• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اشماریہ شاہ۔ تعارف

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
2-حذفِ وجوبی سماعی ہوتا ہے جیسے سبحان اللہ، معاذ اللہ، وغیرہ تو جب سماعی صرف عربوں سے سننے پر ہی موقوف ہے تو پھر انشاء اللہ بھی تو سننی ہوئی بات ہے تو میرے خیال میں یہ عقل سے باہر کیسے ہو سکتی ہے

جو ان شاء اللہ سنی ہوئی بات ہے اس میں ان اور شاء الگ الگ ہیں یعنی وہ اس معنی میں ہے کہ "اگر اللہ نے چاہا تو"۔
انشاء مصدر کے ساتھ تو سنی ہوئی نہیں ہے۔

بھائی غلطی سے کوئی بھی مبرا نہیں ہوتا۔ میں بھی تسلیم کر لیتا ہوں۔
اور مجھے آپ کی بات بری نہیں لگی۔ میں اعتراض ہی سمجھا تھا اس لیے لکھا تھا۔
ویسے اس فورم پر اگر سمائیلیز بھی ہوتیں تو اپنے تاثرات بتانے میں آسانی رہتی۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
اور مجھے آپ کی بات بری نہیں لگی۔ میں اعتراض ہی سمجھا تھا اس لیے لکھا تھا۔
ویسے اس فورم پر اگر سمائیلیز بھی ہوتیں تو اپنے تاثرات بتانے میں آسانی رہتی۔
اللہ آپ کو سدا خوش رکھے امین
میری کسی قسم کی ضرورت ہو تو بتائیے گا
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
ویسے اس فورم پر اگر سمائیلیز بھی ہوتیں تو اپنے تاثرات بتانے میں آسانی رہتی۔
شاکر بھائی۔۔
معذرت بھائی جان۔ تصاویر کے حوالے سے ایک مؤقف فورم کی شروعات سے اپنا لیا گیا تھا کہ جانداروں کے چہروں کی تصاویر کی اجازت نہیں دینی ہے۔ اس مد میں اسمائیلیز بھی آ جاتے ہیں۔
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
معذرت بھائی جان۔ تصاویر کے حوالے سے ایک مؤقف فورم کی شروعات سے اپنا لیا گیا تھا کہ جانداروں کے چہروں کی تصاویر کی اجازت نہیں دینی ہے۔ اس مد میں اسمائیلیز بھی آ جاتے ہیں۔

بالکل بجا فرمایا آپ نے۔۔۔
میں نے اسی وضاحت کیلئے آپ کو ٹیگ کیا تھا۔۔
لیکن اسکے متبادل بھی کسی چیز کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔۔
 
شمولیت
اکتوبر 03، 2012
پیغامات
18
ری ایکشن اسکور
66
پوائنٹ
38
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
نام: اشماریہ
مقام: کراچی
پیشہ: طالب علم
مسلک: پیروکار علمائے احناف (کثر اللہ سوادہم)
ایک معتدل سوچ رکھنے والا مبتدی طالب علم کہا جا سکتا ہے۔
علمائے احناف کو فالو کرتا ہوں لیکن دیگر کو سراسر غلط نہیں کہتا اس لیے بعض جگہ احناف کے کسی مسئلہ کے خلاف بھی رائے رکھتا ہوں۔
محدث فورم کا آزادانہ بحث کا دعوی اچھا لگا۔ دیکھتے ہیں یہ کتنی آزاد فورم ہے۔ اللہ پاک برکت دے۔
فی الوقت وقت کی کمی کی وجہ سے فورم کا مکمل جائزہ نہیں لے سکتا۔ انشاء اللہ جلد۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,997
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
412
مسلک: پیروکار علمائے احناف (کثر اللہ سوادہم)
ایک معتدل سوچ رکھنے والا مبتدی طالب علم کہا جا سکتا ہے۔
علمائے احناف کو فالو کرتا ہوں لیکن دیگر کو سراسر غلط نہیں کہتا اس لیے بعض جگہ احناف کے کسی مسئلہ کے خلاف بھی رائے رکھتا ہوں۔
آپ علمائے احناف کو کس طرح فالو کرتے ہیں؟ تقلید کے ذریعے؟ تو پھر آپ کو یہ حق حاصل نہیں کہ کسی بھی جگہ یا کسی بھی مسئلہ میں علمائے احناف کے خلاف رائے رکھیں۔ اور اگر آپ علمائے احناف کو اپنی عقل اور اپنا علم استعمال کرتے ہوئے انکے دلائل کی مضبوطی دیکھ کر انہیں فالو کرتے ہیں اور دلائل کی کمزوری دیکھ کر اختلاف کرتے ہیں تو پھر آپ غیرمقلد ہوئے۔ کیا خیال ہے؟
ہمیں یہ چند سطور قلمبند کرنے کی ضرورت اس لئے محسوس ہوئی کہ آپ کا تعارف گول مول اور ادھورا ہے آپ نے اپنا مسلک واضح نہیں کیا کہ آپ علمائے احناف کے اندھے پیروکار یعنی مقلد ہیں یا ان سے کچھ مسائل میں اختلاف اور کچھ میں موافقت رکھنے والے غیرمقلد ہیں۔ وضاحت کردیجئے۔
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
آپ علمائے احناف کو کس طرح فالو کرتے ہیں؟ تقلید کے ذریعے؟ تو پھر آپ کو یہ حق حاصل نہیں کہ کسی بھی جگہ یا کسی بھی مسئلہ میں علمائے احناف کے خلاف رائے رکھیں۔ اور اگر آپ علمائے احناف کو اپنی عقل اور اپنا علم استعمال کرتے ہوئے انکے دلائل کی مضبوطی دیکھ کر انہیں فالو کرتے ہیں اور دلائل کی کمزوری دیکھ کر اختلاف کرتے ہیں تو پھر آپ غیرمقلد ہوئے۔ کیا خیال ہے؟​
ہمیں یہ چند سطور قلمبند کرنے کی ضرورت اس لئے محسوس ہوئی کہ آپ کا تعارف گول مول اور ادھورا ہے آپ نے اپنا مسلک واضح نہیں کیا کہ آپ علمائے احناف کے اندھے پیروکار یعنی مقلد ہیں یا ان سے کچھ مسائل میں اختلاف اور کچھ میں موافقت رکھنے والے غیرمقلد ہیں۔ وضاحت کردیجئے۔​

معذرت! اگر صرف یہی دو قسمیں ہیں تو امام ابو یوسف، امام محمد، امام زفر، امام طحاوی، ابن ہمام، شمس الائمہ سرخسی، عینی، زیلعی وغیرہ یہ سب کیا تھے؟
انہیں تو کتابوں میں حنفی ذکر کیا گیا ہے۔
 
Top