الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
بہت خوب ماشاء اللہ ۔ محترم محمد نعیم یونس صاحب آپ کی طرف سے تفصیلی روئیداد پڑھ کر یوں محسوس ہوا کہ شاید ہم بھی قدم قدم ساتھ تھے ۔
اللہ تعالی خلوص نیت کے ساتھ حاضر ہونے والے تمام بھائیوں اور اراکین کو جزائے خیر سے نوازے اور نیک مقاصد میں کامیاب فرمائے ۔
تکرار ختم کردیا گیا ہے ۔ بھائی ٹی کے صاحب کی دیگر بعض جگہوں پر بھی اس طرح شراکتوں میں تکرار ہے ۔ شاید کوئی تکنیکی مسئلہ ہوگا ۔ اس طرح کی کوئی پریشانی ہے تو شاکر بھائی سے رابطہ کریں ۔
کنعان صاحب دور بیٹھے گھروں کے ’’ پتہ جات ‘‘ تک کی ٹوہ لگا لیتے ہیں ۔ میرے خیال میں انہیں چاہیے کہ امیر حمزہ صاحب سے اس بات کا حوالہ طلب فرمائیں ۔
کیونکہ اس تاریخی واقعہ کی حقیقت کا پتہ چلانا اہمیت کا حامل ہے ۔
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
ماشاء اللہ بہت ہی بہترین کتابیں ہیں ۔
ایسی ایسی کتابیں ہیں کہ جن کے ناموں کی معرفت بھی کسی خوشی سے کم نہیں لیکن ماشاء اللہ مرکز کی طرف سے اس کو نیٹ پر پیش بھی کردیا گیا ( ہے یا جائے گا ؟ )
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
بڑی انوکھی سوچ سوچی ہے آپ نے ۔ خیر احتمال کی حدتک اس بات کا انکار بھی نہیں کیا جاسکتا ۔
لیکن بظاہر بڑی عجیب بات لگ رہی ہے کہ ’’ اجرت ‘‘ کافروں ( حکمران ) نے وصول کی اور ’’ مزدوری ‘‘ مسلمان ( طالبان ) کریں گے ۔
مکتبہ شاملہ اور انٹرنیٹ کی مدد سے اس کو کافی تلاش کرنےکی کوشش کی ہے ۔ بخاری کیا حدیث کی کسی بھی کتاب میں مجھے یہ بات نہیں ملی ۔
صرف دو حوالہ جات ملے ہیں :
ادب کی ایک کتاب میں آیا ہے :
" قد قيل: إن من فضائل السواك أنه يذكر الشهادة عند الموت ويسهل خروج الروح. "
( المستظرف في كل فن مستظرف ( ص 14 ،...
السلام علیکم ! بھائی فورم پر جاندار کی تصویر لگأنے کی اجازت نہیں ۔۔ برائےمہربانی تصویر کو پہلی فرصت میں حذف کریں ۔ یا عین ممکن ہے کہ کسی تکنیکی نگران کی نظر پڑے تو وہ ختم کردیں ۔۔
حافظ عمران صاحب آپ نے کافی معلومات مہیا کی ہیں ۔ لیکن شیخ بکر ابو زید نے جو اعتراضات اٹھائیں ان کاجواب کسی میں بھی موجود نہیں ۔ یا یوں کہہ لیں کہ مجھے نظر نہیں آیا ۔
جو لوگ اس کو بدعت کہتے ہیں ان کے نزدیک یہ حدیث درست نہیں ، پایہ ثبوت تک نہیں پہنچتی ۔ ایسی بات نہیں کہ باوجود ثبوت حدیث کے وہ...
عن عبد الله بن عمرو، قال: «رأيت النبي صلى الله عليه وسلم يعقد التسبيح بيده» ( سنن الترمذي رقم 3486 ) ( صححه الألباني )
عبد الله بن عمرو فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھوں پر تسبیح کر رہے تھے ۔
حدیث میں مطلقا ہاتھوں کا ذکر ہے اس میں دائیں اور بایاں دونوں ہی شامل ہیں ۔ لہذا دونوں...
بھائی جان پوری کتاب کا دھاگہ اسی وجہ سے لٹکایا ہے کہ تاکہ شیخ کے دلائل پڑھ لیں اگر واقعتا کمزور ہیں تو پھر ان کی پیروی ضروری نہیں ۔ لیکن اس کے لیے دلائل پڑھنے کی مصیبت جھیلنا پڑے گی ۔ بہر صورت تقریبا سو صفحات کی کتاب ہے جس کے آخر میں خلاصۃ التحقیق تقریبا 15صفحات میں ہے ۔ اسی خلاصہ تحقیق سے چند...
شیخ بکر ابو زید رحمہ اللہ نے ایک شاندار کتاب تصنیف فرمائی ہے :
السبحة ، حكمها و تاريخها
جس میں وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ سنت طریقہ انگلیوں پر گن کر ہی ذکر کرنا ہے ۔ اس کے علاوہ تعداد کے دیگر طریقے بدعت ہیں ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ہیں ۔
بہر صورت اس بارے میں تو کوئی اختلاف...
اس لڑی کو شروع ہوئے تقریبا 6 ماہ ہو چکے ہیں ۔ لیکن بات ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچی ۔
اس طرح کے موضوعات دیکھ کر ایک سوچ ذہن میں آتی ہے کہ ان کو ’’ مناظرانہ ‘‘ اصول و ضوابط کے مطابق چلانا چاہیے ۔
مثلا فریقین پہلے طے کریں کہ کسی اختلافی مسئلہ میں حقیقت تک پہنچنے کے لیے بات کہاں سے شروع ہو...