الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
گرمیوں اور سردیوں کے مطابق یہ دورانیہ مختلف ہوتا ہے!
والد صاحب نے شروع سے جلد سونے کی عادت ڈالی ہے۔ آج تک (چار بچوں کا باپ ہونے کے باوجود) صورتحال یہ ہے کہ عشاء کے پندہ بیس منٹ بعد وہ گھر کا دورازہ بند کردیتے ہیں۔ لیٹ آنے پر وہ جواب دہی کرتے ہیں کہ دیر سے کیوں گھر آئے ہو؟ لہٰذا اللہ کے فضل وکرم...
یہ صحیح ہے کہ انسان کا مزاج ایک سا نہیں رہتا، کبھی دل کام کرنے پر امادہ ہے تو کبھی نہیں۔ لیکن یہ کیفیت مستقل نہیں ہوتی۔
اس کا حل میرے نزدیک یہ ہے کہ انسان کو اپنے لئے گول متعین کرنا چاہئے۔ جس کے سامنے ایک مشن ہوتا ہے کہ میں نے یہ ضرور کرنا ہے، وہ کچھ وقت کیلئے سستی وکوتاہی کا شکار بھی ہو ادھر...
جی بالکل! کافی متاثر ہوتے ہیں۔ دن میں ویب سائٹس کے امور کے ساتھ مغرب سے عشاء قرآن کلاس کی وجہ سے کہیں آنا جانا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ یہاں بیگم صاحبہ کے تعاون اور سپورٹ کا تذکرہ نہ کرنا زیادتی ہوگی، ان کے علاوہ کوئی اور ہوتا تو شائد ان کاموں میں بہت دشواری ہوتی۔ انہیں رویے وغیرہ سے compensate کرنے...
جب بھی غفلت اور ایمانی کمزوری کا احساس ہوتا ہے تو تکبیر تحریمہ کو پانے، نوافل اور (صبح وشام، اور نمازوں کے) ذکر واذکار سے اسے کور کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
سعودیہ سے واپسی پر اللہ تعالیٰ کا مجھ پر ایک عظیم کرم یہ ہوا کہ مجھے قرآن کلاس شروع کرنے کی توفیق دی۔ اس سے لوگوں کو تو جو فائدہ ہوا سو ہوا،...
بد قسمتی سے میں خواہش کے باوجود مطالعہ کیلئے زیادہ وقت نہیں نکال پاتا۔اکثر رات کو سوتے ہوئے پڑھنے کی کوشش کرتا ہوں اور نا جانے کب نیند کی وادیوں میں کھو جاتا ہوں؟ جن دنوں کچھ فراغت ہوتی تھی تب ہر چیز (نصابی کتب، اخبار، رسائل، ڈائجسٹ، نسیم حجازی کے ناول، جاسوسی ناول عمران سیریز، اشتیاق احمد کے...
جزاکم اللہ خیرا! آمین یا رب العٰلمین!
انٹرویو دیتے وقت معلوم نہیں تھا کہ اتنا پسند کیا جائے گا۔ میں پھر کہوں گا کہ در اصل یہ آپ احباب کی دین سے محبت اور میرے ساتھ حسن ظن ہے جس کا اظہار اس طرح ہو رہا ہے۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جزاکم اللہ خیرا! انٹرویو پسند کرنے کا بہت شکریہ!
جس طرح پیچھے ذکر کیا ہے کہ مجھے زیادہ لکھنے کا موقع نہیں مل سکا۔ وراثت کے متعلق ایک کتاب لکھی تھی تقریباً سات آٹھ سال پہلے۔ بد قسمتی سے وہ آج تک نہیں چھپ سکی۔ نوٹس کی صورت میں موجود ہے، پڑھاتے ہوئے طلبہ کو فوٹو...
طالب علم بھائی! اباجی جماعت اسلامی سے متفق نہیں تھے۔ ان کی کتاب کا نام ہی خلافت وجمہوریت ہے، جس میں جمہوریت کا ردّ کیا گیا۔ ویسے اس پہلو سے کتاب کا مطالعہ نہیں کیا کہ تفصیلی رائے دے سکوں۔
نہیں شاہد بھائی! فی الحال ایسا کوئی منصوبہ ذہن میں نہیں ہے۔ یہ حکومتوں کے کرنے کے کام ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں توفیق دیں کہ وہ اپنے سے ہٹ کر عوام کے فائدے کیلئے بھی سوچیں۔
دعوت دین میں نرمی اور حکمت کی اشد ضرورت ہے۔ نبی کریمﷺ کا فرمان ہے:
إن الله رفيق يحب الرفق, ويعطي على الرفق ما لا يعطي على العنف ۔۔۔ صحیح مسلم
اللہ تعالیٰ نرم ہیں۔ نرمی کو پسند فرماتے ہیں۔ اور نرمی پر وہ کچھ دیتے ہیں جو سختی پر نہیں دیتے۔
لیکن نرمی کا مطلب یہ نہیں کہ انسان حق سے مداہنت اختیار...
بہت تکلیف ہوتی ہے۔ ظلم کرنے والے کفار سے بڑھ اپنے میں موجود میر جعفر ومیر صادق جیسے حضرات پر افسوس ہوتا ہے۔ کفار تو دشمن ہیں، ان سے خیر کی توقع رکھی نہیں جا سکتی۔ وہ اکیلے اتنا ظلم نہیں کر سکتے لہٰذا ہمیں میں سے کچھ افراد کو لالچ دے کر اپنا آلہ کار بنا کر ظلم وستم کی انتہا کر دیتے ہیں۔ اس کا...
جی بھائی! ایمان میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے۔ ہر انسان کی زندگی میں ایسے مراحل آتے ہیں جن میں انسان مدِ مقابل کے سامنے اپنے آپ کو ہلکا اور کم تر سمجھتا ہے۔ مجھے والد صاحب کے ہمراہ پاکستان اور پاکستان سے باہر بیک وقت بڑے بڑے علماء ومتقی حضرات اور اسی طرح صاحبِ اقتدار اور نہایت مالدار لوگوں مثلاً...
’بزرگوں‘ کی بات صحیح بھی ہو سکتی ہے اور غلط بھی۔ ’بزرگوں‘ کی بات دلیل نہیں ہوتی۔ دلیل کتاب وسنت ہوتی ہے۔ اگر کتاب وسنت سے سیدنا خضر علیہ السلام کا زندہ ہونا ثابت ہے تو بتائیے۔
مسجد نبوی میں دو قسم کے اوقات کے وال کلاک نصب ہیں۔ جو لوگ مسجد نبوی جاتے رہتے ہیں، انہیں اس بات کا علم ہے۔ ایک میں عام وقت ہوتا ہے دوسرے میں مختلف وقت ہوتا ہے (جسے شائد ’وقت زوال‘ کہتے ہیں) اس کے مطابق سورج غروب ہوتے وقت بارہ بجے ہوتے ہیں، گویا عین بارہ بجے مغرب کی آذان ہوتی ہے۔ اور رمضان کے...