الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
ابن قاسم بھائی،
جاوید چودھری صاحب کے مفہوم سنت سے اختلاف اپنی جگہ ، لیکن درج بالا نکتہ بزور کشید کردہ معلوم ہوتا ہے۔ کیونکہ یہاں ہاتھ سے کھانا کھانا، دور حاضر میں چمچ وغیرہ سے کھانے کے بالمقابل استعمال ہوا ہے۔ اور بیک گراؤنڈ یہی ہے کہ علمائے کرام ہاتھ سے کھانے کو سنت اور چمچ وغیرہ سے کھانے کو...
جزاک اللہ خیرا۔
افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو دانتوں سے پکڑنے کی ہدایت و تبلیغ کرنے والے اکثر حضرات اس سنت کو چھوڑے بیٹھے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنا محاسبہ کرنے کی اور سنت پر عمل کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین یا رب العالمین۔
قریشی بھائی،
اکابر پرستی یہ ہوتی ہے کہ اکابرین کی خلاف قرآن و سنت باتوں پر بھی سر تسلیم خم کر دیا جائے یا ان کے فہم دین کو بعینہ دین ہی قرار دے دیا جائے یا ان اکابرین کو بذات خود دین میں حجت تسلیم کر لیا جائے۔ باقی نیک لوگوں سے، علمائے کرام سے، محدثین کرام سے، صحابہ کرام، تابعین و تبع تابعین سے...
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
ابو سیف اللہ بھائی،
ازراہ کرم ممکن ہو تو یہ مضمون یونیکوڈ میں محدث فورم پر بھی قادیانیت سیکشن میں پیسٹ کر دیں۔ شکریہ!
عموماً ایک ہی وقت میں تین طلاق دینے والے عوام الناس اس کو سنت ہی سمجھتے ہیں۔ ان کے نزدیک اگر ایک ساتھ تین طلاقیں نہ دی جائیں تو طلاق واقع ہی نہیں ہوتی۔ اس لئے ایسے جہلاء کے لحاظ سے تو بہرحال یہ عمل بدعت ہی ٹھہرے گا۔
دوسری بات یہ ہے کہ تلاک اور ایک مجلس کی تین طلاق کو ایک جیسی بدعت یا سنت کی...
اس دھاگے کو ممبران کے آپسی ناقابل برداشت رویے کی بنا پر عارضی طور پر بند کیا گیا تھا۔
اب ہم اسے دوبارہ سے گفتگو کے لئے کھول رہے ہیں۔
لیکن ممبران سے گزارش ہے کہ ایک دوسرے پر ذاتی تنقید سے گریز کرتے ہوئے، فقط موضوع پر گفتگو کریں اور رمضان کی ان مبارک ساعتوں میں کوشش کریں کہ کسی کی اصلاح کا سبب بن...
الیاسی صاحب، ایک ہی پوسٹ کو بار بار کاپی پیسٹ کرتے رہنا اسپیمنگ کے زمرے میں آتا ہے اور اسی بنیاد پر بار بار آپ کی ایک جیسی پوسٹ ڈیلیٹ کی جا رہی ہے۔ ازراہ کرم، اگر آپ کے پاس کچھ اور کہنے کے لئے ہے تو کہئے، پہلی پوسٹ کو ہی کاپی پیسٹ کرنے سے گریز کریں۔
پانی کو بطور ایندھن استعمال کرنے پر باہر بھی کئی تجربات ہو چکے ہیں۔ لیکن اس کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنا غالباً اب تک ممکن نہیں ہو پایا ہے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ پانی میں ہائیڈروجن اور آکسیجن کو الگ کرنے کے لئے بھی تو کوئی ایندھن درکار ہوگا ہی۔
نوید صاحب، آپ ازراہ کرم صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر زبان درازی نہ کریں۔ ہم آپ کی پوسٹس کو موڈریٹ فقط اس وجہ سے کر رہے ہیں کہ صحابہ کے بارے میں آپ غلط الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔ جو بات کہنی ہے دلائل سے کہیں۔ اور اب آپ اسپیمنگ پر اتر آئے ہیں۔ اسے وارننگ سمجھئے اور بات کو اچھے انداز میں...
تلمیذ صاحب،
شاہد نذیر کا امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے لئے لفظ کذاب کے استعمال نے آپ کو برانگیختہ کر دیا۔ حالانکہ یہ گالی نہیں ہے۔ جرح ہے۔ جس سے کہ آپ اختلاف کر سکتے ہیں۔ اور آپ کیا، میں خود شاہد نذیر کی اس بات سے سخت اختلاف رکھتا ہوں اور میری معلومات کے مطابق فورم انتظامیہ کے دیگر افراد بھی امام...
اکابرین پر سب و شتم کرنا (نا کہ ان پر جرح و تنقید) ، ہمارے فورم کے قوانین کے مطابق ناقابل برداشت ہے۔ تلمیذ صاحب اور آصف نور صاحب سے گزارش ہے کہ ان تمام پوسٹس کے لنک بھیج دیجئے جن میں ائمہ کرام رحمہم اللہ یا دیگر اکابرین کو گالیاں دی گئی ہوں۔ انتظامیہ کی جانب سے میں اس بات کی ذمہ داری لیتا ہوں کہ...
اس فورم پر عموماً پوسٹس فقط ایک دوسرے کے لئے غیر اخلاقی الفاظ کے استعمال پر ڈیلیٹ کی جاتی ہیں۔
قریشی صاحب، آپ سے مسلسل کئی مرتبہ گزارش کی گئی اور اس کے باوجود آپ غلط الفاظ استعمال کرتے رہے، آپ دوسرے ممبران کی ذاتیات پر اتر کر ان پر تنقید کریں گے تو آپ کی پوسٹس ڈیلیٹ ہوتی رہیں گی۔ علمی گفتگو...
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
محترم،
ہر بات کے کئی پہلو ہوتے ہیں۔ بعض لوگ ایک پہلو دیکھتے ہیں اور اسے فوری تنقید کا نشانہ بنا لیتے ہیں ۔ اور بعض اسی کو دوسرے پہلو سے دیکھتے ہوئے اصلاح کا کوئی پہلو تلاش کر لیتے ہیں۔
ہمیں معلوم ہے آپ کا اشارہ کن کی جانب ہے اور ببانگ دہل یہ اعلان بھی کرتے ہیں...