کچھ لوگ جن کی اپنے گھر میں تو بیگم ماجده کے حضور ایک نہیں چلتی ہے وہ خدا کے گهر(مسجد) میں اپنی ہر الٹی سیدھی بات چلانا اور منوانا اپنی مردانگی سمجھتے ہیں ، مسجد کے واشروموں سے لیکر امام صاحب کے حجرے تک تمام امور میں اپنے فیصلے نافذ کرنا وه اپنا فرض منصبی جانتے ہیں ، بدقسمتی سے ہماری مسجد کمیٹیوں...