الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
(۵) برق صاحب کا پانچواں مجوزہ معیار
انسانی فطرت کو جھٹلانا
برق صاحب کا مطلب یہ ہے کہ جو حدیث انسانی فطرت کے خلاف ہو وہ موضوع ہوگی، اس سلسلہ میں چند آیات قرآنی ملاحظہ فرمائیں:
{ رَبِّ اَنّٰی یَکُوْنُ لِیْ غُلٰمٌ وَّ کَانَتِ امْرَاَتِیْ عَاقِرًا وَّ قَدْ بَلَغْتُ مِنَ الْکِبَرِ عِتِیًّا۔ قَالَ...
{ وَحِفْظًا مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ مَارِدٍ } (الصافات)
اور ستاروں کو سرکش شیاطین سے بچاؤ کا سبب بنایا۔
کیا جدید سائنس بھی یہی کہتی ہے:
{ وَجَدَھَا تَغْرُبُ فِیْ عَیْنٍ حَمِئَۃٍ } (الکھف)
ذوالقرنین نے سورج کو کیچڑ کے ایک چشمہ میں ڈوبتے ہوئے پایا۔
کیا یہ حقیقت ہے؟
موسیٰ علیہ السلام نے اپنے ساتھی سے...
(۴) برق صاحب کا چوتھا مجوزہ معیار
حقائق کو نیہ کے خلاف ہونا
برق صاحب کا مطلب یہ ہے کہ جو حدیث حقائق کونیہ کے خلاف ہوگی، وہ موضوع ہوگی، اس سلسلہ میں بھی چند آیات قرآنی پیش کر رہا ہوں، ملاحظہ فرمائیے:
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
{ یَا نَارُکُوْنِی بَرْدًا وَسَلَاماً عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ } (الانبیاء)...
مومنین کی ایک جماعت جہاد سے نفرت کرتی تھی، وہ حق ظاہر ہو جانے کے بعد حق کے معاملہ میں اے رسول آپ سے جھگڑا کر رہے تھے، گویا ان کو آنکھوں دیکھے موت کے منہ میں دھکیلا جا رہا ہے۔
یہ ہے جنگ بدر میں صحابہ کی ایک جماعت کا نقشہ، برخلاف اس کے حدیث میں ہے کہ صحابہ نے کہا ہم سمندر میں کود پڑیں گے، ایسا...
ازواج مطہرات کی توہین اور قرآن مجید
دو ازواج مطہرات کے بارے میں قرآن کہتا ہے:
{ اِنْ تَنُوْبَا اِلَی اللہِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوْبُکُمَا }(التحریم)
اگر تم توبہ کرو (تو اچھا ہے) اس لیے کہ تمہارے دل ٹیڑھے ہوگئے ہیں۔
تمام ازواج مطہرات کے متعلق قرآن کا بیان سنیے:
{ اِنْ کُنْتُنَّ تُرِدْنَ...
خلاصہ
الغرض ان آیات اور ان جیسی دوسری آیات سے (جن کو بخوف طوالت قلم انداز کر رہا ہوں) توہین انبیاء ظاہر و باہر ہے، کوئی اللہ کی نافرمانی کر رہا ہے، کسی کا جھوٹ بولنا ثابت ہو رہا ہے، کوئی حمیت قومی میں سرشار، کوئی کتاب الٰہی اور رسول اللہ کی توہین و تذلیل کرتا نظر آرہا ہے کوئی غیر اللہ کو سجدہ...
حضرت لوط علیہ السلام کی توہین اور قرآن مجید
حضرت لوط علیہ السلام نے اپنی قوم کے مقابلہ میں فرمایا:
{ لَوْ اَنَّ لِیْ بِِکُمْ قُوَّۃً اَوْ اٰوِیْٓ اِلٰی رُکْنٍ شَدِیْدٍ }
کاش مجھے تمہارے مقابلہ کی طاقت ہوتی، یا میں کسی مضبوط قلعہ میں پناہ گزین ہوتا۔
کیا یہ توہین نہیں ہے کہ اللہ کا نبی بجائے اللہ...
حضرت یعقوب اور حضرت یوسف کی توہین اور قرآن مجید
اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:
{ وَرَفَعَ اَبَوَیْہِ عَلَی الْعَرْشِ وَخَرُّوْا لَہٗ سُجَّدًا } (یوسف)
یوسف علیہ السلام نے ماں باپ کو تخت پر بٹھایا اور وہ سب حضرت یوسف کے لیے سجدہ میں گر گئے۔
اس آیت سے معلوم ہوا کہ ماں باپ نے بھی بیٹے کو سجدہ کیا،...
حضرت موسیٰ علیہ السلام کی توہین اور قرآن مجید
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے دو آدمیوں کو لڑتے ہوئے دیکھا، ایک ان کی قوم کا فرد تھا، اور دوسرا دوسری قوم کا فرد تھا۔
{ فَاسْتَغَاثَہُ الَّذِیْ مِنْ شِیْعَتِہٖ عَلَی الَّذِیْ مِنْ عَدُوِّہٖ فَوَکَزَہٗ مُوْسٰی فَقَضٰی عَلَیْہِ قَالَ ھٰذَا مِنْ عَمَلِ...
حضرت آدم علیہ السلام کی توہین اور قرآن مجید
اللہ تبارک وتعالیٰ کا ارشاد ہے:
{ عَصٰی اٰدَمُ رَبَّہٗ فَفَوٰی ۔ وَلَمْ نَجِدْ لَہٗ عَزْمًا } (طہ)
آدم نے اپنے رب کی نافرمانی کی اور گمراہ ہوگئے، ہم نے آدم میں عزم نہیں پایا۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی توہین اور قرآن مجید
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ،...
(۳) برق صاحب کا مجوزہ تیسرا معیار
رسول اکرم ، ازواج مطہرات اور صحابہ کرام کی توہین
برق صاحب کا مطلب یہ ہے کہ جس حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یا کسی زوجہ مطہرہ یا کسی صحابی کی توہین ہو، وہ حدیث موضوع ہوگی، میں پوچھتا ہوں اگر یہ معیار درست ہے تو کیا آپ کہہ سکتے ہیں کہ اس معیار پر قرآن...
اگر آپ یہ فرمائیں کہ اس سے مراد قرآنی آیت نہیں، بلکہ شریعت ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ پھر آپ یہ مان لیجئے کہ تورات و انجیل منسوخ ہوگئیں، یا بھلا دی گئیں لیکن یہ آپ بھی تسلیم نہیں کرتے بلکہ آپ تو یہ کہتے ہیں کہ تورات و انجیل محفوظ ہیں، اور غیر منسوخ ہیں، اور صرف تورات یا انجیل پر ایمان لا کر...
(۲) برق صاحب کا مجوزہ دوسرا معیار
قرآن میں تحریف
برق صاحب کا مطلب یہ ہے کہ جو حدیث قرآن میں تحریف تسلیم کرتی ہو، وہ جعلی ہے، لیکن یہ معلوم نہیں کہ تحریف سے برق صاحب کی کیا مراد ہے اگر یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت جو قرآن تھا، بعد میں اس میں تحریف ہوگئی تو اس تحریف کی خبر...
تیسری بات جو اس سلسلہ میں مجھے عرض کرنی ہے وہ یہ کہ اس معیار پر تو قرآن کی بعض آیات بھی پوری نہیں اترتیں، مثلاً قرآن کی تعلیم یہ ہے کہ قرآن لوگوں کے لیے ہدایت ہے لیکن ایک آیت میں ہے کہ:
{ یُضِلُّ بِہٖ کَثِیْرًا } (البقرۃ)
اللہ اس کے ذریعہ بہت سوں کو گمراہ کردیتا ہے۔
یعنی قرآن ذریعہ گمراہی...
اب تک مسلمان اس کا مطلب یہ سمجھتے رہے کہ یہ کافر باز آنے والے نہیں تھے، جب تک ان کے پاس اللہ کا رسول نہ آتا، تو گویا اب آگیا، تو یہ لوگ باز آگئے، گویا تمام مسلمانوں کے نزدیک اس آیت میں رسول سے مراد حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جن کے آنے سے بہت سے کافر اپنے کفر سے باز آگئے، وہ...
برق صاحب کا تجویز کردہ پہلا معیار
تعلیمات قرآنی کے منافی ہونا
برق صاحب کا مطلب یہ ہے کہ جو حدیث تعلیمات قرآنی کے منافی ہوگی، وہ حدیث جعلی ہوگی، یہ معیار اگرچہ صحیح ہے، لیکن اس میں تفصیل ہے، مثلاً قرآن ہر مردار کو حرام کرتا ہے، لیکن حدیث میں ہے کہ مردار مچھلی حلال ہے، تو کیا یہ حدیث قرآن کے...
احادیث کے لیے برق صاحب کے تجویز کردہ معیار
قرآن کی روشنی میں
کتاب دو اسلام کے ختم کرنے سے پہلے برق صاحب نے حدیث کو پرکھنے کے لیے چند معیار درج فرمائے ہیں، ان معیاروں کا سلسلہ وار جواب درج ذیل ہے، لیکن جواب سے پہلے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں وہ یہ کہ:
سوال
اگر ان معیاروں پر قرآن مجید بھی پورا نہ...
غلط فہمی
ایک سلیم الفطرت مسلمان کا وطیرہ ہونا چاہیے کہ وہ ہر ایسی حدیث کو تسلیم کرے جو قرآن سے متعارض نہ ہو، خواہ وہ بخاری میں ہو، یا کسی مسند میں اور ہر ایسی حدیث کو بلا دریغ ٹھکرا دے خواہ وہ بخاری ہی میں ہو، جو ...۔ (دو اسلام)
ازالہ
محض قرآن سے متعارض نہ ہونا صحت کی دلیل نہیں، مثلاً '' ہر...
غلط فہمی
بہرحال اس حدیث سے اتنا تو واضح ہوگیا کہ قرآن اور اس صحیفہ کے بغیر کوئی اور وحی موجود نہیں اس لیے احادیث کو وحی خفی کہنا نہ عقلا درست ہے، اور نہ نقلا۔ (دو اسلام ص ۳۴۷)
ازالہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق سبائی جماعت نے یہ مشہور کردیا تھا کہ ان کے پاس وصایائے نبوی ہیں، جو اور مسلمانوں...