الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
چند دن فیس بک پر بھی یہی پڑھنے کوملا تھا کہ صرف نعلین کی جگہ جوتا کہنے کو گستاخی قرار دے کر مفتی صاحب نے قتل کا فتوی دیے دیا ہے ۔
جلالی صاحب کے توحید سیمینار کی ابتداء ہوئی تو محسوس ہوا کہ اب ان لوگوں کو ہوش آگئی ہے لیکن اس طرح کی باتیں سن کر یوں لگتا ہے ابھی تک جہالت سر چڑھ کر بول رہی ہے ۔
جب...
اللہم اغفرلہ و ارحمہ وعافہ واعف عنہ
میری بھی شیخ کو ذرا تفصیلی ملنے کی شدید خواہش تھی جو الحمد للہ تقریبا نصف سال پہلے جب شیخ عمرہ کے لیے آئے تو پوری ہوگئی ۔
اس سے پہلے شیخ صاحب سے پانچ چھے سال پہلے لاہور میں رسمی سی ملاقات ہوئی تھی اور ان کا خطبہ جمعہ سماعت کرنے کا موقعہ ملا تھا ۔
اس خطبہ میں...
میں سمجھتا ہوں علامہ وحید الزمان کے مذہب و مشرب کے بارے میں بالا مضمون ایک بہترین کاوش ہے ۔ واللہ اعلم
لیکن مجھے خدشہ ہے کہ بہت سارے لوگ اس کو بالکل اسی نگاہ سے پڑھیں گے جسطرح نتیجہ نکالنے والے نے آخر میں نتیجہ نکالا ہے ۔
بلکہ بعید نہیں کہ کوئی مکمل مضمون پڑھنے کی زحمت کرنے کی بجائے آخری نتیجہ...
میرے خیال سے اس طرح کی غلطیوں کو ذرا وسعت ظرفی سے دیکھنا چاہیے ۔
ممکن ہے انہیں کوئی غلط فہمی ہوگئی ہو ۔
یہ ’’ جھوٹ ‘‘ والی بات کافی سخت ہے ۔
آج کل عام طور پر فریقین پر ردود میں ایک دوسرے کی اس طرح کی بلکہ اس سے بھی ہلکی باتوں کو لے کر ’’ جھوٹو ں ‘‘ کی فہارس مرتب کی جارہی ہیں حالانکہ پہلے علماء...
یہ تفسیر آپ کے موقف کی دلیل دو صورتوں میں ہوسکتی ہے کہ اس میں دو میں سے ایک بات ہو :
1۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہو کہ یہ ہی میرے اہل بیت ہیں ۔
2۔ یا آپ نے فرمایا ہوکہ اس کے علاوہ اور کوئی میرے اہل بیت میں سے نہیں ہے ۔
میرے خیال سے اگر آئندہ آپ مزید کچھ لکھنے کا ارادہ رکھتے ہوں تو...
کیا اصلاح کی خاطر تأویل کرنا جائز ہے ؟
اگر آپ صفات کے بارے میں اہل سنت و الجماعت کے موقف کی صحت اور دیگر گروہوں کی گمراہی کوسمجھ چکے ہیں تو اس سوال کا جواب بالکل بھی مشکل نہیں ہے کہ تأویل کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے ۔ کیونکہ اس سے یاتو اللہ کی صفات کا انکار لازم آتا ہے یا مخلوق کے ساتھ تشبیہ...
عقائد میں تأویل کا حکم :
علامہ معلمی نے ایک کتاب لکھی ہے '' حقیقۃ التأویل '' یہاں ان کے کلام کا خلاصہ اپنے الفاظ میں پیش خدمت ہے :
عقائد میں تأویل کرنا اللہ اور اس کے رسول کی کیطرف جھوٹ منسوب کرنے کے مترادف ہے ۔
پھر مزید تفصیل کے ساتھ انہوں نے بات سمجھانے کی کوشش کہ ہےکہ
جولوگ تأویل کرتے ہیں...
تفویض کیا ہے ؟
بعض لوگ یہ کرتے ہیں کہ تعطیل اور تشبیہ کی درمیانی صورت نکالنے کی کوشش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم مشبہہ کی طرح اللہ کی صفات کو مخلوق سے تشبیہ بھی نہیں دیتے اور معطلہ کی طرح ان کا سرے سے انکار بھی نہیں کرتے بلکہ ہم کہتے ہیں کہ نصوص میں اللہ کی صفات بیان ہوئی ہیں اور ہم اسکا اقرار...
تأویل کی تعریف
تأویل کا لغوی معنی :
لفظ '' أول '' کا اصل معنی ہے '' الرجوع إلی الأصل'' کسی چیز کا اپنی اصل کیطرف لوٹنا اور موئلا بمعنی مرجع ( ٹھکانا ) استعمال بھی اسی وجہ سے ہے ۔ کسی آدمی کی '' آل '' کو بھی اسی وجہ سے اس کا نام دیا جاتا ہے چونکہ وہ اپنے خاندان کے لیے مرجع ہوتاہے ۔
یہاں دو چیزیں...
تقریبا ایک سال پہلے انٹرنیٹ پر مولانا سعید احمد پالن پوری صاحب کی ایک تحریر پڑھی تھی جس کا عنوان تھا :
’’ اصلی سلفی اور آج کے سلفی ‘‘
جس میں مفید باتیں بھی تھیں لیکن بہت ساری باتیں قابل اعتراض بھی تھیں ۔ اس مختصر تحریر کے اندر مولانا اپنے مخصوص انداز میں کافی ساری باتیں زیر بحث لائیں ہیں مثلا ...
1۔ شدید غلط فہمی مان لی جاتی اگر آپ اجماع کے توڑ میں کوئی ایسی چیز پیش فرمادیتے جو دلیل کی حیثیت رکھتی ہوتی ۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ ابن حزم سے اجماع کرنے میں غلطی نہیں ہوسکتی لیکن مسئلہ یہ ہےکہ تردید میں کوئی قابل اعتبار بات تو نقل کریں ۔ چند متاخرین کی کتب سے آپ نے حوالے نقل کردیے ہیں جو ناکافی...
میرے خیال سے اس طرح سے دوسروں کے بارے میں رائے لینا دینا کوئی فائدہ مند نہیں ہے ۔
اگر میں لولی صاحب کے خلاف رائے دوں تو اس سے ان کوئی فرق نہیں پڑنے والا ۔
اور اگر میں ان کے حق میں بات کہوں تو وہ ہمارے اپنے ہیں آپ بات نہیں مانیں گے ۔
ہر مشارکت کے نیچے مختلف بٹن ہوتے ہیں جو دل میں آتا ہے ہم دبا...
مفید اور نتیجہ خیز بحث و مباحثہ کی ایک خصوصیت یہ بھی ہوتی ہے کہ فریقین ایسی بات کو موضوع بحث نہیں بناتے جو طرفین کے ہاں متفق علیہ ہو ۔ بلکہ ہر کوئی محل نزاع کو سمجھ کر اس کی تعین و تحریر کے بعد اپنے موقف کو بادلیل ثابت کرنے کی کوشش کرتاہے ۔
میں سمجھتا ہماری اس گفتگو کم ازکم یہ بات ناپید ہے ۔ آپ...
یہ ہمارے موقف کی مزید ایک دلیل ہے ۔ کہ یہ کسی شیعہ کا کارنامہ ہے ۔
جناب آپ حضرات کے جو بس میں تھا آپ نے کوئی کسر نے نہیں چھوڑی فصل الخطاب فی إثبات تحریف کتاب رب الأرباب یہ آپ کی کتاب ہے جس میں شیعہ حضرات نے اپنے تئیں قرآن کی صحت پر ہی سوالیہ نشان لگادیا ہے ۔
رہی ہماری بات تو ہم الحمد للہ کتاب...
ideal_man
میں سمجھتا ہوں میری یہ ساری باتیں آپ کے الزامات و اعتراضات کے جواب میں تھیں ۔اب آپ ان کوغیر رسمی کہہ لیں یا غیر ضروری جو مرضی نام دے لیں ۔
اب آپ کےنزدیک یہ موضوع بحث بھی نہیں رہا جب کبھی اس موضوع پر آپ تیار ہوں تو یاد کر لیجیے گا ۔
آپ نے ہماری معلومات میں اضافہ کردیا ہے کہ اس طرح کے...
1-
آ پ تسلیم کرتےہیں نا کہ (إنما یرید اللہ ۔۔۔ تطہیرا ) سے پہلے بھی اور بعد میں بھی امہات المؤمنین کو خطاب ہے ۔ آپ کے پاس کیا دلیل ہے کہ آیت کے اس خاص حصے (إنما یرید اللہ ۔۔۔ تطہیرا ) میں امہات المؤمنین اس خطاب سے خارج ہوگئ ہیں ؟ کوئی دلیل دیں صرف اپنا ذوق ہم پر لاگو نہ کریں ۔
جس واقعے کو آپ اس...