الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
شیخ عبدالرحمن بن حسن آل شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
اسلام صرف دعوے کا نام نہیں ہے بلکہ اسلام کا مطلب ہے اﷲ کی توحید کو اپنانا اور اس کی اطاعت کرنا اس کے سامنے جھکنا اس کی ربوبیت کو تسلیم کرنا اور اﷲ کی صفات کو تمام مخلوق سے نفی کرنا جیسا کہ اﷲ کا ارشاد ہے :
فَمَنْ یَّکْفُرْ بِالطَّاغُوْتِ...
اک روزایک درویش سے ملا قات ہو گئی تواپنا حال کہہ سنایا ۔
کہنے لگا کہ بہت پریشان ہوں۔ یہ دکھ اور پریشانیاں اب میری برداشت ہے باہر ہیں ۔ لگتا ہے شائد میری موت ہی مجھے ان غموں سے نجات دلا سکتی ہے۔
درویش نے اس کی بات سنی اور کہا
جاؤ اور نمک لے کر آؤ۔
نوجوان حیران تو ہوا کہ میری بات کا نمک سے...
سعید بن جبیرؒ سے پوچھا گیا: سب سے بڑا عبادت گزار کون ہے؟ فرمایا: وہ شخص جس سے کوئی گناہ سرزد ہو جائے تو جب بھی اسے گناہ یاد آئے، اپنے عمل کو حقیر جانے اور اپنے رب کے سامنے انکسار اختیار کرے! (البدایہ والنہایہ، 9: 99)
"اپنے مسلمان بھائی کے ساتھ حقارت کا رویہ وہی شخص رکھ سکتا ہے جِس کا دل ہر طرح کے بُرے اخلاق سے بھرا ہوا ہو!"
شيخ عبد الرحمن بن ناصر السعدي رحمه الله
(تيسير الكريم الرحمن:٨٠١/١)
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
"یاحی_یاقیوم"
کا بہت کثرت سے وِرد کرتے تھے۔
ایک دن فرمایا کہ اِن دونوں ناموں کی دل میں بڑی تاثیر ہے!
حافظ ابن قیم رحمہ اللہ
قال يحيى بن جعدة: من وضع جبينه لله ساجدًا، فليس بمتكبر، وقد برئ من الكبر.
كتاب الزهد لوكيع (٣٥٧)
"جو اللہ کے سامنے اپنی پیشانی سجدے میں رکھ دے وہ متکبر نہیں، وہ تو تکبر سے بری ہو جاتا ہے!"
يحيى بن جعدة رحمه الله
(کتاب الزهد لوكيع : ٣٥٧)
ایک دفعہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے طویل وعظ کیا اور فرمایا : ”کیا یہ قبروں والے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں نہیں ہیں؟ کیا ان کیلیے دن اور رات برابر نہیں ہو گئے؟!"
(أهوال القبور وأحوال أهلها إلى النشور لابن رجب : ١٣٢)
"رمضان کے آخری عشرے میں سُنت یہ ہے کہ تمام رات جاگ کر تلاوتِ قرآن، ذکرِ الہی اور نوافل کی ادائیگی میں گزاری جائے ؛ یہی نبیﷺ کا طریقہ تھا!"
شيخ سليمان الرحيلي حفظه الله
- تعریف کی چاہت ؛ ایک فتنہ!
✍ فضيلة الشيخ ربيع بن هادي بن محمد عمير المدخلي حفظه الله تعالىٰ کی نصیحت :
’’حُبُّ المَدحِ فِتنةٌ يا إخوتَاه، حُبّ المدح فِتنةٌ، حُبّ ثناء النَّاس يَقُودُكَ إلى الرِّيَاء وإلى الهَلاكِ والدَّمَار، فَنعوذُ بالله.‘‘
"اپنی تعریف چاہنا فتنہ ہے بھائیو! اپنی تعریف...
- |[ ہمارے اسلاف کی بصیرت ]|
✍ فضيل بن عياض رحمه الله فرماتے ہیں :
❐ ’’المؤمن قليل الكلام كثير العمل والمنافق كثير الكلام قليل العمل،
"مؤمن کم گو، کثرت سے عمل کرنے والا ہوتا ہے، جبکہ منافق کثرت سے باتیں بگھارنے والا اور عمل میں کوتاہ ہوتا ہے۔
❐ كلام المؤمن حكم وصمته تفكر ونظره عبرة وعمله...
- ”موت کے وقت تو سارے مسلمان اللہ کو پیارے ہو جاتے ہیں، کامل لوگ وہی ہیں جو جیتے جی اللہ تعالی کو پیارے ہو جائیں۔“
✍️ - *|[ مولانا واصل واسطی حفظه الله ]|*
سماک بن حرب کہتے ہیں :میں نے اسی (٨٠)صحابہ کاادراک کیا، جبکہ میں نابینہ ہوچکاتھا، میں نے اللہ تعالی سے دعاکی تومیری بینائی واپس آگئی
[التاریخ الکبیر:4/ترجمہ :2382]
چار سو علمائے سمرقند سات دنوں تک اکھٹے رہے اور انہوں نے امام بخاری رحمتہ اللہ کو مغالطہ دینے کی کوشش کی لیکن وہ کسی ایک لفظ میں بھی نہ دے سکے نہ سند میں اور نہ متن میں۔
[سیر اعلام النبلاء :ج۲ ص ۸۹]
"ماہ رجب کی فضیلت یا اس میں روزوں کی فضیلت یا اس میں خاص رات کے قیام کے متعلق کوئی صحیح حدیث منقول نہیں ہے!"
محدث حافظ ابن حجر عسقلانی
(لطائف المعارف : 228)
قال الحافظ ابن حجرٍ العَسْقلاني الشافعي ــ رحمه الله ــ:
لم يَرِد في فضل شهر رجب، ولا في صيامه، ولا في صيام شيء مِنه مُعيَّن، ولا في...