• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

احناف عقائد میں تقلید کیوں نہیں کرتے؟ اس وسوسے کا جواب

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
بھائی آپ ہی وضاحت فرما دیں تو زیادہ مناسب ہوگا کہ اتباع اور تقلید میں کیا فرق ہے۔
میرے عزیز فی الحال آپ سے گزارش ہے کہ آپ اس تھریڈ کا مطالعہ فرمائیں۔ امید ہے کہ بہت کچھ سمجھ آجائے گا۔ اتباع اور تقلید میں فرق
اور بقول آپ کے اگر میں دوسروں کی بات مان لوں تو یہی تقلید ہوگئی تو جس چیز کو آپ پسند نہیں کرتے مجھے کیوں مشورہ دے رہےہیں۔
بھائی جان ہائی لائٹ بات آپ کی بہت مضحکہ خیز ہے۔ بجائے اس کے میں اور آپ اس موضوع پر بات کریں کہ تقلید کیا ہے؟ یا تقلیدکس کو کہتے ہیں۔؟ آپ سے گزارش ہے کہ آپ اس مضمون کا گہرائی سے مطالعہ فرمائیں۔
دین میں تقلید کا مسئلہ
اس کے باوجود بھی اگر آپ چاہیں گے تو اس موضوع پر کچھ لکھ لیں گے۔
تقلید کی ابتداءکی ذیل میں فرماتے ہیں
یہ بھی عقل کا دیوالیہ پن ہے کہ ہر کام میں تو تقلید اور دین و آخرت کے معاملہ میں آزادی۔ کیا رسول اللہ علیہ وسلم نے قرآن کی تقلید نہیں کی ۔حضرات صحابہ کرام نے رسول اللہ علیہ وسلم کی تقلید نہیں کی یا ’’ ہر کہ آمد منزل نو ساخت ‘‘ کا معاملہ ہے ؟ اگر یہ حقیقت ہے تو آج متقدمین اور اسلاف کی تقلید سے انحراف کیوں؟حیات امام اعظم ص ١٧٩ وقس علیٰ ھٰذا
میرے بھائی ابھی تک آپ کے ذہن میں تقلید کا ملمع ہی واضح نہیں ہے۔ اس لیے تو اس طرح کی باتیں لکھ رہے ہیں
یہ بھی عقل کا دیوالیہ پن ہے کہ ہر کام میں تو تقلید اور دین و آخرت کے معاملہ میں آزادی۔
میرے بھائی پہلے تقلید کو سمجھیں۔
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,980
پوائنٹ
323
مفتى عابد الرحمن صاحب !
آنجناب سے درمندانہ اور عاجزانہ اپیل ہے کہ آپ پہلے اپنی محبوبہ "تقلید" کی جامع ومانع تعریف متعین فرما دیں ۔
تاکہ یہ علم حاصل کیا جاسکے کہ کون مقلد ہے اور کون نہیں ؟ اور محترمہ "تقلید" صاحبہ حلال بھی ہیں یا نہیں !
امید ہے کہ آپ ہماری معروضات پر غور فرمائیں گے ۔
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
مفتى عابد الرحمن صاحب !
آنجناب سے درمندانہ اور عاجزانہ اپیل ہے کہ آپ پہلے اپنی محبوبہ "تقلید" کی جامع ومانع تعریف متعین فرما دیں ۔
تاکہ یہ علم حاصل کیا جاسکے کہ کون مقلد ہے اور کون نہیں ؟ اور محترمہ "تقلید" صاحبہ حلال بھی ہیں یا نہیں !
امید ہے کہ آپ ہماری معروضات پر غور فرمائیں گے ۔
السلام علیکم
اگر یہی میں آپ سے کہوں کہ (میں وہ الفاظ استعمال نہیں کروں گا جو آپ نے کئے) کہ پہلے آنجناب اپنی نسبت ثابت فرمادیں کہ جب سے آپ کی جماعت بر صغیر میں ہیدا ہوئی اس نے کتنے نام بدلے ہیں اور اب کون سا نام ہے ۔ اگر یوں کہیں گے کہ اہل حدیث ہیں تو محرترم قرآن اور صحابہ کو کس خانے میں فٹ کروگے ۔کیوں کہ اہل حدیث تو صرف حدیث پر عمل کرنے والوں کو کہیں گے۔اور اگر اہل سنت الجماعت کہتے ہو تو نام آپ کی جماعت کے وجود میں آنے سے پہلے بُک ہوچکا ہے ۔ اب تو آپ ویٹنگ لسٹ میں سفر فرما رہے ہیں ۔محترم پہلے سیٹ کنفرم کرالیں تبھی تو سفر کا مزا آے گا ۔ دوسرا مراسلہ کی نوک پلک درست کررہا ہوں ، انشاء اللہ کل حاضر خدمت کردوں گا۔ تب تک آرام فرمایئں ٹیشن نہ لیں ۔
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
مفتى عابد الرحمن صاحب !
آنجناب سے درمندانہ اور عاجزانہ اپیل ہے کہ آپ پہلے اپنی محبوبہ "تقلید" کی جامع ومانع تعریف متعین فرما دیں ۔
تاکہ یہ علم حاصل کیا جاسکے کہ کون مقلد ہے اور کون نہیں ؟ اور محترمہ "تقلید" صاحبہ حلال بھی ہیں یا نہیں !
امید ہے کہ آپ ہماری معروضات پر غور فرمائیں گے ۔
جناب رفیق طاہر اور گڈمسلم صآحب دامت فیوضکم
السلام علیکم
مزاج عالی
میری گزارشات پیش خدمت ہیں گو آپ حضرات کی شایان شان نہ ہوگی واللہ الموفق
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
نکلا چوہاکھودا پہاڑ: میں پریشان تھا یا اللہ میں کون سی غلطی کرر ہاہوں کہ مجھے بار بار مشورہ دیا جارہا ہے کہ پہلے تقلید کی تعریف پڑھوں،تو میں عرض کردوں کہ میرے تمام مراسلات اسی تعریف کے ذیل میں لکھے گئے ہیں جن کی طرف آپ حضرات رہنمائی فرما رہے تھے،بس صرف سمجھنے کا اور کہنے کا فرق ہے۔
تقلید کی جو تعریف متقدمین یا متا خرین نے کی ہے وہ صرف محمول بر لغوی معنیٰ ہے، وگرنہ در حقیقت اتباع ،اطاعت ،اقتداء،سبیل،صراط،طریق اور تقلید تقریباً باہم مترادف ہیں۔ تقلید کثیرالمفہوم اصطلاح ہے ۔ لیکن عوام الناس کے سامنے صرف ایک پہلو دکھا یا جاتا ہے، جو کہ عوام الناس کو الجھانے کا ایک خوبصورت کھلوناہے جس سے لوگ ائمہ مجتہیدین بد ظن اور برگشتہ ہوجائیں، جہاں تک لفظ تقلید کی تعریف کا تعلق ہےتو میں عرض کردوںکہ فقہ کا ایک ادنیٰ سے ادنیٰ عالم اور طالب علم بھی اس کو بخوبی جانتا ہے کہ بنا کسی شرعی دلیل کے کسی کی بات کو حجت بنا نا،اور اس پر عمل پیرا ہونا ایمانی اعتبار سےکتنا سنگین جرم ہے اور ایسے حضرات کی اقتداء،کرنا ،اتباع کرنا یا تقلید کرنا سراسر گمراہی اور بدعت ہے اور قریب الکفر ہے ۔ تقلید کی دو قسمیں ہیں۔ کبھی تقلیدکو اتباع کے معنی استعمال کیا جاتا ہے۔جس کوتقلیدحق کہا جاتا ہے اوریہ جائز ہے۔

(۱)التقلید مرۃ یکون تقلیداًبحق یجوز شرعاً ویسمیٰ اتباعا۔ تقلید سے کبھی مراد تقلید حق ہو تی ہے جو شرعاً جائز ہے اور جس کا نام ہے اتباع۔
اور دوسری ہے تقلید باطل ،جو حرام اور مذموم ہے۔
)ومرۃ یکون تقلیداً ببا طل فلا یسمیٰ الاتباع، یقال لہٗ تقلید محرم۔ اور کبھی یہ تقلید باطل ہوتی ہے جس کا نام اتباع نہیں ،اور اس تقلید کو حرام کہا جاتا ہے۔
چنانچہ تقلید کے ہم معنی جتنے بھی الفاظ ہیںاگر وہ بلا دلیل شرعی کے ہے تو یہ سب کے یہاں مذموم اور مردود ہے۔
اطاعت سے متعلق عرض ہےحضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا یہ فرمان جو انہوں نے خلیفہ ہونے کے بعد فرمایا،
اطیعونی ما اطعت اللہ ورسولہٗ فان عصیت اللہ ورسولہٗ فلا طاعۃ لی علیکم
جب تک میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کروں تو تم میری اطاعت کرو اور اگر میں اس کے خلا ف کروں تو تم پر میری اطاعت لازم نہیں ۔اسی طرح سے
۔اور تقلید جامد یہ تمام ائمہ بشمول امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ، یہ نا پسندیدہ ،اور ممنوع ہے۔ایک دفعہ خلیفہ منصور نے امام ابوحنیفہ کو بلا کر دریافت کیا تو آپ نے فرمایا
امیر المؤمنین جو بات آپکو پہونچی ہے وہ غلط ہے میں سب سے پہلے کتاب اللہ پر عمل کرتا ہوں اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر اور پھر ابو بکر ،عمر ، عثمان ،علی رضی اللہ عنہم کے فیصلوں پر پھر باقی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے فیصلوں ہر البتہ جس مسئلہ میں صحابہ میں اختلاف مروی ہوتا ہے تو قیاس پر عمل کرتا ہوں ۔
واضح رہے قیاس سے مراد رائے نہیں ہے بلکہ قیاس نام کے اعتبا رسے تو قیاس ہے لیکن اس کی پوری عمارت کتاب وسنت پر ہی تعمیر ہے چنانچہ امام صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں
’’ بخدا اس شخص نے ہم پر جھوٹ بولا اور ہم پر تہمت لگائی جس نے ہمارے بارے میں یہ کہا کہ ہم نص کی موجودگی میں قیاس کو ترجیح دیتے ہیں
علامہ ابن حزم نے فقہ حنفی کے بارے میں فرمایا
تمام اصحاب ابی حنیفہ اس بات پر متفق ہیں کہ ابو حنیفہ کا مذہب یہ تھا کہ ضعیف حدیث بھی اگر مل جائے تو اس کے مقابلہ میں قیاس اور رائے کو ترک کردیا جائے‘‘
اوپر یہ جو کچھ میں تقلید اور اطاعت وغیرہ کے بارے میں عرض کیا یہ سب قرآن اور احادیث کی روشنی میں ہے جس کو میں نے بوجہ تنگ دامنی بعض حضرات ،بطعن طوالت گریز کیا ہے، اب آپ غیر مقلدین حضرات اپنے بارے میں فرمادیں کہ آپ حضرات نقطہ نظر اس بابت کیا ہے کس جماعت سے تعلق ہے قرآن وحدیث سے ثابت فرمادیں تو زیادی مناسب ہوگا،فقط والسلام
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم عابد الرحمان صاحب

کھودا پہاڑ نکلا چوہا

یا

نکلا چوہا جب کھودا پہاڑ



شکریہ
السلام علیکم
تصحیح کا شکریہ لکھا یہی تھا کھودا پہاڑ نکلا چوہا مگر معلوم نہیں دماغ میں کیا بات آئی اس کو الٹا کردیا ۔ مگر نفس مطلب میں کوئی کمی نہیں پھر بھی بہت بہت شکریا اس کو میں نوٹ کرلوں گا اللہ جزائے خیر عطا فرمائے۔
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,980
پوائنٹ
323
محترم المقام مفتی عابد الرحمن صاحب
اہل الحدیث کا وجود کب سے اور یہ نام کب سے ہے اور اسکی دلالت کیا ہے یہ سب کچھ ہم بہت پہلے واضح کر چکے ہیں لیکن اگر آپکو نئے سرے سے ہی پوچھنا ہے تو اس کے بارہ میں ایک مستقل موضوع شروع کرلیں
یہ موضوع تو صرف تقلید کے گرد گھومتا ہے لہذا اسے تقلید کی حد تک ہی رہنے دیں اور خلط محبث نہ فرمائیں

ثانیا
آپ سے گزارش ہے کہ صرف ایک سطر میں آپ تقلید کی وہ تعریف تحریر فرما دیں جسے آپ صحیح تقلید کی صحیح تعریف سمجھتے ہیں
تاکہ بات کو آگے بڑھایا جاسکے
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
ثانیا
آپ سے گزارش ہے کہ صرف ایک سطر میں آپ تقلید کی وہ تعریف تحریر فرما دیں جسے آپ صحیح تقلید کی صحیح تعریف سمجھتے ہیں
تاکہ بات کو آگے بڑھایا جاسکے
جوخود رفیق طاہرآج تک نہیں کرسکے!اوراجتہاد وتقلید کے تھریڈ میں ان کی جامع ومانع تقلید کی تعریف تاحال محتاج تعریف ہے
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,980
پوائنٹ
323
جوخود رفیق طاہرآج تک نہیں کرسکے!اوراجتہاد وتقلید کے تھریڈ میں ان کی جامع ومانع تقلید کی تعریف تاحال محتاج تعریف ہے
بحمد اللہ تعالى میں وہاں جواب دے چکا ہوں اور میرے جواب کے اک عرصہ بعد تک وہاں سناٹا تھا اسکے بعد میں اس تھریڈ میں دوبارہ نہیں گیا ۔ اگر کوئی اشکال وہاں وارد ہوا ہے تو اسکا لنک دیں اور ابھی نقد جواب وصول کریں جناب پریشان کیوں ہوتے ہیں محترم طحاوی دوراں وغزالی زماں صاحب ہم تو آپکی راہوں میں پلکیں بچھاتے پھرتے ہیں مرحبا
 
Top