الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
جی ، جس جس نے شامل ہونا ہے ، رابطہ کرے ، ایک ایک منٹ فراہم کیا جائے گا ۔ ابتسامہ ۔
اچھا ، چلیں جو ان پیچ آپ استعمال کر رہے ہیں ، اس کا کچھ اتا پتا بتادیں ، کہاں سے کیسے حاصل کریں ، کوئی لنک ونک ہے تو دے دیں ۔
@محمد عامر یونس صاحب ! یہ نوٹ فرمالیں ، آپ سید نذیر حسین صاحب والی کتاب پوسٹ کر رہے ہیں ، میں نے جو سائٹ بتائی ، وہ کام تو اس حساب سے بہت لمبا ہے ۔
نعیم بھائی ! آپ ساری کہانی کو جانتے ہیں ، اس کے باوجود نہیں بتایا کہ اس سے آسان طریقہ بھی ہے ۔ مرضی آپ کی ۔( ابتسامہ اور ایک منٹ کےسوگ کے ساتھ )
اس طرح کی نسبتیں اکثر ثابت نہیں ہوتیں ، لوگ ایسے ہی خود کو ’ سید ، شاہ ، حسینی ، ہاشمی ، قریشی ‘ کہلوانا شروع کردیتے ہیں ۔
اگر ثابت بھی ہوں تو اللہ کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جس کے اعمال اس کو پیچھے کردیں ، اس کا نسب ( سیدہ زادہ ہونا وغیرہ ) اس کو آگے نہیں لے جا سکتا ۔ من بطأ به...
ان پیج ایک وقتی ضرورت کے لیے بنایا گیا تھا جبکہ ورڈ وغیرہ میں اردو دستیاب نہیں تھی ، اور اس نے اس ضرورت کو احسن انداز سے پورا کیا لیکن اباس دور میں جب سب کچھ ورڈ پر دستیاب ہے ، ان پیج پر وقت ضائع نہ کرنا ہی مناسب ہے ۔
ان پیج پر لکھا آپ فیس بک پر ، واٹس ایپ پر کسی ویب پیج پر پیسٹ نہیں کرسکتے ،...
علامہ سمعانی (562ھ)کی کتاب ’ الانساب ‘ اپنے موضوع پر بہترین اور عمدہ کتاب ہے ، اور ہمیشہ علماء اس سے مستفید ہورتے رہے ہیں ۔
اس کتاب کا فائدہ یہ ہے کہ اس سے آپ کو علماء کے القاب ، نسبتوں کے متعلق معلومات ملیں گی مثال کے طور پر ’ قرشی ، ہاشمی ، بغدادی ، بصری ، حنفی ، شافعی ، تیمی ، سلیمانی ، خیاط...
ابن شاکر الکتبی ( 764 ھ ) خود کوئی محقق عالم دین نہیں تھے ، بلکہ کتابوں کا کاروبار کرتے تھے ، ( اسی وجہ سے کتبی لقب سے معروف ہوئے ) ان کی اکثر تالیفات دیگر علماء ، مؤرخین کی کتابوں سے ماخوذ ہیں ، فوات الوفیات بھی الوافی بالوفیات للصفدی سے ماخوذ ہے ، البتہ کتبی کی طرف سے اشعار اور قصائد کا اضافہ...
دو باتیں ہیں :
پہلی بات :امیر سے کیا مراد ہے ؟
امیر سے مراد خلیفہ بھی ہوسکتا ہے ، اس کا نائب بھی ، یا اس سے نچلے طبقے کے لوگ بھی ہوسکتے ہیں ۔
دوسری بات :
احادیث کے اندر امیر کی اطاعت کا حکم ، اور اس کے خلاف خروج نہیں کرنا چاہیے وغیرہ احکامات کا اطلاق کہاں ہوگا ؟
بظاہر یہی لگتا ہے ، کہ اس میں ہر...
الرسالة المستطرفة لبيان مشهور كتب السنة المشرفة (ص: 212)
له كتاب الوفيات مشهور على السنين اه جمعه من الهجرة ووصل إلى سنة ثمان وثلاثين وثلاثمائة.
جی بالکل معتبر کتاب ہے ، تہذیب الکمال ، سیر اعلام النبلاء اور دیگر معتبر کتب میں اس کے حوالہ جات موجود ہیں ۔
اس میں 338 تک کا ذکر ہے ، بعد میں علماء اس...
29 اکتوبر کو اچانک @عمر اثری صاحب کی آئی ڈی پر نظر پڑی تھی ، خوشگوار حیرت ہوئی کہ انہیں ابھی بس ایک سال ہوا ہے فورم پر شمولیت اختیار کیے ہوئے ۔
ماشاءاللہ ، دینی ذوق و شوق سے اللہ تعالی مزید مالا مال فرمائے ۔
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
’ ابابیل ‘ کوئی خاص پرندہ ہے ؟
قرآن مجید کے سورہ فیل کے اندر جو ’ طیرا ابابیل ‘ کہا گیا تو اس کا مطلب ہے کہ ’ غول در غول پرندے ‘ یا ’ قطار در قطار پرندے ‘
یہ پرندوں کے آنے کی صفت ہے کہ وہ ’ ابابیل ‘ کی صورت آئے ۔
اگر کوئی خاص قسم کے پرندے کو ابابیل کہا جاتا ہے ،...
اس تحریر میں اس کاروبار کو منی چینجر کے ساتھ ملایا گیا ہے ، کرنسی کی تبدیلی والا کاروبار اس لیے درست ہے کہ اس میں معاملہ ’ ہاتھ بہ ہاتھ ‘ ہوتا ہے یعنی نقد و نقد سودا ہوتا ہے ۔
کیا اس آن لائن ٹریڈنگ میں بھی یہی صورت حال ہوتی ہے ؟
یاد رہے نقدی کا تبادلہ اگر ادھار ہو تو جائز نہیں ہوتا ۔ واللہ اعلم ۔
دونوں ہی صاحب علم و فضل شیخ ہیں ، کوئی بات نہیں ، رد و قدح تو چلتا ہی رہتا ہے ۔
میں بھی یہی سمجھتا ہوں کہ نام لیکر براہ راست بات کردینے سے مسئلہ جلدی حل ہوجاتا ہے ، جبکہ تعریض و کنایہ میں بات جلدی سمٹتی نہیں ، اور بغیر لب پہ آئے غلط فہمیاں پنپتی رہتی ہیں ۔
اس کا جواب وہی دے سکے گا ، جو اس کاروبار کی نوعیت کو سمجھ پائے گا ، کم از کم مجھے تو سمجھ نہیں آرہی ، اس لیے حلال حرام کی بات کرنا ، قبل از وقت ہے ، ایک دفعہ خطبہ جمعہ کے بعد شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ لاٹری کا کیا حکم ہے ؟ شیخ کہنے لگے ، معذرت مجھے پتہ ہی نہیں کہ لاٹری ہوتی...
جی ، شکریہ اب پڑھنا ممکن ہے ، ٹائٹل ، فہرست وغیرہ طائرانہ نظر سے دیکھی ہے ، مزید پڑھنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی ، اس لیے تبصرہ بھی نہیں کرتا ۔
کیونکہ میں تکفیر و خروج ، القاعدہ ، طالبان وغیرہ مسائل پر ’ مجاہیل ‘ اور ’ ڈرپوک ‘ لوگوں کی باتیں پڑھنے میں دلچسپی نہیں رکھتا ۔