الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٍ ﴿٦﴾
ان کے لیے سوائے کانٹے دار درختوں کے اور کچھ کھانا نہ ہو گا۔ (۱)
٦-۱ یہ ایک کانٹے دار درخت ہوتا ہے جسے خشک ہونے پر جانور بھی کھانا پسند نہیں کرتے۔ بہرحال یہ بھی زقوم کی طرح ایک نہایت تلخ، بدمزہ اور ناپاک ترین کھانا ہو گا، جو جزو بدن بنے گا، نہ اس سے...
تَصْلَىٰ نَارًا حَامِيَةً ﴿٤﴾
وہ دہکتی ہوئی آگ میں جائیں گے۔
تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ آنِيَةٍ ﴿٥﴾
اور نہایت گرم چشمے کا پانی ان کو پلایا جائے گا۔ (۱)
یہاں وہ سخت کھولتا ہوا پانی مراد ہے جس کی گرمی انتہاء کو پہنچی ہوئی ہو۔ (فتح القدیر)
عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ ﴿٣﴾
(اور) محنت کرنے والے تھکے ہوئے ہوں گے۔ (١)
٣۔١ نَاصِبَةٌ کے معنی ہیں، تھک کر چور ہو جانا۔ یعنی انہیں اتنا پر مشقت عذاب ہو گا کہ اس سے ان کا سخت برا حال ہو گا۔ اس کا ایک دوسرا مفہوم یہ ہے کہ دنیا میں عمل کرکر کے تھکے ہوئے ہوں گے یعنی بہت عمل کرتے رہے ہوں گے۔ لیکن وہ عمل...
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ ﴿٢﴾
اس دن بہت سے چہرے ذلیل ہوں گے۔ (۱)
٤۔۱ یعنی کافروں کے چہرے۔ خَاشِعَةٌ جھکے ہوئے، پست اور ذلیل۔ جیسے، نمازی، نماز کی حالت میں اللہ کے سامنے عاجزی اور تذلل سے جھکا ہوتا ہے۔
سورة الغاشیة
(سورہ غاشیہ مکی ہے اور اس میں چھبیس آیتیں ہیں۔ بعض روایات میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کی نماز میں سورہ جمعہ کے ساتھ سورہ غاشیہ بھی پڑھتے تھے۔ موطا امام مالک)
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا...
إِنَّ هَـٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَىٰ ﴿١٨﴾
یہ باتیں پہلی کتابوں میں بھی ہیں۔
صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَىٰ ﴿١٩﴾
(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کی کتابوں میں۔
وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّىٰ ﴿١٥﴾
اور جس نے اپنے رب کا نام یاد رکھا اور نماز پرھتا رہا۔
بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا ﴿١٦﴾
لیکن تم تو دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو۔
وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ ﴿١٧﴾
اور آخرت بہت بہتر اور بہت بقا والی ہے۔ (١)
١٧۔١ کیوں کہ دنیا اور اس کی ہر...
قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ ﴿١٤﴾
بیشک اس نے فلاح پا لی جو پاک ہو گیا۔ (١)
١٤۔١ جنہوں نے اپنے نفس کو اخلاق رذیلہ سے اور دلوں کو شرک و معصیت کی آلودگی سے پاک کر لیا۔
الَّذِي يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرَىٰ ﴿١٢﴾
جو بڑی آگ میں جائے گا۔
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ ﴿١٣﴾
جہاں پھر نہ مرے گا نہ جئے گا (بلکہ حالت نزع میں پڑا رہے گا)۔ (۱)
۱۳۔۱ ان کے برعکس جو لوگ صرف اپنے گناہوں کی سزا بھگتنے کے لیے عارضی طور پر جہنم میں رہ گئے ہوں گے انہیں اللہ تعالیٰ ایک...
سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ ﴿١٠﴾
ڈرنے والا تو نصیحت لے گا۔ (۱)
١٠-۱ یعنی آپ کی نصیحت سے وہ یقیناً عبرت حاصل کریں گے جن کے دلوں میں اللہ کا خوف ہو گا، ان میں خشیت الہیٰ اور اپنی اصلاح کا جذبہ مزید قوی ہو جائے گا۔
وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَى ﴿١١﴾
(ہاں) بد بخت اس سے گریز کرے گا۔ (۱)
۱۱۔۱ یعنی اس...
وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ ﴿٨﴾
ہم آپ کے لیے آسانی پیدا کر دیں گے۔ (١)
٨۔١ یہ بھی عام ہے۔ مثلاً آپ پر وحی آسان کر دیں گے تاکہ اس کو یاد کرنا اور اس پر عمل کرنا آسان ہو جائے۔ ہم آپ کی اس طریقے کی طرف رہنمائی کریں گے جو آسان ہو گا۔ ہم جنت والا عمل آپ کے لیے آسان کر دیں گے، ہم آپ کے لیے ایسے افعال...
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰ ﴿٦﴾
ہم تجھے پڑھائیں گے پھر تو نہ بھولے گا۔ (١)
٦۔١ حضرت جبرائیل عليہ السلام وحی لے کر آتے تو آپ اسے جلدی جلدی پڑھتے تاکہ بھول نہ جائے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا، اس طرح جلدی نہ کریں۔ نازل شدہ وحی ہم آپ کو پڑھوائیں گے یعنی آپ کی زبان پر جاری کر دیں گے، پس آپ اسے بھولیں گے...
وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَىٰ ﴿٤﴾
اور جس نے تازہ گھاس پیدا کی۔ (۱)
٤۔۱ جسے جانور چرتے ہیں۔
فَجَعَلَهُ غُثَاءً أَحْوَىٰ ﴿٥﴾
پھر اس نے اس کو (سکھا کر) سیاہ کوڑا کر دیا۔ (۱)
۵۔۱ گھاس خشک ہو جائے تو اسے غُثَاءً کہتے ہیں، أَحْوَى سیاہ کر دیا۔ یعنی تازہ اور شاداب گھاس کو ہم سکھا کر سیاہ کوڑا بھی...
الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ ﴿٢﴾
جس نے پیدا کیا اور صحیح سالم بنایا۔ (۱)
۲۔۱ دیکھیے سورۃ انفطار کا حاشیہ نمبر ۷
وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ ﴿٣﴾
اور جس نے (ٹھیک ٹھاک) اندازہ کیا اور پھر راہ دکھائی۔ (١)
٣۔١ یعنی نیکی اور بدی کی۔ اس طرح ضروریات زندگی کی۔ یہ ہدایت حیوانات کو بھی عطا فرمائی۔ قَدَرٌ کا...
سورة الأعلى
(سورہ اعلى مکی ہے اور اس میں انیس آیتیں ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ سورت اور سورۃ الغاشیہ عیدین اور جمعہ کی نماز میں پڑھا کرتے تھے۔ اسی طرح وتر کی پہلی رکعت میں سورۃ الاعلی، دوسری میں سورۃ الکافرون اور تیسری میں سورۃ الاخلاص پڑھتے تھے۔)
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ...
أَلَا إِنَّ لِلَّـهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۗ أَلَا إِنَّ وَعْدَ اللَّـهِ حَقٌّ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ﴿٥٥﴾ سورہ یونس
یاد رکھو کہ جتنی چیزیں آسمانوں میں اور زمین میں ہیں سب اللہ ہی کی ملک ہیں۔ یاد رکھو کہ اللہ تعالٰی کا وعدہ سچا ہے۔ لیکن بہت سے آدمی علم نہیں رکھتے۔...
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بہن جی ۔علماء کے ہمراہ مجھے ٹیگ نہ کریں تاکہ غلط فہمی کا احتمال نہ ہو۔ کیونکہ میں ان کے مقابلے میں عامی ہوں۔جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء۔
فَمَهِّلِ الْكَافِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًا ﴿١٧﴾
تو کافروں کو مہلت دے (١) انہیں تھوڑے دن چھوڑ دے۔
١٧۔١ یعنی ان کے لیے تعجیل عذاب کا سوال نہ کر، بلکہ انہیں کچھ مہلت دے دے۔ رُوَيْدًا: قَلَيلا یا قَرِيبًا یہ امہال و استدراج بھی کافروں کے حق میں اللہ کی طرف سے ایک کید کی صورت ہے جیسے فرمایا...