محمدسمیرخان
مبتدی
- شمولیت
- فروری 07، 2013
- پیغامات
- 453
- ری ایکشن اسکور
- 924
- پوائنٹ
- 26
اطاعت لغیر اللہ تکفیر کی بنیاد ہے۔
اس بارے میں امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
یہ جو لوگوں نے احبار ورھبان کو رب بنالیا تھا تو یہ انہوں نے تحلیل وتحریم میں ان کی اطاعت کی تھی اس کی دو قسمیں تھیں :
1 انہیں معلوم تھا کہ ان علماء نے دین تبدیل کردیا ہے اس کے باوجود ان کی پیروی کی اور وہ اللہ کے حرام کردہ کو حلال کرنے اور حلال کردہ کو حرام کرنے (کے جواز)عقیدہ رکھتے تھے صرف اپنے زعماء ورؤساء کی اتباع میں حالانکہ انہیں معلوم تھا کہ یہ علماء وزعماء رسولوں کے دین کی مخالفت کررہے ہیں تو یہ عمل کفر ہے اللہ ورسول ﷺنے اسے شرک کہا ہے اگرچہ وہ لوگ ان زعماء وعلماء کے آگے سجدہ نہیں کرتے تھے نہ ہی ان کے لیے نمازیں پڑھتے تھے لہٰذا اگر کسی کومعلوم ہو کہ فلاں شخص اللہ ورسول ﷺکی مخالفت کررہا ہے اور پھر بھی اس کی اتباع کرتاہوتو یہ مشرک ہے جس طرح یہود مشرک قرار پاتے تھے ۔
2 وہ لوگ تھے جنہیں معلوم تھا کہ تحلیل وتحریم گناہ ہے غلط ہے مگر پھر بھی زعماء وعلماء کی پیروی کرلی تو یہ گناہ گار ہیں جیسا کہ بعض مسلمان یہ دیکھتے اور سمجھتے ہوئے کہ فلاں کام گناہ ہے پھر بھی کرلیتے ہیں تو یہ گناہ گار شمار ہوتے ہیں اسی طرح وہ لوگ بھی تھے (جو تحلیل وتحریم کو اعتقادًا جائز نہیں سمجھتے تھے۔(مجموع الفتاوی:۷/۷۰))