• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

احناف عقائد میں تقلید کیوں نہیں کرتے؟ اس وسوسے کا جواب

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
بحمد اللہ تعالى میں وہاں جواب دے چکا ہوں اور میرے جواب کے اک عرصہ بعد تک وہاں سناٹا تھا اسکے بعد میں اس تھریڈ میں دوبارہ نہیں گیا ۔ اگر کوئی اشکال وہاں وارد ہوا ہے تو اسکا لنک دیں اور ابھی نقد جواب وصول کریں جناب پریشان کیوں ہوتے ہیں محترم طحاوی دوراں وغزالی زماں صاحب ہم تو آپکی راہوں میں پلکیں بچھاتے پھرتے ہیں مرحبا
حضرت خود جاکر دیکھ لیں !ندوی صاحب صدائے مکرربھی لگاچکے ہیں لیکن خموشی کاعالم ہے ۔بہرحال یہ بات کچھ ہضم ہونے والی نہیں ہے
لیجئے حضرت لنک بھی شامل ہے۔ دیکھئے اورآنکھین ٹھنڈی کیجئے
http://www.kitabosunnat.com/forum/تقلید-واجتہاد-315/تقلید-کی-جامع-تعریف-5964/index6.html
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,980
پوائنٹ
323
حضرت خود جاکر دیکھ لیں !ندوی صاحب صدائے مکرربھی لگاچکے ہیں لیکن خموشی کاعالم ہے ۔بہرحال یہ بات کچھ ہضم ہونے والی نہیں ہے
لیجئے حضرت لنک بھی شامل ہے۔ دیکھئے اورآنکھین ٹھنڈی کیجئے
http://www.kitabosunnat.com/forum/تقلید-واجتہاد-315/تقلید-کی-جامع-تعریف-5964/index6.html
لیں جناب علامہ طحاوی صاحب ہم نے تو کر لی آنکھیں ٹھنڈی اور اب آپ بھی کرلیں
http://www.kitabosunnat.com/forum/تقلید-واجتہاد-315/تقلید-کی-جامع-تعریف-5964/index6.html#post62760
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
محترم المقام مفتی عابد الرحمن صاحب
اہل الحدیث کا وجود کب سے اور یہ نام کب سے ہے اور اسکی دلالت کیا ہے یہ سب کچھ ہم بہت پہلے واضح کر چکے ہیں لیکن اگر آپکو نئے سرے سے ہی پوچھنا ہے تو اس کے بارہ میں ایک مستقل موضوع شروع کرلیں
یہ موضوع تو صرف تقلید کے گرد گھومتا ہے لہذا اسے تقلید کی حد تک ہی رہنے دیں اور خلط محبث نہ فرمائیں

ثانیا
آپ سے گزارش ہے کہ صرف ایک سطر میں آپ تقلید کی وہ تعریف تحریر فرما دیں جسے آپ صحیح تقلید کی صحیح تعریف سمجھتے ہیں
تاکہ بات کو آگے بڑھایا جاسکے
السلام علیکم
خلط مبحث ہماری بات نہیں ہمارا موقف نہایت واضح ہے ، بار بار بات کو لوٹانا چنداں مفید نہیں ،تقلید کی تعریف میں جو آراء پیش کررہے ہی وہ سب انسانی وضع کردہ ہیں اور بحیثت انسان سب کو اپنے نظریات پیش کرنے کا حق ہے ، چنانچہ تقلید کی جو لغوی تعریف بیان کیجاتی ہے ہم اس کو کیسے تسلیم کر لیں جب کہ ایسا نہیں ہے، آپ دوسروں کے نظریات کا پابند ہمیں کررہے ہیں ، جب کہ شخصی تقلید کے آپ قائل نہیں ، تو بھر آپ ہمیں کیوں مجبور کررہے ہیں کہ ہم آپ کی اور آپ کی جماعت کے نظریات کی پیروی ، اطاعت یا تقلید کریں جب کےعلمائے متا خرین کی اکثریت بلکہ کل نے بجز آپ کے ہم خیال افراد کے آپ کی جماعت کوجماعت حق تسلیم نہیں کیا ، جس طرح آپ حضرات ائمہ اربعہ خصوصآ امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ کو قبول نہیں فرماتے،جب کہ آپ حضرات پکے اور سچے مقلد ہیں اہل حدیث نہیں ہیں بس چولہ دوسرا پہن رکھا ہے عوام کو دکھانے کے لئے۔، معلوم رہے کہ احناف ہی صحیح معنیٰ میں اہل حدیث ہیں ، کیوں کہ امام ابو حنیفہ ہی پہلے وہ شخص ہیں جنہوں نے اصول حدیث کو مدون کیا اور تمام ہی محدثین امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی عیال ہیں چاہے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ ہوں یا امام مسلم رحمۃ علیہ یا کوئی اور ، چنانچہ اصول حدیث میں تمام ہی حضرات تقلید کرتے ہیں امام ابو حنیفہ رحمۃ علیہ کی ۔ یہ کیا دورخی بات ہے کہ فن فقہ میں تو آپ غیر مقلد اور فن حدیث اوراحادیث میں مقلد ، بلکہ برا نہ لگے توکہوں اس بارے میں تو آپ بھی حنفی ہیں ، اس طرح سے آپ حضرات’’ حنفی اہل حدیث‘‘ ہوئے، مبارک ہواس طرح آپ ہمارے کھوئے ہوئے بھائی ہوئے ، اگر ناگوار خاطر ہو تو ثابت کردیں کہ آپ حنفی اہل حدیث نہیں ہیں۔اور یہ بھی واضح فرمادیں کہ اصول حدیث کے امام کون ہیں؟
باقی باتیں بعد میں ہوں گی آپ حضرات نے ہمیں بھت دوڑا لیا ہے ، فقط والسلام
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
اسی لیے تو عرض کیا ہے کہ مفتی صاحب آپ جس تقلید کو درست سمجھتے ہیں اسکی جامع ومانع تعریف فرما دیں ۔ بس
یہ تو کوئی بات نہیں ہوئی کم از کم یہ فرمادیں کہ آپ’’ حنفی اہل حدیث کیوں ہیں ‘‘ جب اپ یہ واضح فرمادیں گے تو آپ کا جوب مل جائے گا جس کو غالبآ آپ سمجھ گئے ہیں اسی لئے دوسری باتوں میں الجھایا جارہا ہے
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,980
پوائنٹ
323
یہ آپکا بہتان عظیم ہے !
ہم حنفی اہل الحدیث نہیں صرف اہل الحدیث ہیں ۔ لفظ حنفی کی گالی آپ نے ساتھ شامل کی ہے ۔ آئندہ اس سے اجتناب فرمائیں !
اگر آپ تقلید کی تعریف نہیں کرسکتے تو کوئی بات نہیں لیکن کم ازکم "حنفیت" جیسا گندہ لقب تو نہ لگائیں !!!
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
یہ آپکا بہتان عظیم ہے !
ہم حنفی اہل الحدیث نہیں صرف اہل الحدیث ہیں ۔ لفظ حنفی کی گالی آپ نے ساتھ شامل کی ہے ۔ آئندہ اس سے اجتناب فرمائیں !
اگر آپ تقلید کی تعریف نہیں کرسکتے تو کوئی بات نہیں لیکن کم ازکم "حنفیت" جیسا گندہ لقب تو نہ لگائیں !!!
محترم ناراض نہ ہوں آپ کے منہ میں گھی شکرچلئے تھوڑی دیر کے لئے عاریۃ ہم آپ کو اہل حدیث مان لیتے ہیں ،اگر آپ صرف اہل حدیث ہیں تو یہ اور فرمادیں کہ اصول حدیث کا مدون یا امام کون ہے ؟ اور یہ آپ کو معلوم ہونا چاھئے کہ امام ابو حینفہ رحمۃ اللہ علیہ ہی نےاولآاصول حدیث کو مدون کیا ، تو اب بتائے کیاآپ اپنے دادا امام سے نفرت فرمائیں گے؟ واضح رہے تمام محدثین کبار نے ان کے وضع کردہ اصول کی روشنی میں ہی فن حدیث پر کام کیا ہے اور ائمہ محدثین کوہی آپ بر حق مانتے ہیں ، جب امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ غلط تھے تو کیوں ان حضرات نے انکی اقتدا کی ،اطاعت کی پیروی کی اتباع کی جو لفظ بھی آپ کو مناسب لگتا ہو انتخاب فرمالیں، لیکن اس سے انکارنہیں کرسکتےکہ تمام علماء فضلاء محدثین ان کے علوم سے فیضیاب نہیں ہوئے ۔اس طریقہ فیضیابی کو آپ کیا نام دیں گے ۔ اور بس
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
یہ آپکا بہتان عظیم ہے !
ہم حنفی اہل الحدیث نہیں صرف اہل الحدیث ہیں ۔ لفظ حنفی کی گالی آپ نے ساتھ شامل کی ہے ۔ آئندہ اس سے اجتناب فرمائیں !
اگر آپ تقلید کی تعریف نہیں کرسکتے تو کوئی بات نہیں لیکن کم ازکم "حنفیت" جیسا گندہ لقب تو نہ لگائیں !!!
السلام علیکم
لیجئے رفیق طاہرصاحب مد ظلہ العا لی
چھوٹا منہ بڑی بات اس امید کے ساتھ کہ آپ کسی بھی دلیل وحجت کو قبول نہیں فرمائیں گے۔ تقلید کا مفہوم اور اسکی کافی وضاحت مختلف انداز میں بیان کرچکا ہوں ،جس کو آپ حضرات تمسخرانہ انداز میں سگریٹ کے دھوئیں کی طرح سےاڑادیا ، اور یہ معاملہ مجھ غریب کے ساتھ ہی نہیں مجھ سے زیادہ اعلم حضرات کے ساتھ بھی ہوا ، اور دیکھنے میں یہ آیا کہ یہ غیر مقلدین کا طرہ امتیاز ہے اور یہ قد یما نہ روش ہے کہ بڑوں بڑوں کو دھوئیں میں اڑادیا میری تو بساط، ’’ تقلید ‘‘کی تعریف جیسا مجھے معلوم ہے پیش خدمت ہے۔
تقلید : قول مجتھد کو بغیر دلیل قطعی ومعرفت تامہ کے بعینہ قبول کرلینا (بوجہ اعتماد کلی کے)
فسئلو اھل الذکر ان کنتم لا تعلمون (القرآن) یہ آیت شریفہ پیش نظر رہے
رفیق طاہرصاحب میرے سابقہ مراسلہ کا جواب آپ ذمہ قرض ہے (مدون اصول حدیث والا)
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,980
پوائنٹ
323
یہ آپ کو معلوم ہونا چاھئے کہ امام ابو حینفہ رحمۃ اللہ علیہ ہی نےاولآاصول حدیث کو مدون کیا ،
محترم جناب عابد الرحمن صاحب !
یہ تو ایسا ہی ہے کہ جیسے کوئی جون جولائی کی کڑکتی دھوپ میں عین نصف النہار کے وقت کہے ابھی رات ہی ہے !
مفتى صاحب آپ کا یہ فتوى پڑھ کر میں بہت حیران ہوا ہوں کہ ابھی بھی امام ابو حنیفہ صاحب آپ سے مکاشفہ میں ہم کلام ہوتے ہیں اور اس طرح کے بلند بانگ دعوے کرتے ہیں یا پھر یہ آپ کی اپنی ہی اختراع ہے ؟؟؟!
محترم مفتی صاحب !
آپ اپنے اس دعوى پر بطور دلیل کوئی ایک اصول حدیث بسند صحیح امام ابو حنیفہ صاحب سے ثابت کر دیں !
ھاتوا برھانکم ان کنتم صادقین
فإن لم تفعلوا ولن تفعلوا فاتقوا النار التی وقوھا الناس والحجارۃ اعدت للکافرین

رہا یہ سوال کہ اصول حدیث کے اصلی مدون اول کون ہیں تو اسکا جواب ہم پر ادھار ہوگیا تاآنکہ آپ اپنے اس دعوى سے دستبردار نہ ہوجائیں یا کوئی دلیل پیش کر دیں
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,980
پوائنٹ
323
تقلید : قول مجتھد کو بغیر دلیل قطعی ومعرفت تامہ کے بعینہ قبول کرلینا (بوجہ اعتماد کلی کے)
فسئلو اھل الذکر ان کنتم لا تعلمون (القرآن) یہ آیت شریفہ پیش نظر رہے
رفیق طاہرصاحب میرے سابقہ مراسلہ کا جواب آپ ذمہ قرض ہے (مدون اصول حدیث والا)
مفتی صاحب !
آپکی بیان کردہ تقلید کی اس تعریف کا محاکمہ بعد میں کرتے ہیں ان شاء اللہ ۔ پہلے اس ادھار کو چکا لیں جسکا آپ تذکرہ فرما رہے ہیں ۔ لہذا اس مراسلہ کے جواب تک میں اس تعریف کے محاکمہ کو مؤخر کرتا ہوں ۔
اور آپ سے بھی گزارش ہے کہ ایک موضوع پر بات مکمل ہو جانے کے بعد دوسرا شروع فرمایا کیجئے ۔ وگرنہ خلط مبحث کا اندیشہ ہوتاہے ۔ امید ہے آپ غور فرمائیں گے ۔ ان شاء اللہ
 
Top