الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
سائٹ کھل جاتی ہے ، ویڈیوز نظر بھی آتی ہیں ، لیکن جب چلانے کے لیے کلک کریں تو جامعہ کی طرف سے پیغام آجاتا ہے کہ ’’ طالب علموں کے وسیع تر مفاد کے پیش نظر یوٹیوب استعمال کرنا منع ہے ۔ ابتسامہ‘‘
بیٹا ! جن موضوعات پر گفتگو کرنا منع ہے ، ان کو اپنے اس ’’ معصومانہ ‘‘ تھریڈ میں بیان نہ کریں ، تاکہ اس کو ’’ زِیر قفل ‘‘ یا ’’ پس دیوار ‘‘ نہ کردیا جائے ۔ بس میری مراد یہی تھی ۔
( ویسے آپ نے مجھے ’’ تایا ‘‘ کہا تو میں نے آپ کا بھرم رکھنے کے لیے ’’ بیٹا ‘‘ کہہ دیا ، ورنہ اس جہان رنگ و بو میں ابھی...
بالکل غلط بات ہے ، محدثین کا یہ منہج بالکل نہیں ہے ۔ اگر محدثین کا یہ منہج ہوتا تو آپ کو ایسی روایات صحاح کے ضمن میں نظر نہ آتیں ۔
اور پھر یہ بھی ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ محدثین جن روایات کا معنی و محمل صحیح معلوم نہ ہوسکے ان کو رد نہیں بلکہ ان پر توقف اختیار کرتے تھے ۔ گویا محدثین تحقیقی اعتبار...
اس کا اگر آپ کو کوئی جواب نہ دے سکے تو آسان سا حل ہے کہ ’’ عبد اللہ بن سبا کوئی حقیقی کردار نہیں بلکہ یہ اہل روایت کی قصے کہانیاں ہیں ‘‘ کیونکہ اگر اس کی کوئی حقیقت ہوتی یقینا اس کے انجام بھی علم ہونا ضروری ہے ۔
سبحان اللہ ، یہ ہیں اصول درایت ۔
آپ دوسروں کوسمجھا رہے ہیں لیکن خود آپ کو سمجھ نہیں آرہی کہ آپ کے متن کی مزعومہ اہمیت کے موجودگی میں سند اپنی اہمیت کھودیتی ہے ۔
مثلا اگر متن مشاجرات صحابہ نقل کر تو یہ جھوٹ ہے ، مردود ہے ، اب بتائیں اس میں سند کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے ۔؟
یہ پلے اٹ سے شروع شروع میں نظر آتی تھیں ، لیکن اب میرے پاس نظر نہیں آتیں ، شاید اس لیے کہ یوٹیوب ہمارے جامعہ میں بلاک ہے ، جبکہ پلے اٹ پاکستانیوں کے لیے خاص ہوگئی ہے ۔
فورم میں جہاں بھی یوٹیوب سے ویڈیو لگتی ہے ، میرے پاس دو کھڑکیاں کھلتی ہیں ، لیکن دونوں ہی بیکار ۔
یہ میں اب کی بات کر رہا ہوں ،...
نہیں سلف صالحین کی مجالس عموما کسی خاص عمر کے لوگوں کے لیے نہیں تھیں ، جوان بوڑھے سب ان سے مستفید ہوتے تھے ۔
لیکن یہ بات بالکل واضح ہے ، اگر کسی عالم دین یا طالب علم کو فتنہ میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہو تو ایسی مجلس چاہے وہ دینی ہی کیوں نہ ہو ، سے اجتناب کرنا چاہیے ۔
اور ایک ضروری فرق کہ ’’ فتنہ...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
جس طرح محدث لائبریری ، محدث فتوی ، محدث میگزین وغیرہ صفحات فیس بک ہیں اسی طرح ’’ محدث فورم ‘‘ کے نام سے بھی ایک صفحہ فیس بک پر موجود ہے ۔
اس صفحے کے اجراء کے چند ایک بنیادی مقاصد ہیں :
1۔ فورم کی بہترین تحریروں کو فیس بک پر بھی پھیلایا جائے ۔
2۔ ایسے موضوعات جن...
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
بہترین کام ہے ، لیکن اس کے لیے موضوع سے متعلقہ کتب کھنگالنا پڑیں گی ۔
چند کتب لائبریری میں موجود ہیں :
http://kitabosunnat.com/bsearch?cck=book&searchword=%D8%AA%D8%AC%D8%A7%D8%B1%D8%AA&art_state=1&search=concatenate_field_search&task=search...
طلحہ بھائی سارا دین فورم کے ’’ قواعد و ضوابط ‘‘ میں شامل تو نہیں کیا جاسکتا ۔ ابتسامہ ۔
آپ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں کے ساتھ کلمات ترضی ضرور بالضرور لکھا کریں ۔ جو نہیں لکھتا اس کی ہدایت کے لیے دعا کردیا کریں ، ممکن ہو تو اصلاح بھی ۔
لأن یہدی اللہ بک رجلا واحدا خیر لک من حمر...
یہاں مراد ’’ اللہ اور اس کے رسول کی رضا و خوشی ‘‘ ہے ، گویا اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی میں گھر کا سارا مال خرچ کرنا کوئی مہنگا سودا نہیں ہے ۔
بھائی مصیبت یہ ہے کہ محدثین نے اسانید و متون میں تحقیق کے وقت اصل بنیاد ’’ سند ‘‘ کو بنایا ہے ، جبکہ آپ کے نزدیک اصل بنیاد ’’ متن ‘‘ ہے ۔ محدثین کے نزدیک سند کس لیے ہوتی ہے تاکہ متن کے غلط درست ہونے کا فیصلہ کیا جاسکے ، لیکن آپ کے نزدیک متن اس لیے ہوتا ہے تاکہ ’’ سند ‘‘ کے غلط درست ہونے کا فیصلہ...