الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
227- وعن جريرِ بنِ عبدِ اللَّه رضي اللَّه عنه قال: قال رسول اللَّه صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وسَلَّم: “مَنْ لاَ يرْحَم النَّاس لاَ يرْحمْهُ اللَّه” متفقٌ عَلَيهِ.
جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہا: فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے:
جو لوگوں پر رحم نہ کرے اللہ اس پر رحم نہیں کرتا۔...
ریاض الصالحین میں نووی رحمہ اللہ اس حدیث کو جس باب کے تحت لاتے ہیں وہ تو نہایت کمال اور توجہ طلب ہے:
باب تعظيم حُرمات المسلمين وبيان حقوقهم والشفقة عليهم ورحمتهم
مسلمانوں کی حرمتوں کا بیان۔ نیز مسلمانوں کے حقوق، ان پر شفقت اور ان پر رحمت کا بیان
ریاض الصالحین کا یہ پورا باب پڑھنے سے تعلق رکھتا...
ابن رجب رحمہ اللہ اپنی شرحِ بخاری میں براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے حدیث لے کر آتے ہیں:
صلى بنا رَسُول الله – صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ – صلاة الصبح، فقرأ بأقصر سورتين فِي القرآن، فلما فرغ أقبل علينا بوجهه، وَقَالَ: ((إنما عجلت لتفرغ أم الصبي إلى صبيها))
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے...
طیبی رحمہ اللہ مشکاۃ المصابیح کی شرح میں کہتے ہیں:
فتنہ: یعنی ماں کا دورانِ نماز مبتلائے تشویش ہونا۔ پریشانی میں پڑنا۔
ابن رجب رحمہ اللہ اپنی فتح الباری میں کہتے ہیں:
فتنہ یہ ہے کہ ماں کی توجہ نماز سے ہٹ کر کسی اور طرف کو کھنچ جائے۔
بخاری شریف ہی کی اگلی حدیث میں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے...
بخاری شریف میں، اس سے اگلی ہی حدیث کے اندر، یہی بات انس رضی اللہ عنہ کے بیان کے طور پر آئی ہے۔ اس میں؛ مامتا کا ذکر ایک اور انداز سے ہے:
«مَا صَلَّيْتُ وَرَاءَ إِمَامٍ قَطُّ أَخَفَّ صَلاَةً، وَلاَ أَتَمَّ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنْ كَانَ لَيَسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ،...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم فیض بھائی نے کنعان بھائی کی پوسٹ کا اقتباس لے کر اُسی کے اند ر جواب دے دیا ہےجس کی وجہ سے جواب بھی اقتباس بن گیا ہے، قارئین کی آسانی کے لیے اس کو علیحدہ علیحدہ کر رہا ہوں۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم @حافظ عمران الٰہی صاحب! لنک کو محترم اسحاق سلفی بھائی نے واضح کردیا ہے۔ اللہ تعالی اُن کو جزائے خیردے۔آمین
مزید وضاحت اور آپ کی معلومات میں اضافے کے لیے عرض ہےکہ
میرے اس سے پہلے والے مراسلے میں ایک لفظ "یہاں" لکھا ہوا ہےجس کا رنگ نیلا ہے، اُس پر اگر آپ کلک...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
ہر چوتھے سال پورے "ایک دن" کے اضافے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ،تو "ایک سیکنڈ "کے اضافے سے کیا فرق پڑے گا۔۔۔ ویسے بھی محاورۃ ایک سیکنڈ کا کہہ کر بعض لوگ گھنٹوں انتظار کرواتے ہیں۔ گھنٹے میں ایک سیکنڈ کا اضافہ اور سہی ۔۔ابتسامہ۔۔ اگر واپڈا نے بجلی بند نہ کی تو ہم کیوں...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
یہ منصوبے اور پروگرام تو تا قیامت جاری رہ سکتے ہیں۔
صحت و تعلیم وغیرہ پر مشتمل مفادِ عامہ کے منصوبوں کی آڑ میں مخصوص حالات تو کھبی بھی زائل نہیں ہوں گے۔
اللہ سبحانہ و تعالی کے ذريعہ پناہ چاہنا، اس کی طرف رجوع اور وسوسہ پیدا کرنے والوں، فلسفیوں کے کلام باطل اور ان کے ہمنواؤں کے پيدا کردہ وساوس و شبہات ميں نہ پڑنا، اور اللہ تعالی کے اسماء، اس کی صفات اور اللہ نے اپنے علم سے جسے پوشیدہ رکھا بغیر کسی حجت اور دلیل کے اس کے باب میں گھسنے سے گریز کرنا...
جہاں تک اس کی ذات، اس کی کیفیت اور صفات کی کیفیت کا تعلق ہے تو یہ علم غیب کی باتیں ہے، اور اللہ نے ان چیزوں پر ہمیں مطلع نہیں کیا ہے، لہذا اس سلسلے میں ہم پر واجب یہ ہے، کہ ایمان، خود سپردگی اور اس میں غوروفکر سے اجتناب کریں، جیساکہ صحابہ رضی الله عنهم اور ان کے پیرو کاروں میں سے ہمارے اسلاف کا...
شاید کہ ہم نے جو آیات، احادیث اور اہل علم کا کلام ذکر کیا اس سے سائل اور اس کے ساتھی کا وہ شبہ ختم ہوگیا، جو اس کے دل میں پیدا ہوا تھا، کیونکہ یہ دلائل شبہات کو ختم کردیتے ہیں، اور انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکتے ہیں، کیونکہ اللہ سبحانہ کے ساتھ کوئی تشبیہ نہیں دی جا سکتی، نہ ہی اس کا کوئی ہمسر ہے ،...
شيخ الإِسلام ابن تیمیہ رحمہ الله نے اپنی کتاب (موافقة صحيح المنقول لصريح المعقول) میں کہا : لفظ (تسلسل ) سے مراد اس کے مؤثرات میں تسلسل ہے ، اور وہ یہ کہ حادث کے لئے فاعل ہو اور فاعل کے لئے فاعل ہو، تو یہ عقلی اعتبار اور عقلاء کے اتفاق سے باطل ہے ، اور یہ وہ تسلسل ہے جس سے نبی صلی اللہ علیہ...
اور جو انسان لوگوں کی آپسی گفتگو میں پیدا ہونے والے سوالات اور شیطانی وسوسوں کے درمیان فرق کی بات کرتے ہیں، ان کی یہ بات قابلِ غور ہے؛ کیونکہ مسلم كى روايت میں ہشام بن عروہ کی سند سے جسے وہ اپنے باپ سے روايت کرتے ہيں، يہ حديث ہے:
ہميشہ لوگ پوچهتےرہیں گے حتی کہ یہ بھی پوچھا جائیگا کہ اللہ نے...