• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. محمد نعیم یونس

    فقہ اسلامی کے مصادر

    اجتہاد ومجتہدکی شرائط: شاہ ولی اللہ محدث دہلوی نے عِقْدُ الْجِیْدِ میں اجتہاد اور مجتہد کے مسئلہ پر گفتگو کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجتہد میں پانچ قسم کے علوم کا ہونا ضروری ہے: الْمُجْتَہِدُ مَنْ جَمَعَ خَمْسَۃَ أَنْوَاعٍ مِنَ الْعِلْمِ، عِلْمُ کِتَابِ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ، وَعِلْمُ سُنَّۃِ رَسُولِ...
  2. محمد نعیم یونس

    فقہ اسلامی کے مصادر

    انفرادی اجتہاد اجتماعی اجتہاد ۱۔زمانہ سابق میں مجتہداپنے تمام تر وسائل کے باوجودکسی بھی مسئلے میں اجتہاد انفرادی طور پر کرتا۔ جس میں دیگر مجتہدین کی شرکت ناممکن ہوتی۔ ایک فرد کا اجتہاد مقامی سطح پر یا جہاں تک اس کے شاگردوں اور اتباع کا اثر رسوخ ہوتا وہ پہنچ پاتا۔ اس لئے اس زمانہ میں دیگر...
  3. محمد نعیم یونس

    فقہ اسلامی کے مصادر

    اجتہاد کی اقسام: اس کی دو قسمیں ہیں: ۱۔ عام اجتہاد ۲۔ خاص اجتہاد ۱۔عام اجتہاد سے مراد وہ اجتہاد ہے جو احوال ظاہری سے تعلق رکھتا ہو۔ اور ۲۔خاص اجتہاد سے مراد وہ اجتہاد ہے جس کا تعلق احوال باطنی سے ہو یعنی وہ حالات جو اوپری سطح(Face value)پر دکھائی نہ دیتے ہوں مگر وہ گہری سطح(under...
  4. محمد نعیم یونس

    فقہ اسلامی کے مصادر

    سمعی دلائل سے مراد قرآن وسنت سے احکام معلوم کرنے کا وہ طریقہ ہے۔ جس میں صحیح ذوق اورعقل سلیم کی گنجائش ہو مگرفاسد قیاس، وہم وظن اور باطل رائے کی جگہ نہ ہو اسی طرح مختلف حیلوں اور غیر معقول اعذار سے سمعی دلائل کو بھی رد کرنے کا نام فقہ نہیں ہے۔ امام ابن تیمیہؒ اپنے فتاوی میں ارشاد فرماتے ہیں...
  5. محمد نعیم یونس

    فقہ اسلامی کے مصادر

    حکم اجتہاد: جب اس میں امت کے چند علماء مصروف ہوں تو پھریہ فرض کفایہ ہے ۔ باقی مسلمانوں سے یہ حکم ساقط ہوجائے گا۔اور اگر سبھی اس میں کوتا ہی کریں تو اجتہاد کو ترک کرنے پر سبھی گناہ گار ہوں گے۔ اجتہاد اور تفقہ: صحیح بخاری میں یہ حدیث ہے: مَنْ یُرِدِ اللّٰہُ بِہِ خَیْرًا یُفَقِّہْہُ فِی...
  6. محمد نعیم یونس

    فقہ اسلامی کے مصادر

    حکمت اجتہاد: آپ ﷺ نے اجتہاد کیوں کیا اور صحابہ کرام کو اس کی اجازت کیوں دی؟ اس میں درج ذیل حکمتیں تھیں: ۱۔ امت کو بتانا مقصود تھا کہ اجتہاد کرنا جائز ہے۔جب وہ حکم کی علت پالیں تو وہ نواز ل میں اجتہاد کرلیں۔اور اسے منصوص علیہ کا حکم دیں۔ ۲۔ صحابہ کی تربیت ہو اور ان کے بعد امت یہ جان لے کہ ادلہ...
  7. محمد نعیم یونس

    فقہ اسلامی کے مصادر

    اسی طرح سعد بن معاذ کا یہود بنو قریظہ کے بارے میں جو فیصلہ تھا۔ آپ ﷺ نے اسے انتہائی مناسب اور صحیح قرار دیا۔ آپ ﷺ نے عمرو بن العاص کو فریقین کے درمیان فیصلہ کرنے کا جب حکم دیا تو انہوں نے عرض کی: اللہ کے رسول آپ کی موجودگی میں کیااجتہاد کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: بالکل ! اگر تمہارا فیصلہ درست ہوا تو...
  8. محمد نعیم یونس

    فقہ اسلامی کے مصادر

    تیسرا قول: ان علماء نے توقف کیا ہے اور کوئی مسلمہ بات نہیں کہی۔اس لئے کہ ہوسکتا ہے کہ آپ ﷺ کو کسی مسئلہ میں اجتہاد کرنے کی اجازت دے دی جائے اور یہ بھی کہ وحی ہی کی طرف آپ ﷺ لوٹیں۔ تنبیہ: جب جمہور کا یہ قول بیان کیا جاتا ہے: کہ آپ ﷺ کو اجتہاد کا حق ہے توسوال یہ ہے کہ کیا آپ ﷺ کا یہ اجتہاد شریعت...
  9. محمد نعیم یونس

    فقہ اسلامی کے مصادر

    دوسرا قول یہ ہے کہ آپ ﷺ کے لئے شریعت میں اجتہاد کرنا جائز ہی نہیں۔ کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ میں ہی آپ ﷺ کے بارے میں ہمیں بتادیا گیا ہے کہ: {وما ینطق عن الہوی إن ہو إلا وحی یوحی}۔ اور آپ ﷺ صرف وحی کے پابند ہیں۔ {ولا أقول لکم إنی ملک إن أتبع إلا ما یوحی إلی}۔ اس لئے آپ ﷺ کا اجتہاد کرنا مناسب...
  10. محمد نعیم یونس

    فقہ اسلامی کے مصادر

    ٭… آپ ﷺ نے اجتہاد کیا بھی۔ جیسے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو آپ کا یہ فرمانا: أَرَأَیْتَ لَوْتَمَضْمَضْتَ؟ بھلا بتاؤ اگر تم کلی کرو تو؟ جس صحابی نے اپنے فوت شدہ والد کے بارے یہ پوچھا کہ وہ حج نہیں کر سکے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: أَرَأَیْتَ لَوْکَانَ عَلَی أَبِیْکِ دَیْنٌ أَکُنْتِ تَقْضِیْہِ؟ اسی طرح حجۃ...
  11. محمد نعیم یونس

    فقہ اسلامی کے مصادر

    ٭… صحابہ رسول بھی متفق نظر آتے ہیں کہ اجتہاد ہونا چاہئے۔ جب ان کے پاس نئے مسائل آتے اور ان کا حل کتاب وسنت سے جب وہ نہ پاتے تو اجتہاد ہی کیا کرتے۔ ٭…حقیقت میں مجتہد قرآن وحدیث کی نصوص پر غور وفکر کرکے براہ راست احکام کا استنباط کرکے اللہ ورسول کی اطاعت کرتا ہے۔ اجتہاد سے مراد وہی فکر ی عمل ہے...
  12. محمد نعیم یونس

    فقہ اسلامی کے مصادر

    ٭…ہم دیکھتے ہیں کہ اسلام نے اس وقت بھی اجتہاد کی حوصلہ افزائی کی جب قرآن نازل ہورہا تھا۔اور راہنمائی دی کہ قرآن وسنت جو اسلام کے اصل مصادر ہیں ان پر غور کرکے قیاسی یا استنباطی طور پر شریعت کے نئے احکام معلوم کئے جائیں۔مثلاً: {یحکم بہ ذوا عدل منکم}(المائدۃ:۹۵) اس کا فیصلہ تم میں دو صاحب عدل...
  13. محمد نعیم یونس

    فقہ اسلامی کے مصادر

    اجتہاد کی اہمیت وثبوت: اسلام کے مکمل دین اور مکمل ضابطہ حیات ہونے کی وجہ سے آخری شریعت ہے جسے اللہ تعالیٰ نے ہر زمان ومکان کے لئے انتہائی مناسب بنا دیا ہے۔یہ ممکن ہی نہیں تھا کہ تمام پیش آنے والے حوادث وواقعات کی تفاصیل قرآن وسنت میں موجود ہوں۔کیونکہ حوادث وواقعات نئے نئے پیش آتے رہیں گے مگر...
  14. محمد نعیم یونس

    فقہ اسلامی کے مصادر

    میدان اجتہاد: اہل علم نے اجتہاد کہاں اور کس مسئلے میں کرنا ہے ؟ اس کی بھی وضاحت کی ہے۔ اور وہ ہے: ہُوَ کُلُّ حُکْمٍ شَرْعِیٍّ لَیْسَ فِیْہِ دَلِیْلٌ قَطْعِیٌّ۔جن احکام ومسائل میں دلیل قطعی نہیں ان میں اجتہاد ہوسکتا ہے۔اس لئے جو مسائل دینیہ ضرورۃ معلوم ہیں جیسے پانچ نمازیں، وجوب حج، صوم، زکوۃ...
  15. محمد نعیم یونس

    فقہ اسلامی کے مصادر

    چھ نکات: ۱۔ ا جتہاد کے لئے مجتہد کی معمولی نہیں بلکہ سخت محنت درکار ہوتی ہے ایسی کہ اس کی ہمت وطاقت سے باہر ہوجائے۔ ۲۔ جو شخص شرعی حکم معلوم کرنے کی استعداد رکھتا ہو یعنی اسے قرآن وسنت اور اس کے لوازمات کا پہلے سے علم ہو وہ اجتہاد کر سکتا ہے اس استعداد سے محروم ، مجتہد نہیں کہلائے گا۔ اور اس...
  16. محمد نعیم یونس

    فقہ اسلامی کے مصادر

    اجتہاد شریعت میں اجتہاد کو بھی غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔علماء کے علم، تحقیق اور دانش کو رواں دواں رکھنے کے لئے یہ مہمیز دینے کا ایک دروازہ ہے جو امت اسلامیہ میں بہتے پانی اور ابلتے چشموں کی حیثیت رکھتا ہے۔ نہ کہ ٹھہرے ہوئے پانی کی طرح دین کو سمجھ لیا جائے جس میں تعفن، بدبو اور غیر شفافی آجاتی...
  17. محمد نعیم یونس

    فقہ اسلامی کے مصادر

    قیاس ایک ایسی چیز ہونی چاہئے جس کا فطرت تقاضا کرتی ہواورکوئی ضرورت بھی داعی ہو ۔احکام شریعت میں جب بندوں کی مصلحتیں پوری ہوں تو اسے ہی شرعی ضرورت کہتے ہیں۔ قیاس کو اختیار کرنے سے یہ غرض پوری ہوجاتی ہے۔ کیونکہ قیاس کا مطلب ہی یہ ہے کہ کسی معین واقعہ کے بارے میں قرآن یا سنت میں جو حکم موجود ہے اس...
  18. محمد نعیم یونس

    فقہ اسلامی کے مصادر

    قیاس کیوں؟ وجوہات اور اسباب قیاس علم وتحقیق کا نام ہے اور احکام شریعت کی پہچان کا راستہ بھی۔ نصوص یا اجماع کی عدم موجودگی میں اسے ہمارے فقہاء کرام نے اس طرح اپنایا ہے جیسے پانی کی عدم موجودگی میں تیمم کیا جاتا ہے۔ کتاب وسنت کی نصوص محدود ہیں اور مسائل وحوادث لا محدود۔ جن کا احاطہ اگر نصوص...
  19. محمد نعیم یونس

    فقہ اسلامی کے مصادر

    حدیثی دلائل: آپ ﷺ کا جہنیہ عورت کو ارشاد جس نے اپنی والدہ مرحومہ کی منت حج کے بارے میں پوچھا تھا مگر وہ حج کئے بغیر فوت ہوگئی۔ کیا میں اس کی طرف سے حج کرلوں؟ آپﷺ نے فرمایا: بالکل حج کرو۔بھلا بتاؤ! اگر تمہاری والدہ پر قرض ہوتا تو کیا تم اسے ادا کرتی؟ یہ تو پھر اللہ کا قرض ہے اور اللہ زیادہ حق دار...
  20. محمد نعیم یونس

    فقہ اسلامی کے مصادر

    حجیت قیاس: جمہور علماء کے نزدیک قیاس اصول فقہ کا ایک اہم ستون ہے۔ اسے دلیل وحجت تسلیم کیا جانا چاہئے کیونکہ قرآن وسنت، اقوال صحابہ سے اس کے دلائل ملتے ہیں۔ مثلاً: قرآنی دلائل: {فاعتبروا یا أولی الأبصار}۔۔۔ الحشر: ۲ اے دیدہ بینا رکھنے والو! عبرت حاصل کرو۔ {قل یحییہا الذی أنشأہا أول مرۃ وہو بکل...
Top