شاہد نذیر
سینئر رکن
- شمولیت
- فروری 17، 2011
- پیغامات
- 2,011
- ری ایکشن اسکور
- 6,264
- پوائنٹ
- 437
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!انسان کی باطنی کیفیت اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے، بس اگر کوئی ظاہری طور پر حنفی ہو کر بھی فقہ حنفی سے بیزار نظرآتا ہے تو یہ اچھی بات ہے کہ وہ اپنے فقہ کی مخالف شریعت باتوں سے اجتناب کرتا ہے،لہذا اشماریہ بھائی اگر تقلیدی روش کی مخالفت کرتے ہوئے تحقیق مزاج کے حامی ہیں تو ہمیں اس بات سے خوش ہونا چاہیے نہ کہ زبردستی ایک شخص کو اس کے تقلیدی روش کی طرف جانے پر زور دیا جائے۔
یہ بات درست نہیں کہ اشماریہ بھائی اپنے آپ کو حنفی کہتے ہیں اور فقہ حنفی کے بعض اصولوں سے اختلاف بھی رکھتے ہیں تو ہم ان کو یہ کہیں کہ اگر آپ مقلد ہیں تو فقہ حنفی سے اختلاف نہ کیجئے اور بغیر دلیل ابوحنیفہ صاحب کی باتیں مانتے رہیں، بلکہ جو بھی حنفی اگر معتدل رویہ اپناتے ہوئے حق کی طرف آنے کی ذرا سی بھی کوشش کرتا ہے تو ہمیں اس کا ساتھ دینا چاہیے۔ اللہ ہم سب کی اصلاح فرمائے آمین
آپ لوگوں کے بھولے پن اور حد سے بڑھے ہوئے حسن ظن پر افسوس ہوتا ہے اشماریہ صاحب کا فقہ حنفی سے اختلاف محض ایک دھوکہ ہے اور وہ ہر ایسے مسئلہ میں بھی فقہ حنفی کا دفاع کرینگے جس پر ایک غیرت مند مسلمان بات تک کرنا پسند نہیں کرتا اور وہ ایسا کر بھی رہے ہیں۔ پھر ان کا یہ متکبرانہ اور جھوٹا دعویٰ کہ مجھے کوئی ایک ایسا مسئلہ بتائیں جس میں اہل حدیث کے دلائل احناف کے دلائل سے مضبوط ہوں ظاہر کرتا ہے کہ وہ فقہ حنفی کے ہر صحیح و غلط مسئلہ پر ایمان رکھتے ہیں۔ فقہ حنفی سے اختلاف کا ڈھونگ صرف اس لئے ہے کہ جب وہ کہیں پھنس جائیں تو یہ کہہ سکیں کہ مجھے اس مسئلہ میں فقہائے احناف سے اختلاف ہے اور باقی ہر جگہ وہ فقہ حنفی کی گرتی دیوار کو سہارا دیتے ہی نظر آئینگے۔ آئندہ یہ حقیقت ان شاء اللہ آپ لوگوں پر بھی کھل جائے گی۔
اور یہ صرف اشماریہ کا حال نہیں بلکہ یہاں آنے والے ہر ہر حنفی کی ہسٹری دیکھ لیں وہ اسلام کے مقابلے میں فقہ حنفی کے کفر،شرک، بدعت اور بے ہودگیوں پر پردہ ڈالتے ہی نظر آئینگے۔