الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
سورة الفِیل
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا (۱) کیا ان کا داؤں غلط نہیں کیا؟ (۲) اور ان پر جھلڑ کے جھلڑ جانور بھیجے (۳) جو ان پر کھنگر کی پتھریاں پھینکتے تھے (۴) تو ان کو ایسا کر دیا جیسے کھایا ہوا بھس (۵)
سورة الہُمَزة
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
ہر طعن آمیز اشارتیں کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے (۱) جو مال جمع کرتا اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے (۲) (اور) خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس کی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا (۳) ہر گز نہیں وہ ضرور حطمہ میں ڈالا جائے گا (۴) اور تم کیا...
سورة العَصر
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
عصر کی قسم (۱) کہ انسان نقصان میں ہے (۲) مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور آپس میں حق (بات) کی تلقین اور صبر کی تاکید کرتے رہے (۳)
سورة التّکاثُر
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
(لوگو) تم کو(مال کی) بہت سی طلب نے غافل کر دیا (۱) یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں (۲) دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا (۳) پھر دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا (۴) دیکھو اگر تم جانتے (یعنی) علم الیقین (رکھتے تو غفلت نہ...
سورة القَارعَۃ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
کھڑ کھڑانے والی (۱) کھڑ کھڑانے والی کیا ہے ؟ (۲) اور تم کیا جانوں کھڑ کھڑانے والی کیا ہے ؟ (۳) (وہ قیامت ہے) جس دن لوگ ایسے ہوں گے جیسے بکھرے ہوئے پتنگے (۴) اور پہاڑ ایسے ہو جائیں گے جیسے دھنکی ہوئی رنگ برنگ کی اون (۵) تو جس کے...
سورة العَادیَات
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتے ہیں (۱) پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں (۲) پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں (۳) پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں (۴) پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں (۵) کہ انسان اپنے...
سورة الزّلزَلۃ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
جب زمین بھونچال سے ہلا دی جائے گی (۱) اور زمین اپنے (اندر) کے بوجھ نکال ڈالے گی (۲) اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوا ہے ؟ (۳) اس روز وہ اپنے حالات بیان کر دے گی (۴) کیونکہ تمہارے پروردگار نے اس کو حکم بھیجا (ہو گا ) (۵) اس دن...
سورة البَیّنَۃ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
جو لوگ کافر ہیں (یعنی) اہل کتاب اور مشرک وہ (کفر سے ) باز رہنے والے نہ تھے جب تک ان کے پاس کھلی دلیل (نہ) آتی (۱) (یعنی) خدا کے پیغمبر جو پاک اوراق پڑھتے ہیں (۲) جن میں( مستحکم) آیتیں لکھی ہوئی ہیں (۳) اور اہل کتاب جو متفرق (و...
سورة القَدر
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
ہم نے اس( قرآن) کو شب قدر میں نازل (کرنا شروع) کیا (۱) اور تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے ؟ (۲) شب قدر ہزار مہینے سے بہتر ہے (۳) اس میں روح (الامین) اور فرشتے ہر کام کے (انتظام کے ) لیے اپنے پروردگار کے حکم سے اترتے ہیں (۴) یہ(...
سورة العَلق
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
(اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا (۱) جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا (۲) پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے (۳) جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا (۴) اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جس کا اس...
سورة التِّین
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
انجیر کی قسم اور زیتون کی (۱) اور طور سینین کی (۲) اور اس امن والے شہر کی (۳) کہ ہم نے انسان کو بہت اچھی صورت میں پیدا کیا ہے (۴) پھر (رفتہ رفتہ) اس (کی حالت) کو (بدل کر) پست سے پست کر دیا (۵) مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل...
سورة الشَّرح
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
(اے محمدﷺ) کیا ہم نے تمہارا سینہ کھول نہیں دیا؟ (بے شک کھول دیا) (۱) اور تم پر سے بوجھ بھی اتار دیا (۲) جس نے تمہاری پیٹھ توڑ رکھی تھی (۳) اور تمہارا ذکر بلند کیا (۴) ہاں ہاں مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے (۵) (اور) بے شک مشکل کے ساتھ...
سورة الضّحیٰ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
آفتاب کی روشنی کی قسم (۱) اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے (۲) کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ( تم سے )ناراض ہوا (۳) اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے (۴) اور تمہیں پروردگار...
سورة اللیْل
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
رات کی قسم جب (دن کو) چھپا لے (۱) اور دن کی قسم جب چمک اٹھے (۲) اور اس (ذات) کی قسم جس نے نر اور مادہ پیدا کیے (۳) کہ تم لوگوں کی کوشش طرح طرح کی ہے (۴) تو جس نے (خدا کے رستے میں مال) دیا اور پرہیز گاری کی (۵) اور نیک بات کو سچ...
سورة الشّمس
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
سورج کی قسم اور اس کی روشنی کی (۱) اور چاند کی جب اس کے پیچھے نکلے (۲) اور دن کی جب اُسے چمکا دے (۳) اور رات کی جب اُسے چھپا لے (۴) اور آسمان کی اور اس ذات کی جس نے اسے بنایا (۵) اور زمین کی اور اس کی جس نے اسے پھیلایا (۶) اور...
سورة البَلَد
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم (۱) اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو (۲) اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم (۳) کہ ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت) میں (رہنے والا) بنایا ہے (۴) کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا (۵)...
سورة الفَجر
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
فجر کی قسم (۱) اور دس راتوں کی (۲) اور جفت اور طاق کی (۳) اور رات کی جب جانے لگے (۴) اور بے شک یہ چیزیں عقلمندوں کے نزدیک قسم کھانے کے لائق ہیں کہ (کافروں کو ضرور عذاب ہو گا) (۵) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے عاد کے...
سورة الغَاشِیَہُ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
بھلا تم کو ڈھانپ لینے والی (یعنی قیامت کا) حال معلوم ہوا ہے (۱) اس روز بہت سے منہ (والے ) ذلیل ہوں گے (۲) سخت محنت کرنے والے تھکے ماندے (۳) دہکتی آگ میں داخل ہوں گے (۴) ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا (۵) اور...
سورة الاٴعلی
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
(اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو (۱) جس نے (انسان کو) بنایا پھر( اس کے اعضاء کو) درست کیا (۲) اور جس نے ( اس کا)اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا (۳) اور جس نے چارہ اگایا (۴) پھر اس کو سیاہ رنگ کا کوڑا...
سورة الطّارق
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم (۱) اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے (۲) وہ تارا ہے چمکنے والا (۳) کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں (۴) تو انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہے (۵) وہ...