الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
شریعت سازی صرف اور صرف اللہ رب العٰلمین کا حق ہے۔ کتاب وسنت کے احکامات کے صریح مخالف قانون بنانااللہ تعالیٰ کے اس حق میں دخل اندازی کی بنا پر شرکیہ عمل ہے، فرمانِ باری ہے:
أَم لَهُم شُرَكـٰؤُا۟ شَرَعوا لَهُم مِنَ الدّينِ ما لَم يَأذَن بِهِ اللَّـهُ ۚ وَلَولا كَلِمَةُ الفَصلِ لَقُضِىَ بَينَهُم...
انا للہ وانا الیہ راجعون!
کسی پر زبردستی کرنے اور حکمت کے ساتھ اصلاح کرنے میں زمین وآسمان کا فرق ہے۔
اللہ تعالیٰ نے ہمیں امر بالمعروف ونہی عن المنکر اور حکمت ونرمی کے ساتھ اصلاح کرنے کا تو حکم دیا ہے۔ لیکن کسی پر زبردستی کرنے سے روکا ہے۔
اگر آپ کی منطق پر عمل کیا جائے تو پھر کفار وفجار کو...
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے!
میرے بھائی! کیا مبہم جملہ ’’اللہ سے ہونے کا یقین اور غیر اللہ سے نہ ہونے کا یقین‘‘ مسلمانوں کا کلمہ ہے جس میں عبدہ بھائی تبدیلی کی مطالبہ کر رہے ہیں؟!! یا للعجب!
محترم بھائی! عبدہ بھائی کا مطالبہ یہ ہے کہ دعوت توحید الوہیت کی طرف دینی چاہئے اور یہی ہمارے کلمے لا إله...
انا للہ وانا الیہ راجعون!
بات کہاں سے کہاں پہنچ گئی؟ اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معافی چاہتا ہوں۔
عرض یہ ہے کہ جب سے محدث سائٹس شروع ہوئی ہیں تب سے میں نے فیس بک پر جانا چھوڑ دیا ہے۔ عرصہ ہوا کہ کچھ بھی شیئر نہیں کیا۔ کبھی فیس بک پر موجود کسی دوست کا نمبر یا اسے کوئی پیغام دینا ہو یا...
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کوئی میرے پاس ہو تو اسے بہت آسانی سے سمجھا سکتا ہوں۔ لیکن آن لائن ٹٹوریل بنا کر سمجھانا تو محمد ارسلان بھائی کا ہی کام ہے۔
حرمین شریفین جانے والوں کو معلوم ہے کہ وہاں روزانہ ہر نماز کے بعد کئی کئی میتوں کی نماز جنازہ ہوتی ہے۔ وہاں رہنے والوں میں سے کسی کا عزیز فوت ہوجائے یا لوگ وصیت کر جاتے ہیں کہ ان کی نماز جنازہ مسجد حرام یا مسجد نبوی میں ہو۔ دور دراز کے فوت ہونے والے حضرات کی میتیں بھی حرمین شریفین آتی ہیں تو...
جزاکم اللہ خیرا! دعاؤں پر اور بہترین انداز میں تبصرہ کرنے کا شکریہ!
انسان كی اپنی ذات اور بیوی بچوں کے حوالے سے بہترین دُعا میرے نزدیک حسب ذیل ہے، وہی اپنے لئے، آپ کیلئے اور سب بھائیوں کیلئے کر دیتا ہوں، اللہ قبول فرمائیں:
ربنا هب لنا من أزواجنا وذريتنا قرة أعين واجعلنا للمتقين إماما
جہاں تک مجھے یاد ہے کہ میری ملاقات
ابوالحسن علوی
شاکر
خضر حیات
قاری مصطفی راسخ
کلیم حیدر
عمیر
حافظ اختر علی
رفیق طاھر
حافظ طاہر اسلام عسکری
حافظ عمران الٰہی
ہابیل
@حافظ عبدالخالق
ابو مریم
ابن بشیر الحسینوی
محمد آصف مغل
محمد نعیم یونس
عبدہ
کیلانی
عمران اسلم
محمد اصغر
عبد الرشید
ساجد
رانا ابوبکر...
وعلیک السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جزاک اللہ خیرا! اللہ تعالیٰ آپ کی خلوصِ دل کی کی گئی دعائیں میرے حق میں، آپ کے اپنے، تمام ارکان فورم بلکہ تمام مسلمانوں کے حق میں قبول و منظور فرمائیں۔
انٹرویو کو شائع کرنے کے متعلّق تو فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا۔ انٹرویو دیتے وقت ذہن میں یہ تھا کہ ناجانے...
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اہلا وسہلا ومرحبا جان سے پیاری بیٹی۔
اللہ آپ کو دنیا وآخرت کے ہر امتحان میں کامیاب فرمائیں اور ہر دَم خوش رکھیں۔
ربنا هب لنا من أزواجنا وذريتنا قرة واجعلنا للمتقين إماما
ہمارے ہاں زیادہ تر ناشرین انٹرنیٹ زیادہ استعمال نہ کرنے کی وجہ سے اس کی افادیت سے واقف نہیں ہیں۔ لہٰذا ابھی تک زمین زیادہ ہموار نہیں۔ لیکن پہلے کے مقابلے میں کافی فرق پڑا ہے۔
ما شاء اللہ! بہت خوب!
یاسر صاحب! کیا یہ کتاب مجھے (ذاتی طور پر) پی ڈی ایف فارمیٹ میں مل سکتی ہے؟ (آپ ان پیج سے پی ڈی ایف بنا دیں) کیونکہ عظیم ادارہ دار الحدیث رحمانیہ کے مہتمم حضرات میں میرے دادا محترم حافظ عبد اللہ محدث روپڑی کا نامِ نامی بھی شامل ہے۔ یہ کتاب والد صاحب کیلئے نہایت قیمتی تحفہ...
محترم بھائی! اپنے لیے دئیے رہنے والے مزاج کے باعث پاکستانی وہ بھی اپنے جامعہ رحمانیہ کے ساتھیوں کے علاوہ دیگر بھائیوں کے ساتھ زیادہ راہ ورسم نہیں تھی۔ ایک ساتھی یاد ہیں جو مقبوضہ کشمیر کے تھے پی ایچ ڈی کر رہے تھے۔ ان کا نام عبد اللطیف کندی تھا۔ البتہ والد صاحب کے آنے پر ہندوستانی علماء سے رابطہ...
جزاکم اللہ خیرا! آمین یا رب العٰلمین!
اللہ کا بہت بڑا احسان ہے کہ اللہ نے مجھے اس خاندان میں پیدا فرمایا، لیکن نیک خاندان سے صرف تعلّق کافی نہیں ہے:
من بطأ به عمله لم يسرع به نسبه ۔۔۔ مسلم
جسے اس کا عمل پیچھے چھوڑ دے اُس کا نسب اسے آگے نہیں لے جائے گا۔
اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو عمل کی...