الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
قانون:
۱۔ قانون انسان کی ایجاد ہے۔ انسان کے بس کا روگ ہی نہیں کہ شریعت سازی کر سکے۔
۲۔قانون میں انسانی نقص، عجز، ضعف، اورقلت موجودہے۔ جسے ہمہ وقت ترمیم و تبدیلی سے دو چار ہونا پڑتاہے جو کمال کا نہیں نقص کا اظہار ہے۔ یہ اس وقت کمال کو پہنچ سکتا ہے جب انسان خود کمال کو پہنچ جائے۔
۳۔سوسائٹی...
شریعت:
۱۔ شریعت ، اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی نازل کردہ ہے۔
۲۔ شریعت ، اللہ کی تخلیق اور آئین الٰہی کے تفصیلی ضابطوں کا نام ہے۔ جس میں اس کی قدرت، کمال اور عظمت کی جھلک اور اس کے ماضی و مستقبل کے تمام ممکنات پر محیط علم کی روشنی موجود ہے۔ جو تمام مسائل و معاملات کا احاطہ کر گئی ہے۔ اس کا فیصلہ...
قانون کی نشوونما :
قانون کی ابتداء اس وقت ہوئی جب خاندان اور قبیلہ وجود میں آئے۔ اس وقت خاندان کے سربراہ کا قول ہی پورے خاندان کے لئے قانون کا درجہ رکھتا تھا اور قبیلے کاقانون ہوا کرتا تھا۔ قانون اسی طرح سوسائٹی کے نشوو ارتقاء کے ساتھ آگے بڑھتا رہا۔ یہاں تک کہ ریاست وجود میں آ گئی۔ ابتدا...
لفظ قانون کے مختلف استعمال:
۱۔گزشتہ چند صدیوں سے فقہ کی بجائے ان احکام کو جو اسلامی ممالک میں نافذ ہیں۔ قوانین(Law) کہا جانے لگا ہے۔ جس سے مراد حکومتی قوانین کی دفعات کا مجموعہ ہے۔جیسے قانُونُ الْجَزَائِ العُثْمَانِی۔ سلطنت عثمانی کا قانون سزا۔ یا القَانُونُ الْمَدَنِیُّ الْعِرَاقِی۔ عراق کا...
فقہ اور شریعت میں فرق:
ان دونوں کے مابین عموم وخصوص کی نسبت ہے۔ شریعت سے مراد ہر وہ حکم جو اللہ تعالیٰ نے شریعت بنا کر اپنے بندوں کو عقائد، عبادات، معاملات یا اخلاق وغیرہ کو دئے۔اور فقہ، شریعت کے مقابلے میں خاص ہوگئی۔ کیونکہ اس میں ضرورۃً شریعت کے عقائد اورعملی احکام ہی پیش نظر رہتے ہیں جیسے ...
اصطلاحاً:
وہ احکام جو اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ ﷺ کے ذریعے اپنے بندوں کو دیئے جن میں عقائد، عبادات، معاملات، اخلاق اور شعبہ ہائے زندگی سے متعلق مختلف تعلیمات بھی شامل ہیں ان پر لوگ گامزن ہوں اور اپنی دینی ، دنیوی اور أخروی سعادتوں کو سمیٹ سکیں۔انہیں احکام شرعیہ کہا جاتا ہے۔
ان لغوی اور...
شریعت:
لغت میں تشریع( شریعت کی رو سے قانون سازی کرنا) کا لفظ شریعت سے ماخوذ ہے۔ عربی لغت میں اس کے متعدد معانی ہیں۔مثلاً:
شَرَعَ الْوَارِدُ شَرْعاً:
آنے والے نے اپنے منہ سے پانی تناول کیا ۔
شَرَع َالدِّیْنَ:
دین کو ایک طریقہ بنایا اور اسے واضح کیا۔
یہی معنی قرآن کریم میں مستعمل ہے:
{ شَرَعَ...
دینی فقہ:
… اس کے برعکس وہ فقہ جس میں مسلکی نہیں بلکہ اس میں دین کی آفاقیت کو ہمیشہ پیش نظر رکھا جاتا ہے۔یعنی علماء وفقہاء اور مجتہدین حضرات کی آمد ورفت کا سلسلہ اس میں باقی رہتا ہے اور دین کی وجہ سے تاقیامت قائم رہنا ہے۔ اس لئے حال ومستقبل کے فقہاء کی استنباطی واجتہادی کاوشوں پر اس میں پابندی...
فقہ، قانون اورشریعہ
ان تینوں علوم کے لغوی واصطلاحی فرق کو سمجھنا بھی ضروری ہے تاکہ ہر علم کو اس کا مناسب مقام دیا جاسکے۔
فقہ کی لغوی اور اصطلاحی تعریف آپ پڑھ چکے اور تاریخی اعتبار سے بتدریج اس کے مفہوم میں جو تبدیلی آئی وہ بھی آپ جان چکے۔ ہمارے دور میں رائج فقہ کی اب دو قسمیں ہیں:
مذہبی فقہ...
دین اور مذہب میں فرق
فقہی مکاتب کے ہاں لفظ مذہب ۔۔مخصوص فقہی سوچ یا نظریے کے لئے مستعمل ہوتا ہے۔ اس لئے مناسب لگتا ہے کہ لفظ دین کے مقابلے میں اسے واضح کردیا جائے۔
دین:
اسلام کے لئے دین کا لفظ قرآن پاک اور احادیث شریفہ میں عام مستعمل ہوا ہے۔ اس لئے کہ دین(راستہ، عقیدہ وعمل کامنہج، طریقہ زندگی)...
یہ ادلہ دو قسم کے ہیں:
ادلہ عقلیہ اور ادلہ نقلیہ۔
اَدِلَّہ َنقْلِیَّہ:
یہ کتاب وسنت ہیں اور ان کے ذیلی مختلف فیہ ادلہ، اجماع ، عرف، ہم سے پہلے کی شریعت اور قول صحابی وغیرہ ہیں۔یعنی یہ روایت ونقل کے ذریعے ہم تک پہنچتے ہیں۔
اَدِلَّہ عَقْلِیَّہ:
یہ قیاس ، مصالح مرسلہ، استحسان، سد ذرائع اور...
ادلہ:
proofs,evidences or indications دلیل کی جمع ہے لغت میں دلیل مرشد وراہنما کو کہتے ہیں۔ شاعر کہتا ہے:
إذَا کَانَ الْغُرَابُ دَلِیْلَ قَومٍ سَیَہْدِیْہِمْ طَریْقَ الْہَالِکِیْنَا
جب کوئی کوا کسی قوم کا مرشد وراہنما ہو تو وہ انہیں ہلاکت والا راستہ ہی دکھائے گا۔
٭…یہ دلائل قرآن کریم کی آیات...
شَرْعِیَّہ سے مراد وہ احکام ہیں جو شرعی ہوں یعنی جو قرآن وسنت سے ماخوذ ہوں خود ساختہ نیک وبد اعمال شرعی احکام نہیں کہلائیں گے۔ کیونکہ ان پر شریعت کا رنگ نہیں چڑھا ہوتا۔فقیہ کا یہ فرض ہے کہ اپنے فکر وتأمل اور قوت استدلال کے ذریعے احکام اور ان کے دلائل میں اس منطقی ارتباط کو سمجھے جو دونوں میں...
اصطلاحی تعریف :
ذیل میں دی گئی فقہ کی یہ تعریف خیرالقرون کے بعد کے علماء نے پیش کی ہے:
عِلْمُ الْفِقْہِ : ہُوَ الْعِلْمُ بِالأحْکامِ الشَّرْعِیَّۃِ الْفَرْعِیَّۃِ الْمُتَعَلِّقَۃِ بِأفْعالِ الْعِبَادِ، فِی عِباداتِہِمْ، وَمُعامَلاتِہِمْ، وَعَلاقاتِہِمُ الأُسَرِیَّۃِ، وَجَنَایَاتِہِمْ،...
مگر خیرالقرون میں لفظ فقہ صرف علم دین کے لئے مختص تھا۔جس کی نمائندگی اس دور میں صرف قرآن وسنت ِ رسول ہی کیاکرتے تھے۔ اسی طرح مذاہب اربعہ ہوں یا خمسہ، جن ائمہ کے نام سے یہ مذاہب ایجاد ہوئے ان کے بانی فقہاء کی علمی، دینی اور اجتہادی کاوشیں بھی فقہ کہلائی جاسکتی ہیں۔ اور جو علماء وفقہاء ان کے بعد...
چوتھا معنی :
وہ باتیں جو نفس کے لئے مفید یا مضر ہوں ان کا جاننا بھی فقہ کہلاتا ہے۔ یعنی علم الکلام یا عقائدوغیرہ بھی فقہ کہلاتے ہیں۔ یونانی علوم کی اشاعت کے بعد جب متکلمین نے مناظروں کا آغاز کیا اور تاویلات کی گرم بازاری ہوئی تو علم الکلام(یعنی اعتقاد، وجوب ایمان، اخلاق وتصوف اور اعمال) کو...
دوسرا مرحلہ:
خیرالقرون میں :
اس دور کے فقہاء وعلماء نے فقہ کی متعدد تعریفات کی ہیں۔چند درج ذیل ہیں:
پہلا معنی:
علماء وفقہاء کے اختلافی دلائل کوجاننا فقہ کہلاتا ہیں۔ ہشام بن عبداللہؒؒ فرماتے ہیں۔
مَنْ لَمْ یَعْرِفْ اخْتِلاَفَ الْفُقَہَائِ فَلَیْسَ بِفَقِیْہٍ۔
جو علماء کے اختلاف کو نہیں...
لفظ فقہ کا معنی ومفہوم
لفظ فقہ اپنے لغوی معنی کے تعین میں کچھ تاریخی وتدریجی مراحل رکھتا ہے جن سے واقفیت صحیح فقہی مفہوم کے لئے بہت اہم ہوگی۔
پہلا مرحلہ:
لغت میں اس کا معنی ومفہوم
دوسرا مرحلہ:
خیرالقرون میں اس کا معنی ومفہوم
تیسرا مرحلہ:
متاخرین میں اس کا معنی ومفہوم۔
پہلا مرحلہ:
اہل...
فقہ کا موضوع :
فقہ کا موضوع مکلف یعنی بالغ، عاقل مسلمان کے افعال ہیں۔جن کے کرنے یا نہ کرنے کا مطالبہ اس سے کیا گیا ہے۔ان افعال کی حقیقت کیا ہے؟ فقہ اسلامی ہی اسے متعین کرتی ہے۔مثلاً: ایک بالغ، عاقل مسلمان کے لئے نماز قائم کرنا، زکوۃ دینا اوروالدین کے ساتھ احسان کرنا فرض ہے اسی طرح غصب کرنا،...