الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
شیخین کریمین (امام بخاری و امام مسلم) کا صحیحین میں منہج یہ ہے کہ انھوں نے صحیح اور متصل اسانید سے احادیث ذکر کی ہیں، پھر ان کے بعد ایسی احادیث بھی بسا اوقات ذکر کرتے ہیں جن کے راویوں میں کلام ہوتا ہے یا راوی اور مروی عنہ کے مابین انقطاع ہوتا ہے، وغیرہ۔
اس کے بنیادی اسباب دو ہیں:
1……حفاظ کا...
صحیح مسلم پر امام ابوزرعہ رازی کے اعتراضات کا جائزہ
محمد خبیب احمد (ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد)
(یہ مضمون ہفتہ روزہ الاعتصام 1438ھ کے مختلف شماروں میں بالاقساط شائع ہوا )
اﷲ جل شانہ نے صحیح بخاری کے بعد جس رتبے سے صحیح مسلم کو نوازا ہے وہ اربابِ علم کی نگاہوں سے اوجھل نہیں ہے۔ اس قبولیت کی وجہ...
بروز منگل ،بتاریخ 13 شعبان 1438 ، بمطابق 9 مئی 2017ء
جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں ’ صحابہ و اہل بیت و امہات المؤمنین کے حقوق ‘ کے متعلق ایک کانفرنس ہوئی ، جس میں ملکی و غیر ملکی علماء کرام نے اپنے علمی مقالہ جات پیش کیے ۔ پاکستان سے ڈاکٹر طاہر محمود مدنی صاحب بھی بحیثیت مقالہ نگار شریک تھے ،...
سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کوئی آپشن نہیں ہے کہ آپ جب چاہیں اسے استعمال کریں ، اور جب چاہیں چھوڑ دیں ۔
جب تمام مفسرین اور خود احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ طلاقیں تین ہیں ، پھر آپ کا اس سے انحراف اسی وجہ سے ہے کہ آپ نے قرآن مجید کی تشریح و تفسیر کے لیے سنت...
بہترین ۔
علمی و تحقیقی کتابوں کا ترجمہ تو بہت فائدہ مند ہے ۔ باقی سیاسی و غیر سیاسی اجتماعی حالات کے مطابق سعودی مشایخ کے جو فتاوی اور آراء ہیں ، انہیں پاکستان میں لاگو کرنا درست نہیں ۔ انڈیا یا پاکستان کے حالات کے متعلق یہاں کے کبار مشایخ سے ہی پوچھا جائے گا ۔
طارق بروہی اور مرتضی بخش وغیرہ ان...
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ متاخر علماء ناقل ہیں ، انہوں نے متقدمین علماء کی کتابوں سے یہ چیزیں نقل کی ہیں ، اور جن کتابوں سے انہوں نے نقل کیا ہے ، انہوں کو اقوال کو بالاسانید ذکر کرنے کا اہتمام کیا ہے ۔
التاریخ الکبیر للبخاری ، الجرح و التعدیل لابن ابی حاتم ، الطبقات لابن سعد ، تاریخ...
شیخ فیض صاحب کی گفتگو سے طارق بروہی صاحب کی شخصیت کسی حدتک واضح ہوچکی ہے ۔ میں سمجھتا ہوں ، علماء کرام کی کتب کا انہوں نے جو ترجمہ کیا ہے ، اس سے استفادہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔ شیخ ربیع بن ہادی مدخلی ایک جلیل القدر عالم دین ہیں، جو عربی نہیں جانتا ، وہ ان کی تحریروں سے اس طرح کے حضرات کے تراجم...
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بظاہر تو یہ چوری اور غلط ہی نظر آتا ہے ، جو لوگ ان چیزوں سے واقفیت رکھتے ہیں ، وہ ان کی مکمل حقیقت و حیثیت پیش کرکے ، علماء دین سے فتوی لے سکتے ہیں ، ممکن ہے ، بظاہر غلط اور چوری نظر آنے والا فعل حقیقت میں ایسا نہ ہو ۔
سافٹ ویئرز کاپی کرنے کا حکم
سافٹ ویئرز کا...
موصوف نے امام ابن خزیمہ کو متساھل ثابت کرنے کے لیے حافظ ابن حجر اور علامہ البانی رحمہمااللہ تعالی جیسے " متاخرین" کے اقوال نقل کیے ہیں۔ پہلے ذیل میں انہیں ملاحظہ فرمائیں،اسکے بعد ھم انکے جواب کی جانب بڑھیں گے۔ جناب لکھتے ہیں: "امام ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ امام ابن خزیمہ اور امام ابن حبان کے...
(۳) امام ابن خزیمہ کا تساہل
موصوف نے امام ابن خزیمة کو ائمہ متساہلین میں شمار کیا ھے اور اس پر بھی حسبِ سابق انہوں نے حافظ ابن حجر، علامہ البانی جیسے " متاخرین ناقلین " کے اقوال نقل کیے ہیں۔
یہان ان صاحب کے اقوال میں ایک عجیب تناقض نظر آتا ہے ۔ایک طرف کہتے ہیں کہ امام ابن خزیمہ نے مجاہیل کی...
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ڈرائیور نے اپنی محنت کرکے تنخواہ لینی ہے ۔ گاڑی لینے والے نے جیسے مرضی لی ہو ، ا س سے ڈرائیور کا کوئی تعلق نہیں۔
ہاں البتہ اگر ممکن ہو سکتے تو ایسے لوگوں سے گریز کرنا چاہیے ، تاکہ ان کی حوصلہ شکنی ہو ۔ واللہ اعلم ۔
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دونوں کی آمدنی مشترکہ ہے ، اگر یہ مشترکہ آمدنی نصاب کو پہنچ جاتی ہے ، تو اسی حساب سے مشترکہ زکاۃ نکالیں گے ۔
حج کی فرضیت اس بات پر منحصر ہے کہ ان کی ضروریات کس نوعیت کی ہیں ، جس انداز سے گھر کی ضرورت کا اظہار کیا گیا ہے ، اس سے یہی محسوس ہوتا ہے کہ ایسی صورت میں...
مجھے یاد پڑ رہا ہے وہ کسی وجہ سے فورم سے جا چکے ہیں ، انہوں نے ایک طویل میسج مجھے پرسنل میں کیا تھا ، جسے میں نے انہی دنوں ، ان کا نام لیے بغیر اوپن فورم پر کہیں لگا دیا تھا ۔
میں تو بہت شروع میں اس تھریڈ کو مقفل کرنا چاہ رہا تھا ، لیکن اس بھائی کو لگا کہ شاید میرے دلائل کا گلا گھونٹا جارہا ہے ، اس لیے عرض کیا ، شوق پورا کرلیں ، خیر اب یہ تھریڈ تو میں بند کرنہیں سکتا ، لیکن کسی اور جگہ پر یہ نہیں ہونے دوں گا ۔ إن شاءاللہ ۔
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سودی کاروبار کی تعلیم بھی سودی معاملات میں تعاون ہے ۔ دونوں کا حکم ایک ہی ہے ، صراحتا اس طرح کا مجھے فتوی نہیں ملا ، البتہ ایک دو لنک دیتا ہوں ، جن میں سودی کاروبار کے لیے کسی بھی قسم کے تعاون کو حرام قرار دیا گیا ہے ۔
ایک بنک کے لیے سودی پراجیکٹ ترتیب دینے کے...