الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
اہلاً و سہلاً مرحبا بھائی جان۔۔۔
امید ہے کہ آپ اپنا علم ہمارے ساتھ شیئر کرتے رہیں گے۔
اللہ تعالیٰ آپ کی آمد کو ہم سب کے لئے اور آپ کے لئے بھی نافع بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔
جی پوسٹ کے لئے تو یہ ممکن نہیں، ہاں مکمل دھاگے کے لئے یہ بھی ممکن ہے۔
اس کے لئے ہر دھاگے کے اوپر ٹیگ یوزر کے نام سے بٹن ہے۔ اس پر کلک کریں اور دعوت نامہ بھیجنے کے لئے اراکین کے نام لکھیں، یا تمام دوست احباب پر چیک لگا دیں۔ تو ان سب لوگوں کو دھاگے کی جانب دعوت چلی جائے گی۔
جزاک اللہ خیرا اعجاز بھائی۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ان راتوں میں عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس عبادت کو اپنی بارگاہ میں قبول کر لے۔ آمین یا رب العالمین۔
شاہد نذیر صاحب،
آپ کو وارننگ دی جا رہی ہے کہ اکابرین کے نام کے ساتھ اور خصوصاً ائمہ اربعہ کے لئے الزاماً بھی ایسے الفاظ کا استعمال ناقابل برداشت ہے۔ امید ہے کہ آپ تعاون کریں گے۔
یاد رہے کہ ہمارے ایک رکن کی غلطی سے جو جامعات کی تصاویر شیئر کرتے وقت ممنوعہ تصاویر پوسٹ ہو گئی تھیں، وہ پوسٹس بھی مطلع ہوتے ہی موڈریٹ کر دی گئی تھیں۔ لہٰذا قوانین کے خلاف ہمارے ادارے کے کسی رکن کو بھی پوسٹنگ کی اجازت نہیں۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سرفراز بھائی،
میرے خیال سے یہ نماز نبوی یونیکوڈ یا ان پیج میں دستیاب نہیں ہے۔
ویسے ہمارے اگلے اہم پراجیکٹ یعنی یونیکوڈ کتب لائبریری پراجیکٹ کے لئے یہ کتاب کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ اگر فورم کے ساتھی سب تعاون کریں تو ہم مل جل کر بہت جلد اس کتاب کو ٹائپ کر سکتے ہیں۔...
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
جزاک اللہ خیرا عامر بھائی۔
کسی ویب سائٹ پر موجود تصویر کو شیئر کرنے کا ایک تیسرا طریقہ بھی ہے۔ وہ یہ کہ اس تصویر کو ماؤس سے پکڑ کر ڈریگ کرتے ہوئے لائیں اور ایڈیٹر میں ڈراپ کر دیں۔ اگر ممکن ہو تو اپنے ٹیوٹوریل میں یہ طریقہ بھی اسکرین شارٹس کے ساتھ شامل کر دیں پلیز۔
کیا آپ وحی کے نزول کے دعوے دار بھی ہیں جو اتنے یقین کے ساتھ ایک سخت ترین وعید کو ایک گروہ پر متعین کر رہے ہیں؟
کیا اہلحدیث کے علاوہ ساری خلق کے کلاموں میں بہتر کلام کو آج کوئی اور نہیں پڑھتا؟
کیا آپ نے اہلحدیث کے دل میں جھانک کر دیکھ لیا ہے کہ ایمان کا نور ان کے حلق سے نیچے نہیں اترتا؟
اناللہ...
جزاک اللہ خیرا سرفراز بھائی جان۔
اللہ تعالیٰ دعوت دین کے اس پلیٹ فارم کو اس کے قائم کرنے والوں اور اس سے استفادہ کرنے والوں کی آخرت سنوارنے کا ذریعہ بنا دے۔ آمین۔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
بھائی جان، درج ذیل لنک پر ہمارے ارسلان بھائی نے تصویر شیئر کرنے کا مفصل طریقہ کار سمجھایا ہے۔ آپ چیک کیجئے۔ اگر کوئی دقت ہو تو اُسی دھاگے میں جواب دیجئے، ان شاء اللہ
محدث فورم پر امیج شیئر کرنے کا طریقہ
یہ دھاگا رمضان کے دنوں میں مقفل کیا جا رہا ہے۔
فریقین سے گزارش ہے کہ اپنی توانائیاں نیکی کے کاموں میں لگائیں۔ اور رمضان میں اپنا احتساب کرنے، اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرنے اور اپنے فکری مخالفین کے لئے اصلاح کی دعا کرنے میں صرف کریں۔ کیا معلوم کہ خلوص دل سے کی گئی ہماری دعا انہیں راہ حق دکھا دے...