امام نسائی فرماتے ہیں:
ما في هذه الكتب كلها أجود من كتاب البخاري
کہ صحیح بخاری تمام کتابوں سے عمدہ وبہترین (باعتبار صحت سند) کتاب ہے۔
قال ابن حجر: "والنَّسائي لا يعني بالجَودة إلاَّ جودة الأسانيد كما هو المتبادر إلى الفهْم من اصطلاح أهل الحديث، ومثل هذا من مثل النَّسائي غايةٌ في الوصف مع شدَّة تحرِّيه وتوقِّيه وتثبُّته في نقد الرِّجال وتقدُّمه في ذلك"[38].
رابط الموضوع: http://www.alukah.net/sharia/0/21351/#ixzz33qAyPTCh
محترم بھائی! مجھے یہ بات سمجھ نہیں آرہی کہ آپ کو اعتراض کس بات پر ہے؟ کیا آپ کے نزدیک صحیح بخاری کتاب اللہ کے بعد سب سے صحیح کتاب نہیں؟؟؟
اگر اس پر آپ کا اتفاق ہے تو پھر اعتراض کس پر؟؟ اس بات پر کہ صاحب دھاگہ نے اسے تمام علماء کی طرف کیوں منسوب کیا ہے؟؟؟
کیا آپ کے نزدیک کوئی ایسا عالم (مفسر، محدث یا فقیہ وغیرہ) ہے جو اس بات کا مخالف ہے؟ اگر ہے تو پیش کریں۔ اگر نہیں تو پھر بحث کس بات کی؟؟؟