اشماریہ
سینئر رکن
- شمولیت
- دسمبر 15، 2013
- پیغامات
- 2,682
- ری ایکشن اسکور
- 752
- پوائنٹ
- 290
اگر آپ صراحتا یہ الفاظ نہیں دکھا سکتے تو پھر مجھے زبردستی اس بحث میں شامل کرنے سے اجتناب کیجیے۔جب کوئی ایسی بات سمجھنی ہو جو مقلد کے خلاف ہو تو مقلد اتنا بے وقوف بن جاتا ہے جیسے دنیا میں اس سے زیادہ کوئی بے وقوف ہے ہی نہیں۔ اور جب اپنے مسائل و عقائد کا دفاع کرنا ہو تو قرآن و حدیث کو تختہ مشق بناتے ہوئے ایسی ایسی تاویلیں کرتا ہے کہ دنیا میں اس سے بڑھکر کوئی چالاک اور شاطر ہی نہیں۔
میں یہ الفاظ آپکی پوسٹ میں کیسے دکھا سکتا ہوں جبکہ یہ میرے اپنے الفاظ ہیں جو میں نے بحث میں شامل تمام دیوبندیوں کی شراکتوں کو پڑھ کر بطور خلاصہ لکھے ہیں؟ برائے مہربانی آپ ایسی مضحکہ خیز مطالبات نہ کریں کہ ہمیں یقین ہونے لگے کہ آپ واقعی مقلد ہیں۔ میں نے آپ کے لئے لکھا ہے کہ اس موقف (صحیح بخاری کے ’’اصح الکتب بعد کتاب اللہ‘‘ ہونے پر اجماع جھوٹ ہے) میں آپ نے اپنے دیوبندی بھائیوں کا ساتھ دیا ہے۔ ثبوت دیکھئے آپ نے لکھا تھا:
کیا آپ کا یہ اقرار یہ سمجھانے کے لئے کافی نہیں ہے کہ آپ بھی صحیح بخاری کے ’’اصح الکتب بعد کتاب اللہ‘‘ ہونے پر اجماع کو نہیں مانتے؟ اگر آپ کا موقف اسکے برعکس تھا تو آپ نے دھاگہ میں شرکت کرنے کے باوجود بھی نہ تو اپنے دیوبندی بھائیوں کی تردید کی اور نہ ہی انہیں سمجھانے کی کوشش کی یہ موقف غلط ہے بلکہ دو تین پوسٹس میں آپ نے جو کچھ لکھا وہ انکی حمایت اور تائید میں ہی تھا۔ اسی لئے حافظ طاہر اسلام عسکری حفظہ اللہ نے آپکی پوسٹ کے جواب میں یہی بات لکھی جو آپکی پوسٹ پڑھنے والے ہر شخص کے ذہن میں آرہی ہے۔ دیکھئے:
یہ مزید اپنے الفاظ دیکھ لیجئے تاکہ آپ کو یقین آجائے کہ آپ کا موقف بھی بعینہ وہی ہے جو آپ کے دیگر دیوبندی بھائیوں کا ہے۔
آپ بتائیں کہ میں نے آپ کے متعلق کون سی غلط بات لکھی ہے جو آپ مجھ سے الفاظ دکھانے کا مطالبہ کررہے ہیں؟
میرے خیال سے بات چونکہ اب بالکل واضح ہوچکی ہے اس لئے میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ آپ اپنے ان علماء کے بارے میں کیا کہتے ہیں جنھوں نے صحیح بخاری کے ’’اصح الکتب بعد کتاب اللہ‘‘ پر اجماع کا دعویٰ کیا ہے۔ کیا یہ علماء جھوٹے تھے یا یہ دیوبندی جھوٹے ہیں جو بے شرمی سے مسلسل اجماع کے اس دعویٰ کا انکار کررہے ہیں؟
آپ کے مثبت جواب کا منتظر: بدعتیوں کا دشمن
باقی آپ کا طرز گفتگو رپورٹ کر رہا ہوں کیوں کہ @خضر حیات بھائی کا حکم یہی ہے۔