عابد صاحب،
آپ کا مراسلہ واقعی سمجھنا مشکل ہوتا ہے۔ آپ کو کس مراسلے کا سنجیدگی سے جواب چاہئے؟ برا نہ منائیں تو آسان الفاظ میں وضاحت کر دیں۔ شکریہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
برادرم میری سمجھ سے باہر بات ہے کہ میں نے ایسی کون سی بات لکھدی جو سمجھ سے بالاتر ہو۔
میرا مقصد صرف اتنا ہے کہ تقلید کے معاملہ میں صرف احناف ہی کیوں حدف تنقید بنیں ، جب کہ تقلید یا اتباع کا سلسلہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے چلا آرہا ہے ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم متبع قرآن تھے ، اور دلیل میں میں نے چند آیات قرآنیہ پیش کردیں ،چنانچہ اس طرح تمام اہل حق بشمول صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین بھی مقلد تھے ،اب وہ عقائد ہوں یا فقہ ، نظریات میں معمولی فرق ہوسکتاہے اور یقینآ ہے لیکن اتنا بڑا فرق نہیں ہے جو انسان کو کفر تک لے جائے،اور ’’اختلاف امتی رحمۃ‘‘ یہ آپ جانتے ہی ہیں ،لہٰذا کوئی بد باطن یا بد نصیب ہی ایساہوگا جو اپنے ایمان کو بھی خطرے میں ڈالے اور دوسروں کے بھی ۔ جمودی تقلید کے ہم بھی قائل نہیں اور اسکی امام صاحب نے بھی وضاحت فرمادی ہے جس کا ذکر میں اس ٹھریڈ میں نہیں کروں گا، فقط ۔
اس کے باوجود اگر آپ میری کوئی سنجیدہ رہنمائی فرماسکتے ہیں تو میں آپ کو لبیک کہوں گا۔ ویسے میرے نزدیک یہ تھریڈ قصہ پارینہ ہو چکا ہے ۔ آگے کی فکر ہے ۔میرے حق میں دعا فرمائیں، اللہ تعالیٰ پم سب کودین کی سمجھ اور ہماری صحیح رہنمائی فرمائے۔ فقط والسلام
عابد الرحمٰن بجنوری