• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آپ مانیں یا نہ مانیں یہ ایک حقیقت ہے!

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
آپ مانیں یا نہ مانیں لیکن یہ ایک حقیقت ہے "داعش نے تو صرف ایک شخص کو زندہ جلا یا تھااور پوری دنیا میں شور ہوگیا تھا ۔کراچی میں ایم کیو ایم نے300افراد کو زندہ جلا دیااور کوئی پوچھنے والا نہیں ؟؟؟؟؟؟کیا یہ ہے جمہوریت؟؟
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964

خنسا باجی ! طنز و مزاح میں اس طرح ’’ آپ مانیں یا نہ مانیں لیکن یہ ایک حقیقت ہے ‘‘ بیان کریں گی اور وہ بھی سوالیہ انداز میں ، تو آپ کا یہ دھاگہ ، اللہ اس کی مزید عمر دراز کرے ، مزید حقیقتیں بیان کرنے کے قابل نہیں رہے گا۔
 
تایاجی!مجھے آپ کی بات کی بالکل سمجھ نہیں آئی۔میں اتنے دنوں سے سوچ رہی ہوں کہ آپ کی بات کا کیا مطلب نکل سکتا ہے؟
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
تایاجی!مجھے آپ کی بات کی بالکل سمجھ نہیں آئی۔میں اتنے دنوں سے سوچ رہی ہوں کہ آپ کی بات کا کیا مطلب نکل سکتا ہے؟
بیٹا ! جن موضوعات پر گفتگو کرنا منع ہے ، ان کو اپنے اس ’’ معصومانہ ‘‘ تھریڈ میں بیان نہ کریں ، تاکہ اس کو ’’ زِیر قفل ‘‘ یا ’’ پس دیوار ‘‘ نہ کردیا جائے ۔ بس میری مراد یہی تھی ۔
( ویسے آپ نے مجھے ’’ تایا ‘‘ کہا تو میں نے آپ کا بھرم رکھنے کے لیے ’’ بیٹا ‘‘ کہہ دیا ، ورنہ اس جہان رنگ و بو میں ابھی تک کسی کا تایا نہیں بن سکا۔ ابتسامہ )
 
حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
بالکل غلتی کرتا ہے گلتی کرتا ہے یا پھر غلطی کرتا ہے۔ان تین میں سے ایک تو ضرور کرتا ہے۔ابتسامہ
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
بالکل غلتی کرتا ہے گلتی کرتا ہے یا پھر غلطی کرتا ہے۔ان تین میں سے ایک تو ضرور کرتا ہے۔ابتسامہ
ایک نہیں دو نہیں بلکہ تین کے تین غلطی کرتا ہے۔ دو املا کی غلطی اور تیسرا کام کی غلطی ۔ ابتسامہ
 
Last edited:

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
آپ مانیں یا نہ مانیں !!امریکہ کو ہم بھی مطلوب تھے

جب ہمیں سرکاری ملازمت ملی تو ہم نے امریکن سنڑ لاہور"لائبریری" کی رکنیت حاصل کرنے کے لئے اپنے محکمہ سے تصدیق نامہ لے کر امریکن لائبریری میں داخل دفتر کیا۔ اور یوں ہم بھی اس لائبریری کے معزز رکن بن گئے۔ وہاں سے کتابیں لے کر گھر میں لا کر پڑھتے رہے۔ مگر اپنی لا اُبالی طبیعت کےماتحت کبھی کبھی کتابیں مقررہ وقت کے بعد واپس کرتے۔ ایک دفعہ اسی طبیعت کی وجہ سے کافی عرصہ تک کتابیں واپس نہ کی۔ سنڑ کی طرف سے یکے بعد دیگرے دو خط موصول ہوئے کہ جناب کتابیں واپس کر جائیں مگر ان دنوں طبیعت کچھ زیادہ ہی کھلنڈری ہورہی تھی اس لیے اس کو نظر انداز کردیا۔ کچھ عرصہ گزر گیا۔ ایک مہینہ میری تنخواہ نہیں آئی۔ اپنے متعلقہ شعبہ سے استفسار کرنے پر معلوم ہوا کہ آپکی تنخواہ امریکن سنڑ کے کہنے پر بند کردی گئی ہے جب تک کہ آپ وہاں حاضر ہو کر ان کی کتابیں واپس نہیں کرتے۔ پھر کیا تھا جناب ہمیں تو اپنی تنخواہ کے لالے پڑگئے۔ سارا کھلنڈرا پن رفو چکر ہوگیا اور طبیعت میں لا اُبالی پن کافور ہوگیا۔ بھاگم بھاگ گھر پہنچے، کتابیں لیں اور امریکن سنٹر میں جاکر ہی سانس لیا۔ کتابیں جمع کروائیں، رسید حاصل کی اور واپس دفتر کی جانب رواں دواں ہوگئے۔ رسید دفتر جمع کروائی اور پھر تنخواہ پائی۔

یہ ’آپ بیتی‘ کچھ عرصہ قبل اردو مجلس پر شئیر کی تھی سوچا کہ یہاں پر بھی مطلع کردیں۔
امریکہ سے بدلہ تو ہماری بدعاؤں نے لے لیا۔۔ آخر کار وہ سنٹر اُنہیں چھوڑ کر جانا پڑا۔۔۔۔ابتسامہ۔۔۔
 
خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
بیٹا ! جن موضوعات پر گفتگو کرنا منع ہے ، ان کو اپنے اس ’’ معصومانہ ‘‘ تھریڈ میں بیان نہ کریں ، تاکہ اس کو ’’ زِیر قفل ‘‘ یا ’’ پس دیوار ‘‘ نہ کردیا جائے ۔ بس میری مراد یہی تھی ۔
( ویسے آپ نے مجھے ’’ تایا ‘‘ کہا تو میں نے آپ کا بھرم رکھنے کے لیے ’’ بیٹا ‘‘ کہہ دیا ، ورنہ اس جہان رنگ و بو میں ابھی تک کسی کا تایا نہیں بن سکا۔ ابتسامہ )
جزاک اللہ خیر
ان شاء اللہ آئندہ ایسی کوئی شکایت نہیں ہو گی ۔آپ میری ایسی پوسٹس بخوشی حذف کرسکتے ہیں ۔
 
Top