• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آپ مانیں یا نہ مانیں یہ ایک حقیقت ہے!

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
تین چار دن قبل رات گئے ایک فیس بک سٹیٹس پڑھا کہ آفس میں دوستوں سے پریشانی وجہ پوچھی تو کہنے لگے’’ خیریت تو ہے اتنے دن ہو گئے بجلی نہیں گئی ۔۔۔‘‘واقعی میں ،حیرت ہوئی مجھے تو یاد ہی نہیں رہا تھا کہ بجلی آتی جاتی بھی ہے ۔۔۔سٹیٹس لائک کیا اور سونے چل دی ۔۔فجر کی نماز میں لائٹ نہیں تھی وہ وقت اور اب بجلی کی آنیاں جانیاں جاری ہیں ۔۔۔۔ دوستوں کی پریشانی تو ختم ہو گئی ہو گی ۔۔۔۔غصے والا آئیکون
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
آپ مانیں یانہ مانیں لیکن یہ ایک حقیقت ہے محدث فورم پر بھی چکر لگانا مشکل ہو گیا ہے
خنساء !یہ کون کہتا ہے کہ فورم پر گول گول چکر لگایا کریں۔بس آرام سے سیدھا سیدھا آیا کریں:)
سبزی لانے سے پہلے وعظ و نصیحت سننی پڑتی ہے اور سبزی لانے کے بعد بھی۔۔۔۔
ایک دن تو ہم نے دکاندار کو کہہ ہی دیا:"یار ! ایسے آلو دینا کہ جھڑکیاں نہ پڑیں"۔۔۔۔۔۔۔ابتسامہ۔۔۔۔۔۔۔۔
:)
ہمارے ہاں سربراہِ گھرانہ ڈانٹ ڈپٹ کے بعدکہتیں"اچھا خیر!!لائے گا تو اسے خریداری کا پتا چلے گا۔۔دو دفعہ ایسی لے آیا ہے۔۔اگلی دفعہ اچھی چیز لے آئے گا۔۔ایک دفعہ انار کی پیٹی آئی۔۔سربراہِ گھرانہ خوش ہو گئیں کہ اب خریداری کی سمجھ آ گئی ہے۔۔۔"دیکھو طیب کے ساتھ گیا تھا ناں۔۔اس لیے۔۔کم قیمت بھی مل گئی ہے۔۔"۔۔کہا گیا"میں تو کہہ رہا تھا کہ گھوم پھر کر خریدتے ہیں۔۔مگر میرے آنے تک طیب بات کر چکا تھا"۔۔پھر تو مزید خوشی۔۔اور پھر تین چارانار خراب نکل آئے۔۔ہہہ۔۔۔"طیب نے ہی جلد بازی کی تھی۔۔۔یہ تو دھیان سے دیکھ بھال کر لے لیتا"امیاں بھی ناں:)
ابتسامہ ۔۔۔اس میں بھی بھلائی ہی ہے کہ بعد میں یہ نہ کہہ دیا جائے ’’چار کلو سبزی میں سے تین پاؤ بنا کر رکھ دی ۔۔۔باقی میکے بھجوا دی کیا‘‘۔۔۔ہہ
کیوں آپ کے گھر ایسا ایسا ہوتا ہے؟؟؟کانا آئیکون
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
کیوں آپ کے گھر ایسا ایسا ہوتا ہے؟؟؟کانا آئیکون
ہہہ۔۔۔نہیں بجو! ہمارے ابو خود ہی کہہ دیتے تھے میکے بھیج دو۔۔۔ابتسامہ
ابو جی کو سبزی جو مرضی کہو لاتے اپنی پسند کی ہیں ۔۔جب امی کہتی تھیں ’آپ یہ لے آئے ہیں بچے نہیں کھاتے،ایسے ہی پڑی رہے گی ‘ تو ابو بڑے ،مزے سے کہہ دیتے تھے ’’اچھا پھر کسی کو دے دیں ‘‘ زیادہ مسئلہ ہوتا تو کہہ دیتے ’’رکھ دو میں خود ہی کھا لوں گا ‘‘ پر کھاتا کون ہے ۔۔ابتسامہ
پتہ تو جب چلتا جب پکی ہوئی کھاتے ۔۔۔امی پکاتیں تو ہم بھوکے رہ لیتے سبزی بھی پڑی رہتی اور ابو کا سوا ل’’اور کچھ نہیں بنایا ؟‘‘ اب امی کیا کہتیں کہ خود ہی کہا تھا۔۔۔
سبزی پڑی رہتی تو امی ناراض ہوتیں کہ ضائع ہو رہی ہے تو بڑے آرام سے کہتے ’’اچھا کسی کے گھر بھیج دو‘‘۔۔آسان حل نکالا تھا۔۔یہ’’کسی‘‘ جو ہے نا ایک طرح سے امی کا میکہ تھا کہ امی کی جان پہچان والی سب آنٹیاں ۔۔امی کی بہنیں ہیں اور ہماری خالائیں ۔۔۔
یا
ابو جی ایک ہی دفعہ دو سال کی سبزی لے آتے ۔۔افففف۔۔۔۔۔دس کلو گوبھی جو ہمیں آج تک نہیں بھولتی ۔کہاں کہاں نہیں ڈالا تھا اسے ۔۔فریج میں ،فریزر میں چاولوں میں ،سالن میں ،،گوبھی کے پراٹھے ،مکس سبزیاں لیکن وہ بھی گوبھی ہی تھی پوری کی پوری ۔ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی تھی اور اوپر سے ہم گھر کے چار افراد ۔آپی ،بھیا تو جامعہ میں تھے ہم تینوں بہنیں ،امی ،ابو اور ساری گوبھی ):
ابو سوچتے ہوں گے کہ بہن بھائیوں سے اداس ہیں تو گوبھی سے دل لگارہے گا۔۔۔۔
ابو تو کہہ دیتے ‘‘کچھ اور بھی پکا لو‘‘اور امی ’’اب یہ ختم نہیں کرنی ؟‘‘
نتیجتا ہر دوسرے دن گوبھی کی زیارت ہوتی۔اور ہم نے دو سال مسلسل گوبھی کھانے کے بعد اگلے پانچ سال گوبھی کا نام سننا بھی گورا نہیں کیا ۔۔۔

ایک مزے کی بات یاد آئی ۔۔۔ابو ویسے تو تازہ سبزی لاتے ہیں لیکن رات دیر سے آنے کی بنا پر مہینے بھر کا راشن اور سبزی گاڑی میں پڑی رہتی ہے اور صبح جب نکالو تو ان سب کا فالودہ بنا ہوتا ہے ۔۔۔آنسوؤں والا آئیکون
ایک دفعہ جمعہ کے روز رات گئے ابو سبزی لائے تو خود گھر آ گئے اور سبزی کو گاڑی میں چھوڑ آئے نماز کے لئے گئے تو یاد آیا سبزی بھی آئی ہے ۔۔ہمیں چابی دی کے سبزی نکال لائیں ۔۔گرمیوں کی دوپہر کی رکھی سبزی رات گیارہ بجے تک ۔۔سمجھ تو گئے ہوں گے ۔۔۔اب جب ہم بہن بھائی کھینچ تان کر سبزی گھر لائے تو ابو جان کسی سے محو گفتگو تھے کسی نے کوئی دینی سوال پوچھا تھا ابو جواب دے رہے تھے۔جواب دیتے ہوئے کہنے لگے ’’اگر آپ گلی سڑی سبزی گھر لائیں تو بیگم رکھ لے گی ۔۔؟نہیں بلکہ اٹھا کر آپ کے سر میں مارے گی ۔۔۔۔‘‘
امی نے بات سن لی جو سبزی کا حشر دیکھ کر آ رہی تھیں فورا کہنے لگیں ’’لیکن میں نے تو ایسا کچھ نہیں کیا‘‘۔ابتسامہ
اس پر ابو کی ہنسی چھوٹ گئی اور ہم سب بھی ہنسنے لگے ۔۔۔
رب ارحمھما کما ربیانی صغیرا
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
اب تو لائٹ دوستی کروانے میں بھی اہم کردر ادا کرنے لگی ہے ۔۔آنسوؤ ں والا آئیکون
میں جمعہ کو ہی آپ سے دوستی کرنے والی تھی مگر لائٹ چلی گئی
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
ف ب بھی پرہم بہت کچھ کر سکتےہیں۔۔گزشتہ دنوں ہمارے ایک عزیز لاہور بیٹھے بیٹھے "کوریا" پہنچ کر فوٹو گرافی کر رہے تھے:)اتنا "پہنچا " ہوا کبھی کوئی ہوا ہو گا؟؟؟
 

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
مجھے فورم پر آنے کے لیے بستے اور کتابوں کاپیوں کا ایک بہت بڑا چکر لگانا پڑتا ہے اگر تو وہ چکر مکمل ہو جائے تو ٹھیک نہیں تو پھر ایکسیڈنٹ ہو جاتا ہے۔۔:(
 

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
تھپڑ کھانے کا اسی وقت مزا آتا ہے جب ہمارے ساتھ کسی اور کو بھی پڑے۔:)
 

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
آپ مانیں یا مانیں لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ مجھے اب بڑے بھائی کی اہمیت کا پتہ چلا ہے جب ا تناکچھ اٹھانا پڑتا ہےاور دھوپ میں چلنا پڑتا ہے۔۔۔۔۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
آپ مانیں یا مانیں لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ مجھے اب بڑے بھائی کی اہمیت کا پتہ چلا ہے جب ا تناکچھ اٹھانا پڑتا ہےاور دھوپ میں چلنا پڑتا ہے۔۔۔۔۔
):
کیوں پہلے بھیا جی خنساء کی مزدوری کیا کرتے تھے؟؟:)

بھائی بڑے ہوں یا چھوٹے بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔۔لیکن ان کی قدر اس وقت آتی ہے جب ہم ان سے دور ہو جاتے ہیں۔۔ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارا بھائی تو ہمیں پوچھتا ہی نہیں ہے۔۔۔۔وہی تو آپ کو تب پوچھتا ہے،جب کوئی ارد گرد میں آپ کو پوچھنے والا نہیں ہوتا!!!
یا رب ہمارے بھائیوں کو اپنی حفظ و امان میں،اپنے اہل و عیال میں خوش و خرم اور صراط مستقیم پر گامزن رکھنا۔آمین
 
Top