الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
قرآن وسنت میں تفریق ناجائز:
قرآن وسنت کے درمیان اس معنی میں تفریق کرنا کہ اگر ایک مسئلہ حدیث صحیح میں ہو مگر وہ قرآن کریم کے خلاف ہو تو حدیث کو چھوڑ دیا جائے گا، درست نہیں۔ قرآن وسنت میں اولاً تو تضاد ثابت کرنے کا سوچنا ہی نہیں چاہئے۔ اس لئے کہ جس رسول محترم پر قرآن اتراہے یہ کیسے ممکن ہے کہ اس...
سنت کا انکار قرآن کا انکار:
سنت کا انکار نہ صرف رسالت کے منصب کا انکار ہے بلکہ قرآن کریم کو نہ ماننے کا بھی ہے۔یہی وجہ ہے کہ انکار سنت سے قرآن کریم کے بے شمار احکام لایعنی ہوجاتے ہیں۔نماز ، روزہ، حج اور زکوۃ وغیرہ کی تفاصیل ہوں یا بیع وشراء کے معاملات۔ کیا انہیں حالات وزمانہ کی تبدیلی کے سپرد...
یہ آیات ا وراحادیث اس شک کی جڑ کاٹ دیتی ہیں کہ سنت رسول، شرعی دلیل نہیں ۔ایک مومن ان آیات کو پڑھنے کے بعد رسول اللہ ﷺ کو نہ صرف دلی احترام دیتا ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اتنا بڑا مقام مل جانے کے بعد اس کے ایمان میں اضافہ بھی ہوجاتا ہے کہ آپ ﷺ واقعی اللہ تعالیٰ کی طرف سے غیر معمولی نمائندے...
آپﷺ ہی ارشاد فرماتے ہیں:
وَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہِ لَو بَدَا لَکُمْ مُوسٰی فَاتَّبَعْتُمُوہُ وَتَرَکْتُمُونِیْ لَضَلَلْتُمْ عَنْ سَوَائِ السَّبِیْلِ، وَلَوْ کَانَ حَیًّا وَأَدْرَکَ نُبُوَّتِی لاَتَّبَعَنِیْ۔
اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اگر موسیٰ علیہ السلام بھی تم میں تشریف لے...
فقہ اسلامی میں سنت کا مقام :
دین کے صحیح فہم کے لئے شریعت کا یہ اولین مطالبہ ہے کہ سنت رسول پر اس اعتبار سے ایمان اور محبت رکھے کہ یہی میرے لئے سچ رول ماڈل ہے جس سے مجھے دل وجان سے بڑھ کر محبت ہے اور ہر قیادت وسیادت سے بڑھ کر قابل اطاعت ہے۔اس لئے ہر مسلمان آپ ﷺ کی تعلیمات سے واقف ہو اور اسی پر...
٭ …سنت: اس کے الفاظ اللہ تعالیٰ کے ہیں مگرمعنی رسول اللہﷺ نے پہنائے ہیں یہ بھی منزل من اللہ ہیں۔اس لئے کہ سنت بھی آپ ﷺ پر اسی طرح نازل ہواکرتی جس طرح آپ ﷺپر قرآن نازل ہوا کرتا۔قرآن کریم میں یہی تو فرمایا گیا: {من یطع الرسول فقد أطاع اللہ}۔ جو رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کرے گا وہ گویا اللہ کی اطاعت...
سنت رسولﷺ قرآن کی طرح فقہ اسلامی کا ایک اور مصدر ہے۔اس لئے اس کے متعدد معانی علماء نے مراد لئے ہیں۔
۱۔مکمل دین :
قرآن مجید میں ہے: {ما آتاکم الرسول فخذوہ وما نہکم عنہ فانتہوا}۔ جو اللہ کا رسول تمہیں دے اسے لے لو اور جس سے روکے اس سے باز رہو۔رسول اللہ ﷺ نے جو کچھ دینا ہے وہ دین ہے ۔آپ ﷺ کا...
سنت:
ہر وہ قول ، فعل یا تقریر جس کی نسبت آپ ﷺ سے صحیح یا حسن حدیث سے منسوب ہو۔ وحی خفی سے اس سنت کا تعلق ہے جواولین مأخذ کا ساتھی ہونے کی وجہ سے حجت ہے کیونکہ اس میں قرآن کے اجمال کی تفصیل اور اشکال کی توضیح ہے۔ عقلاً بھی اسے محدثین کے اصول تحقیق وتنقید کی کسوٹی پر پرکھنے کے بعد قبول کرنا چاہئے...
قرآن کریم کواسلامی قانون میں تقریباً ویسی ہی حیثیت حاصل ہے جو ملکی قوانین میں دستور کو حاصل ہوتی ہے۔ وہ احکام جن کا تعلق انسانی اعمال سے ہے مثلاً: نماز،روزہ، حج اور زکوۃ، خریدوفروخت یا معاملات حدود، جرائم اور خاندانی امور سے متعلق۔۔۔بقول امام ابن العربی اور امام غزالی رحمہم اللہ۔۔ پانچ سو آیات...
ان تینوں اقسام کی پہچان ومراتب کے بغیر یہ امکان ہے کہWar of Terminology سے متأثرکوئی بزرگ شرعی اصطلاحات کو لغت کی کتابوں سے اور لغت کو شریعت سے اور عرف کو لغت یا شریعت سے تلاش کرتا پھرے۔ ظاہر ہے یہ غلط تعبیر و تشریح ہے اور گمراہی کا سبب بھی ۔ مثلاً: لفظ خلافت ایک سیاسی اورعرفی اصطلاح ہے نہ کہ...
قرآن کریم اورشرعی احکام:
قرآن مجیدمیں احکام حلال وحرام کی وضاحت کے لئے کچھ اصول موجود ہیں۔ یہ مجمل احکام مقاصد شریعہ کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے مجموعہ فتاوی (۱۰؍۱۲۷) میں ایک بہت ہی جامع ونافع فصل میں لکھا ہے۔جس کا خلاصہ یہ ہے کہ قرآن کریم میں شرعی احکام جن...
قرآن کریم :
لغت میں اس کا مطلب ہے اکٹھا کرنا اور جمع کرنا۔ قِرَائَ ۃُ الْکَلِمَۃِ: جب حروف کو ایک دوسرے کے ساتھ ملا دیا جائے اور اکٹھا کردیا جائے۔پھر یہ لفظ اللہ تعالیٰ کی کتاب، القرآن پر لاگو ہوگیا اور علم بن گیا۔
اصطلاحاً کلام اللہ ہے غیر مخلوق ہے۔اسے مخلوق کہنا ہی کفر وضلالت ہے اور دین میں...
پہلا مصدر:
قرآن وسنت
یہی شریعت کے اصل مصادر ہیں۔اولین مأخذ اور شریعت کا اصل الاصول تو قرآن کریم ہے۔دونوں کو اکٹھا اس لئے لکھا ہے کہ یہ دونوں وحی ہیں ۔ دوش بدوش ہیں۔باہم جڑے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے کے لئے لازم وملزوم ہیں انہیں جدا نہیں کیا جاسکتا۔دونوں مل کر شریعت بنتے ہیں جن میں عقائد، عبادات...
فقہ اسلامی کے مصاد ر
تکمیل دین کے بعد یہ غالب امکان تھا کہ مستقبل میں نئے مسائل پیش آئیں گے۔ اس لئے دین اسلام نے ایسے مسائل کا سامنا کرنے اور ان کا مناسب حل بتانے کے لئے کچھ بنیادیں فراہم کردیں تاکہ مسائل کے احکام کی طرف مکلف لوگوں کی راہ نمائی کی جاسکے اور ان کا حل ممکن ہو سکے۔ یہ بنیادیں...
تیسرا دور:
دورِ جمود:
اس دوسرے نظریہ کو اتفاق کی بات ہے قبولیت عام ہوئی اور یوں جمود کے ایک ایسے دور کا آغاز ہوا جس کی وجہ سے امت اسلامیہ آج تک سنبھل نہ سکی۔اور پستی وپسماندگی اس کا مقدر بن گئی۔ تحقیق کو بتدریج معیوب سمجھا جانے لگا۔ احساس کمتری ایسا سمودیا گیا کہ اجتہاد کا ملکہ پانا آسان...
خیر القرون کے آخری دور میں غیر مسلموں کی فلسفیانہ کتب مسلم علماء کے ہاتھ لگیں۔ تو ان کے تراجم ظاہر ہونے کے بعد مسلم معاشرہ میں بہت سا فکری اختلاف در آیا۔ اجنبی نظریات اور غیروں سے اختلاط نے مسلم علماء کے رجحانات کو عقلی وفکری طور پر تقسیم کردیا۔ اس طرح علماء وفقہاء کے درمیان شریعت سے مستفید...
دوسرا دور:
زمانہ تابعین ومابعد میں: اسلامی سلطنت کا پھیلاؤ جب ہوا تو درس وتدریس کی صورت میں علمی حلقے، جابجا قائم ہوگئے۔صغار صحابہ ہوں یا کبار تابعین انہیں میں علماء کی ایک بڑی کھیپ تیار ہوگئی جن کی حیثیت علم و مرتبے اور تقوی واجتہاد میں ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر تھی۔ امڈتے مسائل کے حل کے لئے...
زمانہ صحابہ میں:
انہوں نے دین کے اصل جلال اور جمال کو دیکھا بھی اور پایا بھی۔ صحابہ کرام نے اللہ تعالیٰ کی اس امانت کو نور نبوت سے حاصل کیا اور اپنا عہد ختم ہونے سے پہلے پہلے بلا کم وکاست پورے کا پورا اگلی نسل کو منتقل کردیا۔ سیرت طیبہ کا علم ہو یا حدیث رسول کا، اگر کسی صحابی کو نہیں تھا تو اس...
صحابہ کرامؓ نے نبی کریمﷺ کو وضوء کرتے، نماز پڑھتے، حج کرتے ، روزہ رکھتے اور معاملہ کرتے دیکھا۔ اور آپ ﷺ سے ہر ایک کے بارے میں اہمیت بھی سنی۔ اور اسے وہ حیثیت دی جو ایک باعمل ، خدا ترس اور حب رسول سے سرشار کوئی بھی مومن دے سکتا ہے۔ اور اس کے بہتر نتائج بالحاح رب کریم سے چاہتا ہے۔
آپؐ سے انہوں...