الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
اس موضوع سے متعلق میں جو کہنا چاہتا تھا ، عرض کردیا ، مزید کچھ کہنا میرے لیےمشکل ہے ، اگر کوئی اور ساتھی اس حوالے سے نسیم بھائی کے اشکالات سمجھ سکیں اور ان کا جواب دے سکتے ہوں ، تو ضرور شرکت کریں ، بالخصوص @اسحاق سلفی صاحب ، محترم @عبدہ صاحب اور عزیز بھائی @اشماریہ صاحب ۔
البتہ اگر مجھے محسوس...
یہ پرابلم میں نے کئی دفعہ ختم کرنے کی کوشش کی ہے ، لیکن کوئی نہ کوئی مسئلہ رہ ہی جاتا ہے ۔
منتظمین نے گمشدہ زمرہ جات کو ظاہر کرنے کی اجازت دے دی تھی ، لیکن ابھی تک اس پر صحیح طرح سے عمل نہیں ہوسکا ۔
استاد محترم @انس صاحب اور محترم @شاکر صاحب سے گزارش ہے کہ تقابل مسالک و ادیان وغیرہ سب زمرہ جات...
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس مسئلہ کو اس انداز سے دیکھنا چاہیے کہ نماز کے اندر افعال نماز سے ہٹ کر جو حرکات کی جاتی ہیں ، اس کی مختلف صورتیں ہوسکتی ہیں ، مثلا امام بھول جائے تو سبحان اللہ کہنا ، یا قرآن مجید کی درست آیت بتانا وغیرہ ۔
اس طرح کی حرکت جائز بلکہ مستحب ہے ۔
البتہ ایسی حرکت...
تحقیق کی ہوئی ، یہ ان صاحب کی پرانی عادت ہے ۔ خیر بنالیں ، کتنی آئی ڈیز بنالیں گے ، جتنی دیر آئی ڈی بنانےمیں لگتی ہے ، اس سے بہت کم دیر اسے موڈریشن میں ڈالنے یا بلاک کرنے میں درکار ہوتی ہے ۔ اگر وہ بناتے ہوئے نہیں تھکتے تو ہم انہیں بلاک مارتے ہوئے کیوں تھکیں گے ۔
دونوں فریق قرآن وسنت کے مطابق ایک دوسرے کے مسائل کو دیکھ لیں ، ایک دوسرے کی کتابوں سے غیر اخلاقی چیزیں ڈھونڈنے کا نہ کوئی علمی فائدہ نہ روحانی ۔ صرف مخالف کو زچ کرنا ۔
اس طرح کی باتوں کاحوالہ مانگیں ، ہمارے بزرگوں کی عبارات ان کے الفاظ میں پیش کی جائیں ، تو ہم ان کے قبول یا تردید کا فیصلہ کریں...
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی تبصرے کس چیز پر ہیں ، اس تھریڈ کے عنوان سے واضح ہوجائے گا ۔ آپ مزید تبصرہ کے لیے وہاں سے کسی بھی پوسٹ کا اقتباس لے کر یہاں اپنی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں ۔
چند ایسے رواۃ کو پیش کر کے( جنکو بعض ائمہ نے ضعیف قرار دیا ہوتا ھے اور امام عجلی انکی توثیق کرتے ہیں) امام عجلی کا تساہل ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو اس پر عرض ہے کہ ایسے روات بہت ہی قلیل تعداد میں ہیں، جن میں امام عجلی باقی ائمہ کرام سے راوی کی تعدیل میں اختلاف کرتے نظر آتے ہیں۔ آخر وہ جرح...
ملتقی اھل الحدث عربی فورم پر ایک صاحبِ علم ابو معاذ حفظہ اللہ تعالی کا مقالہ نظر سے گزرا، جس میں انہوں نے امام عجلی کی کتاب میں مذکور رواۃ کا تتبع کیا ہےاور تتبع کے بعد درج ذیل نتیجہ بیان کیا ہے۔ لکھتے ہیں :
" ومن خلال بحثي عمن وثقه العجلي رحمه الله، وقد تكلم فيهم غيره من المترجمين في التهذيب ،...
جہاں تک مجھے معلوم ہو سکا ہے، امام عجلی کی اپنی کتاب "معرفة الثقات " میں زیادہ تر کوشش یہ رہی ہے کہ وہ اس میں کثرت کے ساتھ ثقات تابعین کا طبقہ ذکر کر دیں، کیوںکہ صحابہ رضی اللہ عنھم سے روایت کرنے والا یہی طبقہ ہے، اسی لیے ہم دیکھتے ہیں کہ امام صاحب نے زیادہ تعداد میں جن روات کو ذکر کیا ہے ، وہ...
ائمہ متساہلین
موصوف نے درج ذيل عناوین قائم كرکے ائمہ کرام کے تساہل پر گفتگو کی ہے:
۱ ـ "متساہل محدثین کا تذکرہ"
اس عنوان کے تحت بعض محدثین کرام کو علی الترتیب ذکر کرکے انکے تساہل پر اپنے تئیں دلائل دینے کی کوشش کی ہے۔
۲ ـ "متساہل محدثین کا مجہول راویوں کی توثیق کرنا "
اس عنوان کے تحت سات روات...
موصوف نے اپنی کتاب "اصول حدیث " میں موضوع حدیث کی مثال دیتے ہوئے مستدرک حاکم اور طبرانی صغیر سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ایک روایت ذکر کی ہے، جس میں مکمل کلمہ طیبہ ( لاالہ الا اللہ محمدرسول اللہ) موجود ہے۔
پھر اس ( کلمہ طیبہ) کے متعلق موصوف کہتے ہیں :
"یہ دو علیحدہ کلمے ہیں، جنہیں...
ایک نئی لاجک
یہ صاحب کہتے ہیں :
راقم کو ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے یہ غلط قاعدہ امام بیہقی نے اپنے استاد امام حاکم سے،اور امام حاکم نے اپنے استاد امام ابن حبان سے، اور امام ابن حبان نے اپنے استاد امام ابن خزیمہ سے، اور امام ابن خزیمہ نے اپنے استاد امام ترمذی سے، اور امام ترمذی نے اپنے( غالبا) استاد...
ہم پہلے عرض کر چکے ہیں کہ تحقیق کے لیے علوم عربیہ حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے کہ دینی مصادر اصلیہ اسی زبان میں ہیں، اور ترجمہ اور نقل در نقل از حد نقصان دہ ہے، کیونکہ دیکھا گیا ھے کہ نقل یا ترجمے میں عبارت کا مفہوم کچھ سے کچھ ہوجاتا ہے اور اصل ونقل میں واضح فرق رہ جاتا ہے۔
اب ذرا آئیے اور ملاحظہ...
گزشتہ سے پیوستہ :
* موصوف نے پانچویں باب کا عنوان لکھا ہے :
"اسناد اور اسکے متعلقات " (۳۰۸)
گویا اس عنوان کے تحت سند کے حوالے سے بحث ہو گی ، مگر آئیے دیکھتے ہیں کہ ان صاحب نے عنوان کے برعکس اس باب میں بھی غیر متعلقہ اشیاء داخل کر دی ہیں:
السابق واللاحق (۳۱۲)
شیخوں کا ہم نام وہم وصف ہونا (۳۱۲)...
جب آپ حقیقت سمجھ گئے ہیں تو مشورہ مان لیں ، اور نظر انداز کردیں ، وقت کے ضیاع کے اور کچھ نہیں ۔
اثری بھائی ! آپ کے لیے بھی یہی گزارش ہے ۔
دیگر بھائیوں کو بھی میری یہی گزارش ہے کہ ’ صبر ‘ اور ’ اعراض ‘ آزما کر دیکھیں ۔
اس تھریڈ کے اندر جو کچھ ہوگیا ہے ، اسے بہت پہلے بند ہوجانا چاہیے تھا ، لیکن...
علماء کرام کی تحقیقات کو اس نظر سے دیکھنا اچھی بات ہے ، تاکہ ان کی خوبیاں نمایاں ہوں ، اور کوتاہیاں بھی واضح ہوجائیں ، تاکہ لوگ اس سے بچ سکیں ۔
میں نے اس تحریر کو دیکھا ہے ، اس کا شدید اختصار ہے ، بلکہ بعض جگہ پر عبارات سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں سیاق و سباق سے کاٹ کر پیش کیا گیا ہے ، جس طرح کے...
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
درست ۔
مجھے آپ کی اس طرح باتیں عجیب و غریب محسوس ہوتی ہیں ، علماء حل نکالنے کے لیے سود کو جائز کریں ؟ میڈیا پر اعلی پیمانے پر کام ہو لہذا علماء تصویر کو جواز ہی نہیں بلکہ کار ثواب قرار دیں ، جو چیز گناہ ہے ، اسے گناہ ہی بولا جائے گا ، یہ تو نہیں ہوسکتا کہ...