سارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ مجلہ ’رُشد‘ کی دو...
  11. ساجد

    تبصرہ جات ماہنامہ رُشد قراء ات نمبر

    یہی ہدف پورا کرنے کے لیے ان شماروں میں تعارفِ قراء ات، حجیت ِقراء ات، کتبِ قراء ات، منکر ِقراء ات کے شبہات کا ردّ، تاریخِ قراء ات، مباحثِ قراء ات، قراء ات کے حوالے سے اِعجاز قرآنی، علوم قراء ات اور تاریخی کتب سے مختلف اَدوار میں قراء ِکرام کا ایک جامع تذکرہ شامل کیا گیا ہے۔ اس کا وش میں جہاں...
  12. ساجد

    تبصرہ جات ماہنامہ رُشد قراء ات نمبر

    [ ۵ ] الحمد ﷲ رب العلمین، والصلاۃ والسلام علی سیّد المرسلین،وعلی آلہ وصحبہ أجمعین۔ دو جلدوں پرمشتمل، ۱۶۰۰سے زائد صفحات پر محیط ماہنامہ ’رُشد‘ کا قراء ات نمبر دیکھنے کا موقع ملا، جامعہ لاہور الاسلامیہ اور مجلس التحقیق الاسلامی کے علماء اور سکالرز بجا طور پر اس علمی کارنامے پر فخر کرسکتے ہیں۔...
  13. ساجد

    تبصرہ جات ماہنامہ رُشد قراء ات نمبر

    [ ۴ ] محترمی جناب مدیر اعلیٰ ماہنامہ ’رشد‘ لاہور السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! آپ کی طرف سے ماہنامہ ’رشد‘ کا ’قراء ات نمبر‘ حصہ دوم موصول ہوا جس پر میں آپ کا تہہ دل سے ممنون ہوں، اس رسالہ کو میں نے جزوی طور پر پڑھا، اس حوالے سے چند معروضات پیش خدمت ہیں: قرآن مجید علوم کا بیش بہا خزانہ...
  14. ساجد

    تبصرہ جات ماہنامہ رُشد قراء ات نمبر

    [ ۳ ] محترم جناب قاری حمزہ مدنی ﷾ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ! آپ کی جانب سے روانہ کردہ ماہنامہ ’رُشد‘ (قراء ات نمبر حصہ اوّل) بہت روز قبل موصول ہوا۔ جامعہ لاہور الاسلامیہ کی یہ کاوش نہایت ہی لائق تحسین ہے۔ اس سے قبل اُردو زبان میں ایسی جامع کوشش نہیں کی گئی۔ اس خصوصی شمارے میں قراء ت...
  15. ساجد

    تبصرہ جات ماہنامہ رُشد قراء ات نمبر

    [ ۲ ] محترم مدیر ماہنامہ رشد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ! ماہنامہ رُشد قراء ات نمبر موصول ہوا، رسالہ کے مندرجات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ قراء ات کے حوالے سے برصغیر پاک وہند کے ماحول میں ایک وسیع خلا موجود تھا جو الحمد للہ ماہنامہ رُشد قراء ات نمبر نے کافی حد تک پورا کر دیا ہے۔ مجلہ کا ہر...
  16. ساجد

    تبصرہ جات ماہنامہ رُشد قراء ات نمبر

    برصغیر کے نامور قراء کے حالات اور خدمات کے تفصیلی مطالعہ کے لیے کرنل قاری مرزا بسم اللہ بیگ﷫ (م۱۹۷۵ء) کی تالیف ’تذکرہ قاریان ہند‘ ملاحظہ کریں جو اس حوالے سے انتہائی بیش قیمت معلومات فراہم کرتی ہے۔ اِس لحاظ سے ماہنامہ ’رُشد‘ کے مدیر اور منتظمین قابل مبارکباد ہیں، جنہوں نے اس اَہم پہلو پر جو براہ...
  17. ساجد

    تبصرہ جات ماہنامہ رُشد قراء ات نمبر

    [ ۱ ] برصغیر پاک و ہندکو علوم و فنون کی ترویج و اِرتقاء میں خصوصی اَہمیت حاصل رہی ہے، یہاں کے علماء نے اَدب اور دیگر فنون میں معرکۃ الاراء یادگاریں ورثہ میں چھوڑی ہیں، مثال کے طور پر صاحب ’مشارق الأنوار‘ علامہ صغانی لاہوری﷫ (م۶۵۰ھ) ہی کو لیجئے جن کو اس مٹی نے جنم دیا اور مشرق وسطیٰ میں دوران...
  18. ساجد

    تبصرہ جات ماہنامہ رُشد قراء ات نمبر

    (١) ’علم قراء ات اورقراء ات شاذۃ‘ یہ مضمون حافظ انس نضر مدنی کا ہے جو صفحہ ۲۸۷ سے لے کر صفحہ ۳۰۲ تک پھیلا ہے۔ (٢) ’قراء ات شاذہ تعارف اور شرعی حیثیت‘ یہ مضمون عمران ایوب لاہوری کا ہے جو صفحہ ۳۰۳ سے ۳۰۷ تک ہے۔ (٣) ’قراء ات قرآنیہ میں اختلاف کی حکمتیں اور فوائد‘ یہ مضمون ڈاکٹر ابومجاہد عبدالعزیز...
  19. ساجد

    تبصرہ جات ماہنامہ رُشد قراء ات نمبر

    پھر مزید لکھتے ہیں: ’’قواعد نحو کا مطالعہ کرنے سے ہم اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ بعض نحویوں نے قراء ات کی تردید کی ہے۔ خاص طور پر ان قراء ات کی جو نحوی اِعتبار سے مشکل و پیچیدہ ہیں اور اس تردید کا سبب اُن کا یہ نظریہ و عقیدہ ہے کہ قراء ات دراصل اختیارات قراء ہیں، جو ان کی ذاتی اِختراع ہیں نیز یہ...
  20. ساجد

    تبصرہ جات ماہنامہ رُشد قراء ات نمبر

    اَہل علم سے علمی و تحقیقی کام کروانا بذاتِ خود بڑا کٹھن کام ہے۔ علم تجویدو قراء ات کے حوالے سے یہ کام اور بھی دشوار ہے کیونکہ عموماً اس علم کے شناور حضرات قلم کاری سے عاری ہوتے ہیں اور قلم کاری کا تجربہ رکھنے والے قابل قدر حضرات اس علم کی قدر سے محروم ہیں۔ اس حوالے سے اس خالص فنی علم پر اہل علم...
Top